Tag: بڑی غلطی

  • کون سی بڑی غلطی پاکستان ٹیم کو لے ڈوبی؟

    کون سی بڑی غلطی پاکستان ٹیم کو لے ڈوبی؟

    ملتان میں کھیلا گیا ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ پاکستان نے اپنی مسلسل دہرائی جانے والی غلطی سے ہار کر سیریز جیتنے کا موقع گنوا دیا۔

    ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز سے 120 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی۔ میچ کے تینوں روز کا جائزہ لیا جائے تو قومی ٹیم نے اس میں وہی غلطی پھر دہرائی جو کئی سالوں سے دہراتی آ رہی ہے۔

    غلطی ایک یا دو بار ہو تو وہ غلطی کہلاتی ہے لیکن جب بار بار ہو تو وہ عادت بن جاتی ہے۔ اسی عادت کے باعث پاکستان نے حال ہی میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے خلاف جیتے ہوئے ٹیسٹ میچز بھی ہارے تھے۔

    وہ غلطی ہے اہم مواقع پر پاکستان ٹیم اور بولرز کا ریلیکس کر جانا اور اسی تساہل پسندی نے ٹیل اینڈرز کو آؤٹ کرنا پاکستان کیلیے بڑا چیلنج بنا دیا، جس کا اعتراف خود کپتان شان مسعود نے بھی کیا۔

    دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ میں صرف 54 رنز پر 8 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے، لیکن پھر بھی وہ 163 رنز بنا گئے اور اضافی 109 رنز ہی پاکستان کو بھاری پڑ گئے۔

    گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کیخلاف تو جیتی ہوئی بازی ہاری اور 99 رنز پر 8 وکٹیں اڑائیں، لیکن ٹیل اینڈرز کے سامنے ہمارے بولرز بھیگی بلی بن کر بے بس ہو گئے۔

    گزشتہ سال ہی بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کے ٹیسٹ میچ میں صرف 26 رنز پر مہمان ٹیم کے 6 ٹاپ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے لیکن پھر ٹیل اینڈرز سے رنز بنوا کر میچ گنوانے کے ساتھ پہلی بار بنگلہ دیش سے وائٹ واش کی ذلت آمیز شکست بھی پائی۔

    دیکھا جائے تو پاکستان ایک ہی غلطی بار بار کر کے ہار رہا ہے۔ جتنے رنز ٹیل اینڈرز بنا رہے ہیں۔ اتنے رنز تو ہمارا ٹاپ آرڈر نہیں بنا پا رہا۔

    https://urdu.arynews.tv/shan-masood-pakistan-team-and-nab/

  • پاکستان کرکٹ ٹیم بار بار کونسی بڑی غلطی دہرا رہی ہے؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم بار بار کونسی بڑی غلطی دہرا رہی ہے؟

    سابق کرکٹر عبدالرؤف نے کہا کہ غلطی کو بار بار نہیں دہرانا چاہیے اور پاکستان کی جانب سے بار بار ایک ہی غلطی دہرائی جارہی ہے۔

    اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کو جو شکست ہوئی وہاں پر بھی غلطی ہوئی، پچ کو درست طور پر پڑھا نہیں جاسکا، جہاں پر آپ کو اسپنرز کھلانے تھے وہاں سارے پیسرز کو کھلایا گیا اور بنگلہ دیش کے خلاف آپ کو وائٹ واش ہونا پڑا۔

    پاکستان کے سابق کرکٹر کا ٹیم کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف بھی آخری ون ڈے میں بھی وہی غلطی دہرائی گئی جہاں پر اسپنرز کھلانے تھے وہاں پر آپ نے ایکسٹرا فاسٹ بولر ڈال دیا۔

    عبدالرؤف نے کہا کہ پاکستان سے اچھے ٹورنامنٹس میں بھی بلنڈر ہوتا رہا، ایشیا کپ میں بھی غلطی کی گئی، ون ڈے ورلڈکپ میں بھی غلطیوں پر غلطیاں ہوتی رہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی ایسا ہی ہوا۔

    انھوں نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف آخری ون ڈے میں بھی وہی ہوا، میرے خیال میں اسکو بار بار دہرانا نہیں چاہیے، پاکستان کو اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیے۔

    سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ جب آپ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے تو آپ کو 300 اور 400 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنا آئے گا، پریکٹس سے پلیئرز کی گرومنگ اچھی ہوگی۔

    بہت زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے آپ کو 140 سے 180 رنز کے درمیان ہدف کے تعاقب کی عادت پڑچکی ہے، جہاں پر رنز 250 سے اوپر چلے جاتے ہیں تو ٹیم پریشر میں ساری وکٹیں گنوا بیٹھتی ہے۔

  • شہرت کے نشے میں اپنی گرل فرینڈ سے۔۔۔۔ ایوشمان کھرانہ نے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

    شہرت کے نشے میں اپنی گرل فرینڈ سے۔۔۔۔ ایوشمان کھرانہ نے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے ماضی میں کی جانے والی بڑی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے گلوکار و اداکار ایوشمان کھرانہ نے حالیہ انٹرویو میں اپنے ماضی کی غلطیوں کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔

    بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے کہا کہ چھوٹی عمر میں ضرورت سے زیادہ شہرت مل جائے تو سے ڈیل کرنا مشکل ہوجاتا ہے، مجھے یاد ہے کہ 2004 میں، میں نے ریئلٹی شو ’روڈیز‘ کا سیزن 2 جیتنے کے بعد اپنی بچپن کی محبت طاہرہ کشیپ سے بریک اپ کرلیا تھا۔

    اداکار و گلوکار نے کہا کہ اس سے قبل کبھی مجھے اتنی شہرت نہیں ملی تھی، ہر لڑکی کی توجہ مجھ پر تھی، اس وقت میں چندریگڑھ کا ہیرو بن گیا تھا، اسی شہرت کے نشے میں آکر میں نے اس وقت کی گرل فرینڈ اور موجودہ اہلیہ سے رشتہ ختم کردیا تھا۔

    ایوشمان نے کہا کہ ’ میں نے طاہرہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی جینا چاہتا ہوں اور یہ کہہ کر میں نے اس سے رشتہ ختم کردیا تھا لیکن 6 ماہ کے بعد مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا تو میں نے طاہرہ سے معافی مانگی اور اپنا رشتہ ایک بار پھر بحال کیا ‘۔

    واضح رہے کہ ایوشمان کھرانہ اور ان کی بچپن کی محبت طاہرہ کشیپ 2008 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، اب اس جوڑی کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

  • آسان تصویر میں چھپی بڑی غلطی، جواب تلاش کریں

    آسان تصویر میں چھپی بڑی غلطی، جواب تلاش کریں

    کراچی: انٹرنیٹ پر زیر گردش تصاویر صارفین کو الجھا دیتی ہیں، ذہین افراد اپنی فطرت کے مطابق ان کا درست جواب تلاش کرنے میں  بے حد دلچسپی ظاہر کرتے ہیں اسی طرح کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی جس میں چھپی غلطی تلاش کرنے کے لیے چلینج دیا گیا ہے۔

    انٹرنیٹ صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی پہیلی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے لوگ انہیں بہت دلچپسی سے حل کرتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کرتی ہیں، زیر گردش تصویر ایک گھڑی کی ہے جس میں  رومن زبان میں گنتی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس میں ایک غلطی موجود ہے۔

    صارفین کو چیلنج دیا گیا ہے کہ اس تصویر میں ایک غلطی موجود ہے جسے تلاش کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ۔

    جی ہاں تصویر میں موجود ایک معمولی غلطی ہے جو دکھائی دینے کے باوجود پکڑ میں نہیں آرہی۔

    اگر آپ ذہین ہیں تو تصویر کو غور سے دیکھ کر 30سیکنڈ میں جواب تلاش کریں۔ کیا آپ کامیاب ہوئے؟ اگر نہیں تو اسکرول کر کے نیچے درست جواب دیکھیں۔

    درست جواب دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

    جی ہاں رومن زبان میں لکھی جانے والی گنتی میں 4 کو IV لکھا جاتا ہے جبکہ گھڑی میں چار کا عدد اس طریقے سے تحریر نہیں ہے۔

    کیا آپ درست جواب خود سے تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ کمنٹس میں ضرور آگاہ کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔