Tag: بڑی پیشکش

  • سابق کپتان سلمان بٹ کو بڑی پیشکش

    سابق کپتان سلمان بٹ کو بڑی پیشکش

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو افغان کرکٹ بورڈ نے ایک بڑی  آفر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان سلمان بٹ ست رابطہ کیا ہے، انہوں نے سلمان بٹ کو اپنے بورڈ کے ساتھ کام کرنے کی پیشکس کی ہے۔

    پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکشن پینل کا اعلان کر دیا

    افغان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں سیریز سے قبل ہائی پرفارمنس کیمپ کے لیے سابق کپتان سلمان بٹ کو جاب آفر کی ہے، افغانی بورڈ انہیں بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کا خواہاں ہے۔

    وزیراعظم انوارالحق کی ہدایت پر سلمان بٹ کی تعیناتی منسوخ ہوئی

     افغانستان کو آئندہ ماہ بھارت سے بھارت میں سیریز کھیلنی ہے جو کہ 20 جنوری سے شیڈول ہے، سلمان بٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایونٹس میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔

    سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی کا ممبر مقرر کرنے پر رمیز راجا بورڈ پر برس پڑے

    واضح رہے کہ پی سی بی نے سابق پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ ممبرز کے طور پر تعینات کیا تھا۔

    جس کے بعد کرکٹ کے مداحوں نے بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، بعد ازاں وہاب ریاض نے سلمان بٹ کا نام واپس لے لیا تھا۔

    یاد رہے کہ سلمان بٹ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار رہے تھے، انھیں اپنے دو ساتھی کرکٹرز محمد آصف اور محمد عامر کے ساتھ نہ صرف آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • جاپانی ایئرلائن نے مسافروں کو بڑی پیشکش کر دی

    جاپانی ایئرلائن نے مسافروں کو بڑی پیشکش کر دی

    اکثر مسافر چھٹیوں پر جانے سے قبل پریشان رہتے ہیں کہ سوٹ کیس میں کون سے کپڑے رکھے جائیں؟ لیکن اگر آپ جاپان ایئرلائنز میں سفر کر رہے ہیں تو آپ کا یہ مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جاپان کی قومی ایئرلائن مسافروں کو ٹکٹ کے ساتھ ساتھ کپڑے بُک کرنے کا آپشن بھی دے رہی ہے۔

    جاپان ایئرلائنز نے یہ سروس ایک سال کے لیے شروع کی ہے اور یہ سروس اگست 2024 تک جاری رہے گی۔

    اگر آپ جاپان ایئرلائنز سے چھٹیوں کے دوران اپنے کپڑے بُک کرواتے ہیں تو ہوٹل پہنچتے ہی آپ کے کپڑے آپ کے کمرے میں ڈیلیور کر دیے جائیں گے۔

    مسافروں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد ان کے استعمال شدہ کپڑوں کو واپس دھویا جائے گا اور پھر وہ کپڑے دیگر مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

     اس آئیڈیا کی خالق میہو موریا کا کہنا ہے کہ مجھے سفر میں رہنے سے محبت ہے اور میں کئی ممالک جا چکی ہوں لیکن میں ہمیشہ سامان ساتھ لے جانے سے کتراتی تھی۔‘

    انہوں نے مزید کہا کہ دورانِ سفر تین چیزیں انتہائی اہم ہوتی ہیں، رہنے کی جگہ، کھانا اور کپڑے۔ جب ہم کسی دوسرے ملک جاتے ہیں تو وہاں ہوٹل ہوتے ہیں جو آپ کے رہنے اور کھانے کا مسئلہ حل کر دیتے ہیں لیکن کپڑوں کا مسئلہ وہیں رہتا ہے۔

  • کےالیکٹرک کی خریداری : شنگھائی الیکٹرک نے بڑی پیشکش کردی

    کےالیکٹرک کی خریداری : شنگھائی الیکٹرک نے بڑی پیشکش کردی

    کراچی : شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو خریدنے کیلئے شنگھائی الیکٹرک نے ایک بار پھر بڑی رقم کی پیشکش کردی۔

    اس حوالے سے سعودی گروپ کے انویسٹمنٹ ایڈوائزر شان عباس اشعری نے کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دی، کے الیکٹرک کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر الجموعیہ گروپ نے ادارے کو دو ارب ڈالر تک میں فروخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    عباس اشعری نے بتایا کہ شنگھائی الیکٹرک کے ساتھ ڈیل دوبارہ ہوگی، شنگھائی الیکٹرک نے1ارب 77کروڑ ڈالر کی پیشکش کی تھی، اتنے سال گزر جانے کے بعد اب دوبارہ آفر دی جائے گی ،

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش تو ہوگی کہ یہ 2 ارب ڈالر تک جائے، شنگھائی الیکٹرک کی ڈیل ہوجاتی ہے تو کراچی کے شہریوں کو فائدہ ہوگا، اس وقت سعودی اور کویتی گروپ کےالیکٹرک کے بڑے شیئر ہولڈرز ہیں۔

    شان اشعری نے کہا کہ اس وقت شہر کراچی کی ڈیمانڈ 5 ہزار میگاواٹ ہونی چاہیے تھی، اگر تمام صنعتیں کے الیکٹرک پر منتقل ہوجائیں تو یہ ڈیمانڈ تیزی سے بڑھے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے پاکستان سرمایہ کاری کرنے کے لیے بہترین ملک ہے، یورپ میں آبادی تیزی سے کم ہونے کی وجہ سے وہ ریٹرن نہیں ملتا جو پاکستان میں ہے تاہم پاکستان میں سعودی اور کویتی گروپ کے سرمایہ کاروں کے ساتھ جو کے الیکٹرک میں ہوا اس کے بعد ان ممالک کے نجی شعبے کے سرمایہ کار بہت پریشان ہیں۔

  • چینی پاورکمپنی کی وزیراعظم کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش

    چینی پاورکمپنی کی وزیراعظم کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش

    اسلام آبا د: چینی پاور کمپنی نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی بڑی  پیشکش کردی، عمران خان نے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا حکومت سرمایہ کاروں کیلئے ماحول کوسازگاربنارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےشنگھائی الیکٹرک پاور کے چیئرمین وانگ یوڈان نے ملاقات کی، ملاقات میں چینی پاور کمپنی نے وزیراعظم کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

    وانگ یوڈان کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا پاکستان چینی کمپنی کوسرمایہ کاری کےلئےتمام سہولتیں فراہم کرے گے، پاکستان میں توانائی کے شعبےمیں سرمایہ کاری کےبےشمارمواقع ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کے لئے ماحول کوسازگاربنارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے بھی ستائیس سال بعد پاکستان میں دفتر کھول لیا

    یاد رہے چند روز قبل دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے بھی ستائیس سال بعد پاکستان میں دفتر کھول لئے، ایگزون کمپنی کے وفد نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی ، جس میں سرمایہ کاروں کےلیےدوستانہ ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور امید ظاہر کی کہ سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

    اس سے قبل سوزوکی موٹرزنے پاکستان میں مزید پینتالیس کروڑڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کی۔