کراچی : کورنگی میں بینک سے 80 لاکھ روپے نکال کر لے جانے والے تاجر کو لوٹ لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے بینک کے اندر اور باہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی وارات ہوئی، کورنگی میں ملزمان بینک سے نکلنے والے سے تاجر سے 80 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
واردات کا مقدمہ کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے بینک کے اندر اور باہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے موٹر سائیکل سوار دو ملزمان بینک کے باہر موجود ہیں جبکہ ایک ملزم بینک کے اندر جاکر معائنہ کرکے باہر آیا۔
پولیس حکام کے مطابق ایک ملزم کی شناخت سعید عالم کے نام سے کرلی گئی ہے ،ملزم سعید عالم کے سی آر او کے مطابق 14 سے زائد مختلف نوعیت کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی اور نادرا سے ہوئی تاہم ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔