Tag: بڑی کارروائی

  • کراچی پولیس کی ناردرن بائی پاس پر بڑی کارروائی

    کراچی پولیس کی ناردرن بائی پاس پر بڑی کارروائی

    کراچی پولیس نے ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے 2 مغویوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے ناردرن بائی پاس کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کے چھینے گئے کنیٹنرز برآمد کرانے کے ساتھ دونوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق 6 ملزمان نے گزشتہ شب گلشن حدید سے کنٹینر کو ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت اغؔوا کر لیا تھا۔ پولیس نے بروقت کامیاب کارروائی میں ملزم گرفتار اور مغوی بازیاب کرائے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے جدید پستول، کنٹینر بمعہ مکمل سامان برآمد کیا گیا ہے۔ برآمد کنٹینر میں کروڑوں روپے کا 36 ٹن سے زائد گھی اور تیل موجود تھا۔

  • سندھ کی کالعدم تنظیم ’ایس آر اے‘ کا مطلوب اشتہاری دہشت گرد گرفتار

    سندھ کی کالعدم تنظیم ’ایس آر اے‘ کا مطلوب اشتہاری دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی نے جامشورو میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایس آر اے کا اہم رکن، ٹارگٹ کلر اور مطلوب اشتہاری دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)نے جامشورو میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایس آر اے کا اہم رکن، ٹارگٹ کلر اور مطلوب اشتہاری دہشت گرد کو جامشورو یونیورسٹی کے قریب سوسائٹی سے گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت عزیر شاہ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد کوٹری ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کے مقدمے میں مطلوب تھا، دہشت گرد مختلف تھانوں کی حدود میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

    ملزم سی ٹی ڈی تھانے پر دہشت گردی کی وارداتوں کے کیس میں بھی مطلوب تھا، دہشت گرد کے اہم ساتھی ہالارچانگ کو عدالت پہلے ہی چودہ سال سزا سنا چکی ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، پنجاب سے 12 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، پنجاب سے 12 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سمیت تین شہروں سے بارہ دہشت گرد گرفتار کرلئے، جن کا تعلق القاعدہ اور کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب نے بڑی کارروائی کی، سی ٹی ڈی نے خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سمیت تین شہروں سے بارہ دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کی نشاندہی اکسٹھ مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران کی گئی، جس کے بعد لاہور سے تین دہشت گردوں کو حساس علاقے کے قریب سے گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق القاعدہ اور کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانےکاسامان برآمد کیا گیا ہے، دہشت گردوں کے نیٹ ورک حساس اضلاع میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

    حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے سات سو سے زائد کومبنگ اور سرچ آپریشن کیے جن میں ایک سو انسٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے ریاست دشمن عناصرکو کیفر کردارتک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

  • عمان کو بڑی کامیابی مل گئی

    عمان کو بڑی کامیابی مل گئی

    مسقط: عمان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اہم کارروائی کرکے بڑی کامیابی حاصل کرلی، بھاری مالیت کی منشیات ملک میں منتقل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزمان بھاری مالیت کی منشیات عمان اسمگل کرنا چاہتے تھے جسے کسٹم اہلکاروں نے ناکام بنا دی، سیکیورٹی حکام نے تمباکو سمیت دیگر منشیات ضبط کرلی ہے۔

    عمان میں یہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف ہونے والی بڑی کارروائیوں میں سے ایک ہے۔

    ابتدائی رپورٹ میں کسٹم حکام نے صرف منشیات کے پکڑے جانے کی اطلاع دی ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کارروائی میں ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہوگی۔

    خیال رہے کہ عمان حکومت ملک میں غیرقانونی اقدامات کے علاوہ کرونا کے خلاف بھی کمر بستہ ہے، انتظامیہ کی مؤثر حکمت عملی سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

    عمان میں مجموعی طور پر کرونا کے 30 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 131 اموات ہوئی ہیں۔

  • وفاقی حکومت کا تین ماہ میں بجلی کے غیر قانونی کنکشن ختم کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا تین ماہ میں بجلی کے غیر قانونی کنکشن ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا، تین ماہ میں تمام غیر قانونی کنکشن ختم کردئیے جائیں گے جبکہ سرکلر ڈیٹ کا معاملہ وزیر اعظم کے سامنے رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمرکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بجلی چوری اور کھاد کی دستیابی کے معاملات زیر بحث آئے۔

    اجلاس میں توانائی کے شعبے میں بڑی اصلاحات کے لئے بجلی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا بجلی چوروں کے ساتھ بجلی نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی اور نادہندگان کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی کنکشنز تین ماہ میں ختم کئے جائیں گے اور عام صارفین کے علاوہ وزارتوں اور محکموں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ رابطہ کمیٹی نے پری پیڈ بجلی کے میٹرز لگانے کی تجویز بھی دی۔

    اجلاس میں کھاد کی طلب مقامی پیداوار سے پوری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لئے کھاد کے کارخانے فوری طور پر چلانے کے احکامات جاری کئے گئے اور کہا گیا اگر مقامی پیداوار کم ہوئی تو درآمد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی میں کہا گیا سرکلر ڈیٹ کا معاملہ وزیر اعظم کے سامنے رکھا جائے گا۔ خیال رہے وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس تھا۔

    مزید پڑھیں : اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخر

    اس سے قبل اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پی ایس او کیلئے دس ارب روپے کے اجراء اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخر کرنے کی منظوری دی تھی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا تھا کہ گردشی قرضوں کا مجموعی حجم گیارہ سو اٹھاسی ارب روپے ہوگیا ہے، جس پر وزیر خزانہ نے تمام متعلقہ محکموں سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی تھی اور کہا تھا گردشی قرضوں کے بارے میں فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

    اجلاس میں مالی بحران کا شکار پاکستان اسٹیٹ آئل کیلئے دس ارب روپے کے بیل آوٹ پیکج کی منظوری بھی دی گئی تھی۔