Tag: بڑی کمی

  • عوام کےلیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، فی کلو کیا قیمت مقرر کی گئی؟

    عوام کےلیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، فی کلو کیا قیمت مقرر کی گئی؟

    کراچی: اوگرا کی جانب سے عوام کےلیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کی گئی ہے، فی کلو قیمت میں 17 روپے سے زائد کی کمی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے 74 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 36 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 209 روپے 24 پیسے کمی کی گئی ہے، گھریلو سلنڈرکی قیمت 2541 روپے 36 پیسے ہوگئی ہے۔

    دریں اثنا حکومت نے غیرقانونی اور غیرمعیاری ایل پی جی ٹینکرز کیخلاف سخت قوانین تیار کرلیے ہیں، جس کے تحت 10 سال قید اور 2 کروڑ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

    اوگرا 7 ماہ گزرنے کے باوجود ایل پی جی ٹینکرز کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے، قائمہ کمیٹی نے جنوری میں ایل پی جی ٹینکرز کے حوالے سے اوگرا کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا تھا۔

    چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ تاحال ملتان میں ہونیوالے واقعے پر کارروائی مکمل کیوں نہیں کی گئی؟ چیئرمین اوگرا مسرور احمد نے بتایا تھا کہ ملتان میں اوگرا آفس نہیں تھا اب بنایا گیا ہے، غیر قانونی ایل پی جی ٹینکرز کیخلاف کارروائی اور سزائیں سخت کررہے ہیں۔

    چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ فوجداری قوانین میں ترامیم لائی جا رہی ہے، پہلے 6ماہ قید اور صرف 3ہزار روپے جرمانہ عائدکیا جاتا تھا، ترامیم کے ذریعے 10سال قید ،2کروڑ روپے جرمانے کی تجویز ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/lpg-new-price-ogra-notification/

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، سینکڑوں روپے سستا ہوگیا

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، سینکڑوں روپے سستا ہوگیا

    عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 1595 روپے سستا ہو کر فی تولہ 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہوگیا۔

    پاکستان میں 10 گرام سونا 1368 روپے کمی سے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر سستا ہو کر 3356 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

    یہ بھی پڑھیں: سال 2025 میں پاکستان میں سونے کے نرخ میں کتنا بڑا اضافہ ہوا؟

    گزشتہ روز عالمی سطح پر قیمت میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 460 روپے کی معمولی کمی کے بعد فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار 595 روپے کا ہوگیا تھا۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 394 روپے کمی سے 3 لاکھ 7ہزار 437 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 3372 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، سینکڑوں روپے سستا ہوگیا

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، سینکڑوں روپے سستا ہوگیا

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور آج بھی سونے کی قیمت میں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس وقت اس دھات کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہوئی ہے تاہم آج قیمت میں کمی کا دوسرا روز ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہونے پر پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    اسی تناسب سے 10 گرام سونے کی قیمت 2058 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے کا ہو گیا ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی جس کے بعد یہ قیمتی دھات 2916 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

    کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد اچانک ہزاروں روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 7 ہزار روپے کا ہوگیا ہے اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے کا رہا۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 23 ڈالر کم ہوکر 2930 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ممیں سونے کی فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 9 ہزار روپے پر پہنچ گئی تھی۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

  • پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  1800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1800 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 300 روپے ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونا 1544 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 95 ہزار 730 روپے کا مل رہا ہے۔

    عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہو کر 2179 ڈالر فی اونس ہے جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔

  • ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بڑی کمی

    ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بڑی کمی

    نئی دہلی: بھارت میں عام انتخابات سے قبل مرکزی حکومت کی جانب سے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی وزیراعظم نے اس فیصلہ کی اطلاع دی۔

    نریندر مودی کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ اس اقدام سے خواتین کی زندگی نہ صرف آسان ہوگی بلکہ کروڑوں خاندانوں کا مالی بوجھ بھی کم ہوگا۔

    بھارتی وزیر اعظم مودی کا کہنا تھا کہ یوم خواتین کے موقع پرہم نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کی رعایت دینے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی شہری اب صرف 50 روپے میں ایک سے دوسرے شہر جانے والی ٹرین سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق اس ریپڈیکس نامی ٹرین کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ اس میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے جدید سہولیات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔

    مذکورہ ٹرین دہلی سے میرٹھ کے درمیان چلے گی، یہ دوران سفر مسافروں کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ اس ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 180 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    ریپڈیکس ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 روپے جب کہ اس کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ٹرین کی ہر سیٹ پر موبائل اور لیپ ٹاپ چارجنگ ساکٹ بھی موجود ہے۔

    اس کے علاوہ مفت وائی فائی کی سہولت بھی ٹرین میں دستیاب ہے۔ ہرکوچ میں چھ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ریپڈ ٹرین کے دہلی اور میرٹھ کے درمیان پانچ اسٹیشن ہونگے۔

    دو شہروں کو ملانے والی بھارت کی پہلی زیر آب ریل سروس

    فی الحال یہ ٹرینیں 82 کلو میٹر طویل دہلی، میرٹھ، غازی آباد کوریڈور پر دوہائی سے صاحب آباد کے درمیان 17 کلو میٹر کے حصے پر چلیں گی۔

  • پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کمی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں ہونے والی مسلسل کمی کا اثر مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑا ہے۔

    24قیراط کے سونے کی قیمت میں 1400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ ‏10گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی ‏کے بعد قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 300 روپے کی ہوگئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے پر برقرار رہی تھی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر کی کمی کے بعد 2035 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 3000 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  10 گرام سونے کا بھاؤ  ایک لاکھ 84 ہزار 842 روپےکا ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 26 ڈالرز کمی کے بعد 2024 ڈالرز ہوگیا اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے پر مستحکم رہی ۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  1300 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اب سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 100 ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1114 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 86 ہزار 986  روپے کا ہوگیا، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہوکر 2048 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ ملک میں بدھ کے دن چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی ہے

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4200 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔

  • عازمین حج کیلئے خوشخبری

    عازمین حج کیلئے خوشخبری

    رواں سال حج کیلئے جانے والے عازمین حج کے لیے حج پیکج میں بڑی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے بتایا کہ حج پالیسی کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج گزشتہ حج سے سستا ہوا ہو تاہم اس سال حج گزشتہ سال سے 1 لاکھ روپے سستا ہوگا۔

    نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج پالیس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال حج اخراجات 11لاکھ 75ہزار تھے، ہم اس بار حج پیکیج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا دے رہے ہیں۔

    نگران وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وقت سے قبل انتظامات کر رہے ہیں، تقریباً تمام ضروری کام مکمل کر لیا گیا ہے، ایئرلائن سے بھی ریلیف لینے کی کوشش کر رہے ہیں اگر ائیر ٹکٹ کے حوالے سے ریلیف ملا تو حجاج کے اکاؤنٹ میں رقم ڈال دی جائیگی۔

    اس سال حج ڈیجیٹائز ہو گا، تمام 90 ہزار حجاج کو کیو آر کوڈ والا سوٹ کیس دیا جائے گا، اس کیو آر کوڈ میں حاجی کی تمام تفصیلات ہوں گی، جس سے حاجی گم نہیں ہوسکے گا۔

    نگراں مذہبی وزیر نے کہا کہ ایک ایپ جاحی کے موبائل میں ہوگی جو حاجی کی رہنمائی کرے گا، انٹرنیٹ کام نہ کرے تب بھی یہ ایپ کام کرے گی، عازمین کو سم کے ساتھ 7جی بی کا ڈیٹا بھی دیا جائےگا۔

    ہوٹل کی سہولیات

    نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے بتایا کہ آپ کی صوابدید ہے کہ 2 یا 3 بیڈ روم کا کمرہ لیں گے اگر  2،4 یا 6 افراد ایک کمرے میں رہنا چاہیں تو حکومت انہیں یہ سہولت بھی فراہم کریگی۔

    انہوں نے بتایا کہ مدینے میں عام طور پر 8 دن کا قیام ہوتا ہے، یہ بھی حاجی کی صوابدید پر چھوڑا ہے 8 کی جگہ 4 دن مدینے میں رہنا چاہتے ہیں تو  یہ بھی ریلیف دینگے، دن کم کرنے سے حاجی کا پیکج مزید کم ہوجائے گا۔

    انیق احمد نے بتایا کہ ایک شارٹ حج کے لئے بھی پیکج دے رہے ہیں سعودی حکومت نے 1 لاکھ 79 ہزار 210 کا کوٹہ دیا ہے، ہم نے اسپانسرشپ پر کچھ سیٹیں ایلوکیٹ کی ہیں جس میں 50فیصد نجی کوٹہ ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ روڈ ٹو مکہ  پراجیکٹ میں اب کراچی بھی شامل کر دیا ہے، لاہور کو بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے پر کام ہو رہا ہے۔

     نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے مزید کہا کہ کسی حاجی کو کوئی کمپلین ہو تو فوراً ہمیں بتائے گا، اس مرتبہ کچھ نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں۔