Tag: بڑے پیمانے پر تباہی

  • سمندری طوفان ” ہد ہد” سے بڑے پیمانے پر تباہی، 8افراد ہلاک

    سمندری طوفان ” ہد ہد” سے بڑے پیمانے پر تباہی، 8افراد ہلاک

    بھارت:  سمندری طوفان ہدہد نے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پرتباہی مچادی ہے، طوفان سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان سے آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں زیادہ تباہی ہوئی، طوفان کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، خلیج بنگال سے اٹھنے والا سمندری طوفان ’ہد ہد‘ ایک سو اسی کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے وشاکا پٹنم سے ٹکرایا تھا،

    جس کے نتیجے میں بجلی اورمواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا، سیکڑوں مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، ہزاروں درخت زمین بوس ہوگئے جبکہ  چارلاکھ افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل ہونا پڑا۔

    محکمہ موسمیات نے ریاست اڑیسہ میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کی وجہ سے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق طوفان ’ہد ہد‘ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکتا ہے اور اس کی شدت دو سو کلومیٹر فی گھنٹے تک جا سکتی ہے جبکہ طوفان کی شدت میں چھ گھنٹوں بعد کمی کا امکان ہے۔

    حکام کی جانب سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بھارتی بحریہ کوالرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

  • چین:سمندری طوفان رماسن نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی

    چین:سمندری طوفان رماسن نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی

    چین : فلپائن کے بعد چین میں سمندری طوفان رماسن نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، سمندری طوفان سے لاکھوں افراد بے گھر اور سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

    تیز آندھی کیساتھ سمندر میں اٹھنے والے راماسن طوفان نے فلپائن کے بعد جنوبی چین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دوسو سولہ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والا طوفان چین کے ہینان جزیرے سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک اور دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

    طوفان کے باعث ہونے والی تیز بارش نے شہر کے بجلی اور مواصلاتی نظام کو درہم برہم کر کے رکھ دیا جبکہ پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا، جس کے باعث سیکڑوں مسافروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔