Tag: بکتر بند

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چوہدری کو فوری رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چوہدری کو فوری رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی رہائی سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کو حکم دیدیا۔

    فوادچوہدری کی بازیابی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، فواد چوہدری کے بابر اعوان نے کہا کہ فواد چوہدری کو جن خدشات پر گرفتار کیا گیا انکا مواد موجود ہی نہیں ہے۔

    جسٹس گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے جو واقعات 9 مئی کو ہوئے انکو سنجیدگی سے لینا چاہیے، فواد چوہدری اہم شخصیت ہیں، وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، کیا آپ کو پاکستان کے ہجوم کا نہیں معلوم؟ آپ کہتے ہیں باہرنکلو توکیا صرف شریف لوگ نکلیں؟

    جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اس مواد پرڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یہ آرڈر پاس نہ کریں تو کیا کریں؟ میرا مسئلہ ہے کہ میں واضح ہوں اورکھل کر بات کرتا ہوں، فواد چوہدری کو عدالت بلانے کا مقصد انہیں رہاکرنا تھا، عدالت نے یہ مواد پہلےنہیں دیکھا تھا۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فواد چوہدری کی رہائی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس پر تحریری فیصلہ آنے تک فوادچوہدری کو کمرہ عدالت میں رکھنےکا حکم دیدیا۔

    عدالت نے فواد چوہدری کی رہائی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس پر تحریری فیصلہ آنے تک فوادچوہدری کو کمرہ عدالت میں رکھنے کا حکم دیدیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو آج بکتر بند میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا گیا تو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے پوچھا کہا ہیں فواد چوہدری، سرکاری وکیل نے بتایا کہ وہ ہائیکورٹ کے احاطے میں بکتر بند میں موجود ہیں۔

    جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا تھا کہ ہم نے کمرہ عدالت میں پیش کرنےکا حکم دیا تھا، ہائیکورٹ کی حدود میں رکھنے کا حکم نہیں کیا تھا؟ کہاں ہیں ڈی ایس پی لیگل، وکیل نے بتایا کہ ڈی ایس پی لیگل، آئی جی پولیس و دیگر حکام کورٹ روم نمبرون میں ہیں۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم دیا کہ فواد چوہدری کو فوری پیش کیا جائے، اس کے ساتھ ہی فواد چوہدری کو پیش کرنے تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پولیس نے عدالتی حکم پر  عمل درآمد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا، گزشتہ روز عدالت نے فواد چوہدری کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • سعودی عرب: پانچ بڑے بکتر بند یونٹ والے ممالک میں شامل

    سعودی عرب: پانچ بڑے بکتر بند یونٹ والے ممالک میں شامل

    ریاض: بکتر بند یونٹ کے حوالے سے سعودی عرب دنیا کے بڑے ممالک کے درمیان پانچویں نمبر پر آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عسکری امور کی ویب سائٹ ’گلوبل فائر پاور‘ کی جانب سے ایک تازہ سروے میں کہا گیا ہے کہ ’بکتر بند رجمنٹ‘ کے حوالے سے عالمی سطح پر سعودی عرب پانچویں نمبر پر پہنچ گیا۔

    بکتر بند رجمنٹ کی کیٹیگری میں امریکا پہلے نمبر پر براجمان ہے، چین دوسرے نمبر پر ہے، روس کا تیسرا نمبر ہے، جب کہ جنوبی کوریا چوتھے نمبر ہے۔

    گلوبل فائر پاور کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی بری فورسز کے پاس 12 ہزار 500 بکتر بند گاڑیاں ہیں۔

    امریکا کی افواج کے پاس 40 ہزار بکتر بند ہیں، چین 35 ہزار بکتر بند رجنمٹ رکھتا ہے، روس کا بکتر بند یونٹ 27 ہزار 100 پر مشتمل ہے، جب کہ جنوبی کوریا کا رجمنٹ 14 ہزار 100 بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    سعودی عرب کی بری افواج اپنے 12 ہزار 500 بکتر بند رجمنٹ کے حوالے سے اس وقت برطانیہ، جرمنی، فرانس، ایران، ترکی اور اسرائیل پر برتری رکھتا ہے۔

    علاقائی سطح پر بکتر بند گاڑیوں کے حوالے سے ترکی کا نمبر 6 ہے جس کے پاس اس وقت 11 ہزار 630 بکتر بند یونٹ ہے جب کہ مصر کا نمبر 8 واں ہے جہاں 11 ہزار یونٹ ہیں، اور پاکستان 11 ویں نمبر پر ہے جس کے پاس 9 ہزار 635 یونٹس ہیں۔

    ایران کی بری افواج میں 8 ہزار 500 بکتر بند گاڑیاں ہیں جو اس وقت عالمی سطح پر 15 ویں نمبر کا حامل ہے اور اسرائیل 7 ہزار 500 بکتر بند یونٹ کے ساتھ 17 ویں نمبر پر ہے۔

    واضح رہے بکتر بند یونٹ بری افواج کا انتہائی اہم یونٹ مانا جاتا ہے جس کا استعمال انتہائی اہم مواقع پر کیاجاتا ہے، بکتر بند کسی بھی فوج کے لیے بے حد اہم ہوتا ہے جس کی موجودگی میں فوجی نقل و حمل آسان ہوتی ہے۔