Tag: بکتر بند گاڑی

  • بینک لے جائی جانے والی رقم کی دن دہاڑے ڈکیتی

    بینک لے جائی جانے والی رقم کی دن دہاڑے ڈکیتی

    امریکا میں ایک شخص سیکیورٹی کمپنی کے ورکر کو دھکا دے کر پیسوں سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگیا۔

    امریکی شہر نیویارک کے علاقے برونکس میں ہونے والی اس ڈکیتی میں 2 لاکھ ڈالرز (3 کروڑ 21 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) لوٹ لیے گئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ایک سیکیورٹی کمپنی کا اہلکار بکتر بند گاڑی سے نوٹوں کے بنڈل نکال کر بیگ میں ڈال رہا تھا اور یہ بیگ اسے قریب واقع ایک بینک میں لے کر جانا تھا۔

    اتنے میں اچانک ایک نامعلوم شخص نے اسے دھکا دیا اور نوٹوں کا بیگ اٹھا کر فرار ہوگیا۔

    پولیس نے دن دہاڑے ہونے والی اس ڈکیتی میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    نیویارک کا علاقہ برونکس اس قسم کی وارادتوں کے حوالے سے مشہور ہے، اس ڈکیتی والے روز ہی ڈکیتی کا دوسرا واقعہ بھی پیش آیا جس میں دو حملہ آوروں نے ایک شخص کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ڈکیت اس شخص سے اس کا والٹ اور آئی فون چھین کر لے گئے۔

  • کیپٹن(ر)صفدر کو عدالت لے جانے کیلئے بکتر بند گاڑی عزیز بھٹی تھانے پہنچادی گئی

    کیپٹن(ر)صفدر کو عدالت لے جانے کیلئے بکتر بند گاڑی عزیز بھٹی تھانے پہنچادی گئی

    کراچی : کیپٹن(ر)صفدر کو عدالت لے جانے کیلئے بکتر بند گاڑی عزیز بھٹی تھانے پہنچادی گئی ، پولیس عدالت سے کیپٹن(ر)صفدر کا ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر)صفدر کو عدالت لے جانے کیلئے لیے خصوصی گاڑی طلب کی گئی تھی ، جس کے بعد بکتر بند گاڑی عزیز بھٹی تھانے پہنچادی گئی ہے۔

    کیپٹن(ر)صفدر کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ، جہاں پولیس عدالت سے ان کا ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کرے گی۔

    ن لیگی وکلا نے کاغذات تیارکرلئے ہیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن(ر)صفدرپرمقدمہ بد نیتی پرمبنی ہے، پی ایم ایل ن لائرزونگ کے وکلاعدالت میں پیش ہوں گے، وکلاکی جانب سےپولیس کوریمانڈلینےسےروکنے کی کوشش کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے تھانے میں کیا ناشتہ پیش کیا گیا؟

    کیپٹن(ر)صفدر نے وکالت نامے پر دستخط کردیے جبکہ مریم نواز نے وکالت نامے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے تاہم ن لیگی وکلاکی ٹیم وکالت نامہ لیکر سٹی کورٹ روانہ ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب مریم نواز کی شاہد خاقان،محمد زبیر، مفتاح اسماعیل ودیگر سے مشاورت جاری ہے کہ کیپٹن(ر)صفدرکی ضمانت کرائی جائے یا صورتحال کا سامنا کریں۔

    یاد رہے مزارقائد تقدس پامالی کیس میں کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتار کر لیا گیا تھا ، کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی۔

    کیپٹن(ر)صفدرکو تھانے منتقل کرتے ہی پولیس نے موبائل فون تحویل میں لئے ، انھیں ناشتےمیں دودھ پتی چائے،بیکری کےبسکٹ پیش کئےگئے، ایس ایچ اوعزیز بھٹی اور انویسٹی گیشن آفیسر کیپٹن(ر)صفدر کے ساتھ موجود رہے۔

  • سعودی عرب میں بکتر بند گاڑی کی فیکٹری قائم کی جائے گی

    سعودی عرب میں بکتر بند گاڑی کی فیکٹری قائم کی جائے گی

    ریاض: سعودی عرب میں بکتر بند گاڑی اور بھاری عسکری آلات کی فیکٹری قائم کی جائے گی جس میں بین الاقوامی معیار کی جدید ترین بکتر بند گاڑی تیار ہوگی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں عسکری صنعتوں کی جنرل کارپوریشن نے بتایا کہ نئی بکتر بند گاڑی الدھنا کے نام سے سعودی عرب میں تیار ہوگی، یہ بکتر بند گاڑی کثیر المقاصد ہے اور اس کے لیے سرحدی محافظوں کے ادارے سے معاہدہ کر لیا گیا ہے۔

    عسکری صنعتوں کی جنرل اتھارٹی نے بتایا ہے کہ سرحدی محافظوں کے ساتھ نئی بکتر بند گاڑی کی تیاری کا معاہدہ وزارت داخلہ کی شراکت سے کیا گیا ہے، فوجی صنعتوں کی جنرل اتھارٹی کے ماتحت بکتر بند گاڑی اور بھاری عسکری آلات کی فیکٹری قائم کی جائے گی جس میں بین الاقوامی معیار کی جدید ترین بکتر بند گاڑی تیار ہوگی۔

    اتھارٹی کے گورنر انجینیئر احمد العوہلی نے بتایا کہ نئی بکتر بند گاڑی اندرون ملک تیار کرنے سے سعودی صنعت کاروں کی پوزیشن مضبوط ہوگی، اس کی بدولت بڑی قومی کمپنیوں کو عالمی سطح پرعسکری صنعت میں اپنی حیثیت بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

    سعودی وژن 2030 کے مطابق طے کیا گیا ہے کہ سعودی عرب عسکری خدمات، آلات اور اسلحے کے لیے مختص بجٹ کا 50 فیصد اندرون ملک تیار ہونے والی عسکری صنعتوں پر خرچ کرے گا۔

    عسکری صنعتوں کے ادارے کے سربراہ محمد الماضی نے بتایا کہ الدھنا بکتر بند گاڑی کے لیے تمام تجربے کرلیے گئے اور یہ بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہے۔

  • اسلام آباد پولیس نے سندھ حکومت سے بھی قیدیوں کی وینز اور بکتر بند گاڑیاں مانگ لیں

    اسلام آباد پولیس نے سندھ حکومت سے بھی قیدیوں کی وینز اور بکتر بند گاڑیاں مانگ لیں

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے دھرنے کے خلاف کریک ڈائون کا حکم ملنے کے بعد اسلام آباد پولیس نے پنجاب حکومت سمیت سندھ حکومت سے بھی بکتر گاڑیاں مانگ لیں۔

    یہ پڑھیں: اسلام آباد دھرنا، مرکزی قائدین کو نظر بند اور کارکنان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط ارسال کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 4 بکتر بند گاڑیاں دینے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے لیکن یہ تعداد بہت کم ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:دھرنا روکنے کیلئے: اسلام آباد پولیس کا 46 کروڑ روپے کا مطالبہ منظور

    خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے خلاف کریک ڈائون کے دوران کارکنوں کی بڑی تعداد کو گرفتارکرنے کے لیے زیادہ تعداد میں گاڑیاں درکار ہیں اس لیے پنجاب حکومت اور سندھ حکومت سے 40 قیدیوں کی وین اور 18 بکتر بند پولیس گاڑیاں منگوا کر پولیس کو دی جائیں۔

    دھرنے سے قبل، اسلام آباد پولیس کے گریڈز میں‌ اضافہ

    دھرنا روکنے کیلئے، وزیر داخلہ کا پولیس کو انتظامات کرنے کا حکم