Tag: بکرا

  • بکرے کی فروخت، بیوی نے شوہر کے سر پر ڈنڈے کا مہلک وار کر دیا

    بکرے کی فروخت، بیوی نے شوہر کے سر پر ڈنڈے کا مہلک وار کر دیا

    پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن میں بکرے کی فروخت کی رقم نہ دینے پر بیوی نے بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول پاکپتن میں اقبال نامی شہری نے بکرا فروخت کر کے پیسے اپنی بیوی اور بیٹی کو نہ دیے، جس پر گھر میں جھگڑا ہو گیا۔

    مقتول کی بیوی آمنہ نے اپنی بیٹی گلشن کے ساتھ مل کر سر پر ڈنڈے کے وار سے شوہر اقبال کو قتل کر دیا، پولیس نے مقتول کے والد نور محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


    پاکپتن میں بچوں‌ کے جھگڑے پر میاں بیوی نے 4 سالہ بچے کو قتل کردیا


    یاد رہے کہ 17 فروری کو پاکپتن میں بچوں کے جھگڑے پر میاں بیوی نے گھر کے صحن میں کھیلتے 4 سالہ بچے کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا۔ پاکپتن کے گاؤں مل کے رہائشی بشیر کے بچوں کا حفیظ کے بچوں سے جھگڑا ہوا تھا، جس کی رنجش پر حفیظ نے اپنی بیوی آسیہ کے ساتھ مل کر بشیر کے 4 سالہ بیٹےعلی حسنین کو قتل کر دیا۔

    افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جاوید چدھڑ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے انھوں نے فرار ہونے والہ ملزمہ آسیہ کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

  • گھر میں بکرا کیوں گھسا؟ پادری کا خاتون پر جھاڑو سے تشدد، ویڈیو وائرل

    گھر میں بکرا کیوں گھسا؟ پادری کا خاتون پر جھاڑو سے تشدد، ویڈیو وائرل

    بھارتی حیدرآباد کے ایک مکان میں بکرے کے اچانک آجانے پر پادری نے ظلم کی انتہاء کردی، خاتون کو جھاڑو سے مار مار کر زخمی کردیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ علاقہ گرم گوڑہ میں رواں ماہ پیش آیا، پولیس نے خاتون پر تشدد کرنے والے پادری کو حراست میں لے لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پدما نامی خاتون نے پولیس کو شکایت درج کرائی کہ وہ اپنے بھیڑ بکریوں کو چروا رہی تھی کہ اچانک ایک بکرا پادری کے مکان کی دیوار پھاند کر گھر میں گھس گیا، جس پر پادری آگ بگولہ ہوگیا اور خاتون کو جھاڑو سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    خاتون اپنے آپ کو بچانے کیلئے پڑوسی کے مکان میں بھاگی تاہم پادری نے وہاں بھی پہنچ گیا اور خاتون کو جھاڑو سے خوب مارا، جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئی۔

    پادری کی جانب سے خاتون پر کئے گئے ظلم کا یہ واقعہ مکان میں لگے سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ پادری، اس خوفزدہ خاتون کو جھاڑو سے تشدد کا نشانہ بنارہا ہے۔

    گرمی کے باعث اے سی دھماکے سے پھٹ گیا، ویڈیو وائرل

    خاتون کی شکایت پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پادری ڈی سائم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا ہے۔

  • ویڈیو: ٹرک میں جانے والا بکرا بجلی کے تار پر کیسے پہنچا؟

    ویڈیو: ٹرک میں جانے والا بکرا بجلی کے تار پر کیسے پہنچا؟

    ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک بکرے کے ساتھ مضحکہ خیز صورت حال پیدا ہوئی، کچھ ہی دیر قبل بکرا ٹرک پر سوار تھا اور پھر اگلے لمحے بجلی کے تار سے لٹک رہا تھا۔

    یہ واقعہ روس کا ہے، جہاں ایک ٹرک میں بکرا لے جایا جا رہا تھا، لیکن کھلی چھت والے ٹرک سے بکرے کے سینگ سڑک کے اوپر گزرنے والی الیکٹرک وائر میں پھنس گئے، اور وہ مضحکہ خیز انداز میں ہوا میں لٹک کر جھولنے لگا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بکرا سینگوں سے بجلی کے تار سے لٹک رہا ہے، جہاں وہ کئی منٹ تک جھولتا رہا، تاہم بعد میں بحفاظت اتار لیا گیا۔

  • مچھلی کھانے والے بکرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ویسے تو بکرے عموماً گھاس پھوس اور اناج کھاتے ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسے بکرے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو مچھلی کھا رہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں ایک سیاہ رنگ کے بکرے کو دیکھا جاسکتا ہے جس کے سامنے مچھلیوں سے بھرا تھال رکھا ہے۔

    بکرا نہایت مزے سے وہ مچھلیاں کھا رہا ہے۔

    لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھ کر نہایت حیرانی کا اظہار کیا ہے، ویڈیو کے کیپشن میں تحریر ہے کہ بلی سوچ رہی ہوگی کہ کیا اب میں گھاس کھاؤں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Manas Padhi (@official_manas143)

    خیال رہے کہ بکرے کی خوراک گھاس پھوس، پودوں اور اناج پر مشتمل ہوتی ہے، علاوہ ازیں وہ پھل اور سبزیاں بھی کھا سکتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق بکروں کے اندر کھانے پینے کی اشیا کے حوالے سے تجسس پایا جاتا ہے لہٰذا وہ کسی کھانے کی چیز کو دیکھ کر اسے چکھنے کی کوشش ضرور کر سکتے ہیں، البتہ وہ اسے پسند آنے کی صورت میں ہی کھاتے ہیں۔

  • 19 سالہ طالبہ کیٹل فارم کی مالک

    19 سالہ طالبہ کیٹل فارم کی مالک

    کراچی: مویشی پالنے کا کام عموماً مرد ہی کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن کراچی کی ایک 19 سالہ طالبہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنا فارم بھی چلا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 19 سالہ ثانیہ منیف نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں شرکت کی اور اپنے گلابی بکروں کے بارے میں بتایا۔

    ثانیہ نے بتایا کہ ان کے والد کو گھر میں پالتو جانور رکھنے کا شوق تھا، انہوں نے گھر میں گھوڑے، کتے اور سانپ وغیرہ پال رکھے تھے۔ انہیں بھی جانوروں کا شوق تھا اور آخر کار انہوں نے بکرے پالنے شروع کردیے۔

    ثانیہ نے بتایا کہ گلابی بکرے، بکروں کی ایک قسم ہے جو دیگر بکروں سے مختلف ہوتی ہے، یہ اپنے مالک کو پہچانتی ہیں۔ علاوہ ازیں یہ مہنگے بھی ہوتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کے فارم پر 650 بکرے موجود ہیں جو کراچی لا کر فروخت کیے جانے ہیں، کچھ ان کے پالتو بکرے بھی ہیں جو ان کے ساتھ گھر میں رہتے ہیں۔

    ثانیہ کے مطابق ان کے بکروں کی قیمت 50 ہزار سے شروع ہو کر 2 لاکھ تک جاتی ہے، 2 لاکھ روپے کا بکرا 3 سے 4 من کا نہایت بھاری بھرکم ہوتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جانور پالنے کے لیے صرف سرمایہ کاری ہونا کافی نہیں بلکہ تھوڑا بہت تجربہ بھی ضروری ہے ورنہ نقصان ہوسکتا ہے۔

  • آوارہ کتوں نے قربانی کے بکرے پر حملہ کر دیا، بکرا شدید زخمی (ویڈیو)

    آوارہ کتوں نے قربانی کے بکرے پر حملہ کر دیا، بکرا شدید زخمی (ویڈیو)

    کراچی: شہر قائد کے ایک علاقے میں آوارہ کتوں نے قربانی کے بکرے پر حملہ کر دیا، جس سے بکرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد ایف بھی ایریا میں آوارہ کتوں نے قربانی کے جانوروں کو کاٹنا شروع کر دیا ہے، گزشتہ روز 4 آوارہ کتوں نے گھر کے باہر بندھے بکرے کو کاٹ کر شدید زخمی کیا۔

    واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج اے آر وائی نیوز پر بھی چلائی گئی، بکرا ایک بیل کے ساتھ بندھا ہوا تھا کہ رات کے وقت اچانک چار کتوں نے اس پر حملہ کر دیا، بکرے نے کچھ دیر تک کتوں کے آگے مزاحمت کی، اس دوران بیل بھی خود کو بچاتا رہا، تاہم کچھ دیر بعد آوارہ کتے بکرے کو کاٹنے میں کامیاب ہو گئے۔

    کتوں کے کاٹنے سے بکری کی گردن اور پچھلی ٹانگیں شدید زخمی ہو گئی تھیں، جس کے باعث مالک نے بکرے کو ذبح کر دیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بکرا کچھ دیر تک آوارہ کتوں کا مقابلہ کرتا رہا لیکن پھر چار کتوں کے آگے بے بس ہو گیا، سندھ کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی آوارہ کتوں کا مسئلہ کچھ عرصے سے سنگین صورت اختیار کر چکا ہے، آئے دن لوگ کتوں کے کاٹے کا شکار ہو رہے ہیں۔

    تاہم قربانی کے جانور پہلی بار آوارہ کتوں کے اس طرح نشانہ بنے ہیں، جس نے قربانی کرنے والوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

  • بکرے کے روپ میں ڈھل جانے والا آدمی

    بکرے کے روپ میں ڈھل جانے والا آدمی

    اگر آپ سے کہا جائے کہ چند دن کے لیے آپ اپنی شخصیت کو چھوڑ کر کسی اور کی شخصیت اختیار کریں اور سب کچھ ویسے ہی کریں جیسے وہ کرتا ہے تو یقیناً آپ پریشانی کا شکار ہوجائیں گے۔

    یہ کام یقیناً آپ کے لیے مشکل ہوگا کیونکہ اپنی شخصیت کو چھوڑ کر کسی اور کی شخصیت کو اپنانا چاہے وہ کتنا ہی دولت مند اور مشہور شخص کیوں نہ ہو ایک مشکل کام ہے کیونکہ آپ اپنی فطرت سے ہٹ جائیں گے۔

    ہر انسان کی فطرت، عادات، مزاج دوسرے شخص سے مختلف ہوتا ہے اور وہ کام کرنا جو ہمارے مزاج سے مطابقت نہ رکھتا ہو ایک نہایت دقیق مسئلہ ہے۔

    تو پھر اس برطانوی شخص کی داد دیں جو اپنی شخصیت کو مکمل طور پر چھوڑ کر کسی اور کے روپ میں ڈھل گیا، اور وہ نیا روپ بھی کسی انسان کا نہیں بلکہ جانور کا، یعنی بکری کا تھا۔

    gm-4

    یقیناً یہ شخص نوبل انعام کا ہی مستحق تھا جو اسے دیا بھی گیا۔

    لندن سے تعلق رکھنے والا تھامس تھویٹس دراصل ایک سائنسدان ہے۔ اس نے یہ کام نہ صرف تحقیقی مقصد کے لیے انجام دیا بلکہ اس کا کہنا ہے کہ اس سے اسے ایک روحانی مسرت حاصل ہوئی۔

    goatman-3

    وہ بتاتا ہے، ’میں اپنے انسان ہونے کی پہچان سے باہر نکلا اور ایک نئے زاویے سے دنیا کو دیکھنا شروع کیا‘۔

    تھامس نے مکمل طور پر بکرا بننے کے لیے بکرے جیسا ایک مصنوعی ڈھانچہ بھی تشکیل دیا جس میں سینگوں کی جگہ ایک ہیلمٹ، ہاتھ اور پاؤں کے لیے بکروں جیسی ساخت کے اعضا اور نرم کھال سے بنا ایک کوٹ شامل تھا اور اسے پہن کر یورپ کی الپس پہاڑیوں میں نکل گیا۔

    gm-6

    یہ کام تھامس نے تین دن تک انجام دیا اور صرف یہی نہیں 3 دن تک اس نے پتے بھی کھائے۔

    gm-5

    تھامس کی اس کاوش پر اسے آئی جی نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔ 1991 سے آغاز کیے جانے والے یہ نوبل انعام ان کارناموں کے لیے دیے جاتے ہیں جو بظاہر تو عجیب و غریب یا کسی حد تک مزاحیہ ہوتے ہیں لیکن درحقیقت ان کے اندر ایک پیغام چھپا ہوتا ہے۔

    تھامس نے یہ انعام ہارڈورڈ یونیورسٹی میں نوبل انعام یافتہ ماہرین و سائنسدانوں سے وصول کیا۔

    gm-7

    تھامس نے اس تجربے پر ایک کتاب بھی لکھی ہے جس کا عنوان ہے، ’کس طرح میں نے انسان بننے کے کام سے چھٹی لی‘۔