Tag: بکروں سے بھرا ٹرک

  • ڈاکو میانداد  سے 12 بکرے چھین کر فرار

    ڈاکو میانداد سے 12 بکرے چھین کر فرار

    کراچی : ڈاکو میانداد سے 12 بکرے چھین کر فرار ہوگئے اور فائرنگ کرکے زخمی بھی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عید قرباں قریب آتے ہی کراچی میں مویشی چوری کی وارداتیں معمول بن گئیں، کراچی میں عائشہ منزل پل کے قریب ڈاکو بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    عرشی مال کے قریب ڈاکوؤں نے ٹرک روکنے کا اشارہ کیا ،ٹرک نہ رکنے پر فائرنگ کردی، جس سے جانوروں کا بیوپاری میاں داد سینے اور ہاتھ پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

    ڈاکو ٹرک میں موجود بارہ بکرے چھین کر لے گئے جبکہ جانوروں کے بیوپاری کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    میاں داد بکرے فروخت کرنے عمر کوٹ سے کراچی آیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی : گاہک بن کر آنے والے ڈاکو بیوپاری سے بکرے چھین کر فرار

    یاد رہے چند روز قبل سائٹ سپر ہائی وے کے قریب بیوپاری سے نامعلوم افراد دو بکرے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

    پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار ڈاکو خریداربن کر آئے اور بیوپاری سے بکرے گاڑی میں ڈلوائے اور دوسرے مقام پر پیسے دینے کا کہا۔

    جس کے بعد بیوپاری گاڑی میں بیٹھا تو اسے کچھ فاصلے پر لے جا کر تشدد کر کے گاڑی سے اتار دیا اور بکرے لے کر فرار ہو گئے تھے۔

  • کراچی :  مسلح  ڈاکو بکروں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار

    کراچی : مسلح ڈاکو بکروں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار

    کراچی : کامران چورنگی کے قریب مسلح ڈاکو قربانی کے بکروں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کامران چورنگی کےقریب ملزمان بکروں کا ٹرک چھین کر فرار ہوگئے۔

    متاثرہ بیوپاری نےگلستان جوہرتھانےمیں واردات کی درخواست جمع کر ادی ہے۔

    متاثرہ شہری نے بتایا کہ حیدرآباد سے ٹرک بکرےلیکرگلستان جوہرکامران چورنگی پہنچاتھا تو 2 موٹرسائیکلوں پر4 ملزمان نےٹرک ڈرائیورکواسلحہ کےزور پریرغمال بنایا۔

    بیوپاری کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیورکامران چورنگی پرایڈریس معلوم کر رہا تھا، ملزمان ٹرک ڈرائیورسےنقدی اور موبائل فون بھی چھین کر فرارہوئے۔

    متاثرہ شہری نے بتایا کہ مقدمہ درج کرانےگلستان جوہرتھانے گئے،اہلکاروں نے کہاایس ایچ او موجود نہیں ہے، ایس ایچ او آج صبح 12 بجے تھانے آئیں گے پھرمقدمہ کیلئے آنا۔

    ،بیوپاری ریحان نے کہا کہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں چھینے گئے قربانی کے بکروں کی مالیت 15 لاکھ روپے ہے۔