Tag: بکری کا بچہ

  • کراچی: 19 انچ لمبے کانوں والا ’سمبا‘ چل بسا

    کراچی: 19 انچ لمبے کانوں والا ’سمبا‘ چل بسا

    شہرِ قائد کے رہائشی محمد حسن ناریجو کے فارم میں پیدا ہونے والا دنیا کا سب سے لمبے کانوں والا بکری کا بچہ’سمبا‘ چل بسا۔

    سمبا اپنے کانوں کی غیر معمولی لمبائی کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول تھا اس کی کان کی لمبائی 48 سینٹی میٹر یعنی 19 انچ ہے، اس بچے نے اپنے کانوں کی غیر معمولی لمبائی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

    سمبا کے مالک نے گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹیم سے رابطہ کرکے ’دی لانگیسٹ ایئر آف اے گوٹ کِڈ‘ کی کیٹیگری میں بھی اس کا نام ریجسٹر کروایا۔

    محمد حسن ناریجو کے مطابق سعودی عرب اور عمان سے کئی افراد نے سمبا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر اسے خریدنے کے لیے بھی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

    تاہم اب یہ افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ صرف 10 ماہ کی عمر میں ہی سمبا کا انتقال ہوگیا ہے اور موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

  • دو سروں والا انوکھا بکری کا بچہ

    دو سروں والا انوکھا بکری کا بچہ

    امریکی ریاست وسکونسن میں ایک فارم پر دو سروں والے بکری کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، مالکان اس غیر معمولی میمنے کو دیکھ کر نہایت خوش ہیں۔

    فارم کی مالکہ کا کہنا ہے کہ اس انوکھے میمنے کی پیدائش 5 اپریل کو ہوئی اور انہوں نے اس کا نام دو سروں والے رومی دیوتا جینس کے نام پر رکھا ہے۔

    ان کے مطابق میمنے کے دو سر اور چار آنکھیں ہیں اور وہ بالکل صحت مند ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ میمنے کی درمیانی آنکھیں دیکھ سکتی ہیں تاہم انہیں امید ہے کہ باہر کی طرف والی آنکھیں یقیناً تندرست ہوں گی۔

    مالکہ نے بتایا کہ جب انہوں نے اس میمنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں تو بہت سے لوگ اسے دیکھنے چلے آئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ 6 برس سے بکریوں کا فارم چلا رہی ہیں اور انہوں نے دو سروں والی گائے یا چھپکلی کے بارے میں تو سنا تھا لیکن یہ نہیں جانتی تھیں کہ ان کے اپنے فارم پر بھی دو سروں والی بکری پیدا ہوجائے گی۔

  • میسی نے بکری کا بچہ گود لے لیا؟

    میسی نے بکری کا بچہ گود لے لیا؟

    بارسلونا: فٹبال کی دنیا کے نامور کھلاڑی کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، جس میں انہوں نے گود میں بکری کا بچہ اٹھایا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی کا شمار کامیاب ترین فٹبالرز کے ساتھ ساتھ اُن شخصیات میں بھی ہوتا ہے، جن کا ہر اسٹائل فیشن ٹرینڈ بن جاتا ہے۔

    میسی دنیائے فٹبال کے وہ کھلاڑی ہیں جن کے دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں مداح ہیں اور وہ اپنے ہر دل عزیز کھلاڑی کے انداز کو اپنانے کی ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سپراسٹا میسی پانچویں مرتبہ یورپین گولڈن شو کا ایوارڈ لے اڑے

    یہ بھی پڑھیں: نامور فٹ بالر لیونل میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا

    عظیم فٹبالر کی سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر سامنے آئیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے، ان تصویروں میں میسی بکرے اور اُس کے بچوں کے ساتھ فوٹو سیشن کروارہے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان کی یہ تصاویر امریکی میگزین میں شائع ہوئیں جس کا مقصد جانوروں کا تحفظ ہے، میسی کے ساتھ فوٹو سیشن کے لیے بکرے چڑیا گھر سے کچھ دیر کے لیے منگوائے گئے تھے۔

     

    میسی کا کہنا تھا کہ ’مجھے ذاتی طور پر جانور بہت پسند ہیں اس لیے میں نے اپنے گھر میں گرے ہاؤنڈ نسل کا کتا بھی پال رکھا ہے، اس سیشن کو پری ورلڈ کپ فوٹو سیشن سمجھا جائے۔ معروف فٹبالر کی تصاویر دیکھ کر مداح نہ صرف حیرات ہوئے بلکہ انہوں نے جانوروں کے ساتھ میسی کے رویے کو بھی بہت زیادہ سراہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • معذور بکری کے بچے کے لیے وہیل چیئر

    معذور بکری کے بچے کے لیے وہیل چیئر

    میلبرن: آسٹریلیا میں ایک معذور بکری کے بچے کے لیے وہیل چیئر بنا لی گئی جس کے بعد اب وہ کچھ دقت سے ہی، مگر چلنے پھرنے کے قابل ہوگیا ہے۔

    آسٹریلیا کے ایک جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے نجی ادارے کی جانب سے بنائی جانے والی یہ وہیل چیئر اس معصوم بچے کے لیے نئی زندگی ثابت ہوئی۔

    goat-7

    فروسٹی دی سنو گوٹ نامی یہ بکری کا بچہ جانوروں کی ایک ’جوائنٹ ال‘ نامی بیماری کا شکار تھا۔

    یہ بیماری بچھڑوں اور بکری کے چھوٹے بچوں میں ہوجاتی ہے۔ اس بیماری میں جوڑوں میں ایک انفیکشن پھیل جاتا ہے جس کے باعث جوڑ سوج جاتے ہیں اور حرکت کے قابل نہیں رہتے۔

    goat-6

    فروسٹی کے پچھلے دونوں پاؤں اس بیماری کا شکار تھے جس کے باعث وہ چلنے پھرنے سے قاصر تھا۔

    goat-5

    ادارے کے مطابق جب یہ بچہ انہیں ملا اس وقت یہ کیڑوں سے بھرا ہوا اور پیاسا تھا کیونکہ یہ حرکت نہیں کرسکتا تھا۔ انہوں نے اس کی دیکھ بھال شروع کی لیکن وہ چاہتے تھے کہ وہ خود سے حرکت کر سکے تاکہ وہ اپنے اوپر آنے والی مشکلات کا سامنا کرسکے۔

    goat-4

    اس کے بعد مختلف ماہرین کی مدد سے فروسٹی کے سائز کی خصوصی وہیل چیئر تیار کی گئی۔

    goat-2

    ادارے کی سربراہ کے مطابق جیسے ہی انہوں نے یہ وہیل چیئر فروسٹی کو لگائی وہ فوراً ہی اپنی اگلی ٹانگوں کو حرکت دیتے ہوئے اس کے ساتھ چلنے پھرنے لگا۔

    goat-3

    ان کے مطابق فروسٹی دنیا دیکھنے کا بہت شوقین نکلا اور اب وہ اپنے وزن سے بھاری وہیل چیئر کے ساتھ گو کہ دقت سے حرکت کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود پورے ادارے میں گھوم پھر کر لوگوں اور جانوروں سے مل رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چین میں بکری کے دو ٹانگوں والے میمنے کی پیدائش

    چین میں بکری کے دو ٹانگوں والے میمنے کی پیدائش

    بیجنگ : چین میں حال ہی میں ایک بکری نے دو ٹانگوں والے میمنے کو جنم دیا ہے جسے پوری دنیا میں حیرت و استعجاب کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق چین کے جنوب مغربی علاقے یوننان میں پیدا ہونے والے بکری کے دو ٹانگوں والے بچے کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آ رہے ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق بکری کے اس میمنے کی پچھلی دونوں ٹانگیں سرے سے موجود ہی نہیں،پیدائش کے بعد اسے کھڑے ہونے اور چلنے میں دشواری کا سامنا تھا،تاہم اس نے ایک ہفتے میں چلنا سیکھ لیا.

    چینی ماہرین حیوانات کا کہنا ہے کہ دو ٹانگوں والے بچے کی ماں بکری نے دو بچے جنم دیے، بکری کے پیٹ میں دونوں بچوں کے درمیان ٹکراؤ کے باعث بکری کو تکلیف ہوئی جس کے بعد اس نے دونوں بچوں کو جنم دے دیا.

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بکری کے بچوں کی پیدائش قدرتی انداز میں ہوئی مگر پیدا ہونے والا ایک بچہ دو ٹانگوں سے محروم ہے.