Tag: بکھر

  • جائیداد کا تنازعہ: ملزم کا بہن اور بہنوئی پر قاتلانہ حملہ

    جائیداد کا تنازعہ: ملزم کا بہن اور بہنوئی پر قاتلانہ حملہ

    بکھر: جائیداد کے تنازعہ پر سفاک ملزم کا چچازاد بہن اور بہنوئی پر قاتلانہ حملہ، بہنوئی موقع پر جاں بحق جبکہ چچازاد بہن شدید زخمی، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بکھر کے علاقے محلہ ڈھانڈلہ کے رہائشی عبدالغفار نامی شخص کی اپنی چچازاد بہن خورشید بیگم اور اس کے شوہر شیخ عظمت اللہ پر جائیداد کے تنازعہ پر قاتلانہ حملہ کردیا۔ کلہاڑی کے پے درپے وار سے عظمت اللہ موقع پرجاں بحق ہو گیا، جبکہ خورشید بیگم شدید زخمی ہو گئی۔

    عبدالغفار آج دوپہر کے وقت اپنے ہی پڑوس میں واقع اپنی چچا زاد بہن کے گھر میں داخل ہوا اور ان کو قتل کرنے کے بعد گھر کو باہر سے تالا لگا دیا، بعد ازاں کچھ دیر بعد عبدالغفاردونوں کو مردہ سمجھ کر کلہاڑی سمیت تھانہ سٹی پہنچ گیا اور اعتراف قتل کیا کہ اس نے دو افراد کو قتل کردیا ہے۔

    جس پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی فوری طور پر بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچے تو خورشید بیگم کو شدید زخمی حالت میں پایا جسے ریسکیو 1122 کے ذریعے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال روانہ کردیا ۔

    جبکہ عظمت اللہ کی ڈیڈ باڈی کو بھی پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کافی عرصہ سے بے روزگار تھااور وہ اکثر خورشید بیگم سے جائیداد کا حصہ طلب کرتا رہتا تھا۔

  • بکھرضمنی الیکشن: بد نظمی کے سائے میں ووٹنگ جاری

    بکھرضمنی الیکشن: بد نظمی کے سائے میں ووٹنگ جاری

    بھکر: ضمنی انتخاب کے دوران قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں اوربدنظمی بھی عروج پرہے۔ تفصیلات کے مطابق بھکرکے حلقہ پی پی اڑتالیس میں ووٹنگ صبح نوبجے سے جاری ہے۔

    کسی پولنگ اسٹیشن سے بدنظمی کی شکایات  مل رہی ہیں توکہیں بوگس ووٹ کاسٹ ہورہے ہیں ، اس کے علاوہ دھاندلی کے الزامات بھی منظرِعام پرآرہے ہیں۔

    الیکشن کےلئے انتخابی عملے کوکوئی تربیت ہی نہیں دی گئی۔ عملے کی تعیناتی کا عمل بھی صرف دوروز پہلے سرانجام دیا گیا۔پولنگ اسٹیشنزپرآنے والی خواتین ووٹرزکا کہنا ہے کہ ایک ووٹردودوبارووٹ کاسٹ کررہا ہے جبکہ بوتھ ہونے کے باوجودخلافِ قانون کھلےعام ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

    یہ نشست مسلم لیگ ن کےایم پی اےنجیب اللہ خان کی وفات کےبعد خالی ہوئی تھی۔

  • بکھر : پی پی48 میں ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری

    بکھر : پی پی48 میں ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری

    بکھر: بکھر پی پی اڑتالیس میں ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے ، ڈی سی او کی جانب سے سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ایم پی اے نجیب اللہ خا ن نیازی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پی پی اڑتالیس میں صوبائی امیدوار کے چناؤ کیلئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ایک لاکھ ترپن ہزار سے زائد افرد اپنے پسندیدہ امیدوار کوووٹ ڈالنے کے اہل قرار پائے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں ایک سو چوالیس پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ انتخابی معرکے میں سا ت امید وارآمنے سامنے ہیں۔ تاہم اصل مقابلہ انتخابی سیاست کا آغاز کرنے والی پاکستان عوا می تحریک کے نامزد امیدوار نذرعباس ، آزاد امیدواروں انعام اللہ خان نیازی اور احمد نواز نوانی کے درمیان متوقع ہے۔

    ضمنی الیکشن کے پیش نظر حلقے میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • دھرنوں اورشہادتوں نے سوئی قوم کو جگا دیا، ڈاکٹرطاہرالقادری

    دھرنوں اورشہادتوں نے سوئی قوم کو جگا دیا، ڈاکٹرطاہرالقادری

    بکھر: ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ نوے دنوں کے دھرنوں اور شہادتوں نے سوئی قوم کو جگا دیا،اور کمزور لوگوں کو طاقتوروں کے سامنے لا کھڑا کیا ۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے بھکرمیں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ دریا خان کے ضمنی الیکشن کی تیاری کریں،

    طاہرالقادری نے کہا کہ سترہ جون کو شروع ہونے والی اس تحریک میں تیس شہداء کا لہو بھی شامل ہے اور ان شہداء میں بکھر کے دو شہداء رفیع اللہ اورعبدالحمید کا خون بھی شامل ہےاور ان شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا،انہوں نے کہا کہ 29 نومبر کو دریا خان میں پہلا معرکہ ہوگا۔