Tag: بگاس

  • کس پرائیویٹ آئی پی پی کو فی یونٹ کتنی کیپسٹی پیمنٹ دی جارہی ہیں؟ تفصیلات جاری

    کس پرائیویٹ آئی پی پی کو فی یونٹ کتنی کیپسٹی پیمنٹ دی جارہی ہیں؟ تفصیلات جاری

    اسلام آباد: کس پرائیویٹ آئی پی پی کو فی یونٹ کتنی کیپسٹی پیمنٹس دی جارہی ہیں، سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے تفصیلات جاری کردیں۔

    سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کے مطابق درآمدی کوئلے والے پلانٹس کو سب سے زیادہ کیپسٹی پیمنٹ کی جارہی ہے، درآمدی کوئلے والے پلانٹس کو 84 روپے 3 پیسے فی یونٹ کیپسٹی پیمنٹ کی جارہی ہے۔

    آئی پی پیز کے معاہدے کیسے منسوخ کیے جا سکتے ہیں؟

    گوہر اعجاز نے بتایا کہ ونڈ پاورپلانٹس کو 44 روپے 8 پیسے، فرنس آئل والے پلانٹس کو 33 روپے 9 پیسے، سولر پاورپلانٹس کو 29 روپے 5 پیسے فی یونٹ ادا کیا جارہا ہے۔

    گوہر اعجاز کے مطابق بگاس والے پاور پلانٹس کو 5 روپے 20 پیسے، قدرتی گیس والے پلانٹس کو 5 روپے 50 پیسے، تھرکول پلانٹس کو 16 روپے 70 پیسے فی یونٹ اور درآمدی ایل این جی پلانٹس کو 19 روپے 80 پیسے فی یونٹ کیپسٹی ادا کی جارہی ہے۔

    کپیسٹی پیمنٹ کیا ہے؟

    نیپرا کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں 90 آئی پی پیز ہیں اور ہر ماہ جب آپ کا بل آتا ہے تو اس میں کل استعمال کیے گئے یونٹ کے علاوہ انکم ٹیکس، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ساتھ بلوں میں کپیسٹی پیمنٹ چارجز بھی شامل ہوتے ہیں۔

    بجلی کے بلوں میں اضافہ کیوں اور کیسے کیا جاتا ہے؟

    کپیسٹی پیمنٹ سے مراد وہ ادائیگی ہے جو ہر ماہ صارف کی جانب سے بجلی بنانے والی کمپنی کو اس کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے کی جاتی ہے جو صارفین کی جانب سے بجلی کی اضافی مانگ کی صورت پر مہیا کی جا سکے۔

    رپورٹ کے مطابق آئی پی پیز قوم کو 3طرح سے لوٹ رہی ہیں، اول ابتدائی معاہدوں میں شامل کیپسٹی پیمنٹ کی شق کا فائدہ اٹھا کر بند پاورپلانٹس بھی سینکڑوں ارب لوٹ رہے ہیں، دوسرا بار بار بجلی کے نرخ بڑھا کر۔

    تیسرا نقصان یہ کہ پاکستان میں لگے ہوئے قریبا تمام پاور پلانٹس 50 کی دہائی کے ہیں، جو اپنی طبعی مدت پوری کر چکے ہیں اور اس وقت بے پناہ فیول خرچ کر کے معمولی پیداوار دے رہے ہیں۔