Tag: بگٹی خاندان

  • ڈیفنس میں دو گروپوں میں جھگڑا اور فائرنگ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

    ڈیفنس میں دو گروپوں میں جھگڑا اور فائرنگ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

    کراچی: ڈیفنس نشاط کمرشل میں دو گروپوں میں جھگڑا اور فائرنگ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

     تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوگروپوں کے درمیان مسلح تصادم کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے مزید شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیجز جمع کرلیے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات میں مزید شواہد جمع کرنے کے بعد نواب زادہ میر علی بگٹی کو بھی شامل تفتیش کیا جاسکتا ہے، نوابزادہ میر علی بگٹی ایک گروپ کی سرپرستی کررہا ہے۔

     ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں جس میں علی حیدر بگٹی گروپ کے لوگ مسلح ہو کر فہد بگٹی کی رہائش گاہ کے قریب پہنچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     یاد رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کل رات بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں مقتول بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کے بھتیجے فہد بگٹی سمیت 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔

    پولیس نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں کارروائیاں کرتے ہوئے نشاط کمرشل میں ایک ہی قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان تصادم کے بعد بگٹی قبیلے کے 17 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

  • کراچی: بگٹی خاندان کے دو گروپوں میں خونریز تصادم، 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

    کراچی: بگٹی خاندان کے دو گروپوں میں خونریز تصادم، 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

    کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فہد بگٹی گروپ اور علی حیدر بگٹی گروپ کے درمیان فائرنگ ذاتی جھگڑے کے باعث ہوئی۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک گروپ کے تین اور دوسرے گروپ کے دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں، تمام زخمی اور مارے گئے افراد آپس میں رشتہ دار ہیں۔

    پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ میں مرنے والے افراد میں نوابزادہ اکبر بگٹی کا بھتیجا اور بھانجا بھی شامل ہے۔ دونوں گروپوں کا تعلق نوابزادہ اکبر بگٹی کے خاندان سے ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں میر میثم بگٹی، میر عیسیٰ بگٹی، علی، فہد اور نصیب اللّٰہ شامل ہیں جبکہ زخمی میر علی حیدر بگٹی اور قائم علی نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کے مطابق ہلاک پانچوں افرادکی لاشوں کاپوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، 2لاشوں کاپوسٹ مارٹم جناح اسپتال جبکہ 3 لاشوں کا پوسٹ مارٹم سول اسپتال میں کیا گیا۔

    بانی پی ٹی آئی کیخلاف اہم گواہ کو لسٹ سے نکال دیا گیا

    وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوسکتا، قانون کی رٹ کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔