Tag: بگ باس

  • بگ باس کے گھر میں داخل ہونے والا بھارتی کرکٹر کون؟ جاننا چاہیں گے؟

    بگ باس کے گھر میں داخل ہونے والا بھارتی کرکٹر کون؟ جاننا چاہیں گے؟

    بھارت کا سب سے بڑا ریئلٹی شو بگ باس کا نیا سیزن آن ایئر ہونے کے لیے تیار ہے، جس میں اس بار بہت سی مشہور شخصایات انٹری کررہی ہے۔

    ریئلٹی شو بگ باس 19واں سیزن ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے 24 اگست 2025 سے شروع ہونے جا رہا ہے، سلمان خان کے متنازع شو میں فلمی شخصیات اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ ساتھ کرکٹر بھی حصہ لے چکے اور شائقین کو محظوظ کرتے نظرآئے ہیں۔

    حالیہ دنوں میں کرکٹ کے بڑے بڑے نام تو بگ باس میں نظر نہیں آئے تاہم ایک زمانے میں وہ لوگ بھی بگ باس کے اسٹیج پر آئے جنھوں نے بطور کھلاڑی اور کرکٹرز بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

    پیشہ ورانہ کیریئر کے علاوہ ان کھلاڑیوں اور کرکٹرز نے ٹیلی ویژن پر بھی ناظرین کو متاثر کیا ہے، کچھ کرکٹرز کو شو درمین میں ہی چھوڑنا پڑا جبکہ کچھ کھلاڑی رنرز اپ بھی بن گئے۔

    کیا آپ جانتے ہیں ریئلٹی شو میں شرکت کرنے والے بھارتی کرکٹرز کون ہیں؟

    سلیل انکولہ: بھارتی فاسٹ بولر کی انٹری

    سلیل انکولا نے متنازع شو بگ باس کے پہلے سیزن میں انٹری کی، تاہم انھیں پروڈکشن ایگریمنٹ کی وجہ سے کچھ معاہدے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، سابق بھارتی کرکٹر کو ابتدائی مراحل میں ہی گھر سے نکال دیا گیا۔

    شو سے ان کا اخراج اس وقت بگ باس کے مداحوں میں ایک گرما گرم موضوع بن گیا تھا، فاسٹ بولر سلیل انکولا نے بھارت کے لیے ایک ٹیسٹ اور 20 ون ڈے کھیلے۔

    ونود کامبلی: شو میں جذباتی لمحات گزارنے والے کرکٹر

    متنازعہ کھلاڑی کے طور پر بھارتی کرکٹ میں پہچان بنانے والے ونود کامبلی بگ باس 3 میں وائلڈ کارڈ انٹری دی، اپنی سادہ طبیعت اور جذبات سے انھوں نے سامعین کے دل جیت لیے، ونود کامبلی نے بھارت کے لیے 17 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے کھیلے ہیں۔

    ایس سری سانتھ: بھارتی متنازع فاسٹ بولر

    بھارتی ٹیم جس نے 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا اس کا حصہ رہنے والے فاسٹ بولر ایس سری سانتھ نے بگ باس کے 12ویں سیزن میں شرکت کی۔ بہت سے تنازعات، جذبات اور لڑائیوں سے بھرے ان کے سفر نے بالآخر انہیں رنر اپ بنا دیا۔

    انھوں نے بھارت کی طرف سے ایک عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی مگر متنازع رعہے، سری سانتھ نے 27 ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کی۔

    نوجوت سنگھ سدھو: کرکٹر اور معروف سیاست دان

    سابق بھارتی کرکٹر، سیاست دان اور کپل شرما شو کا حصہ نوجوت سنگھ سدھو نے بگ باس 6 میں لوگوں کو تفریح فراہم کی لیکن انھوں نے سیاسی وجوہات کی بنا پر شو کو درمیان میں ہی چھوڑا۔

    سدھو نے اپنی منفرد شخصیت سے سامعین کو متاثر کیا، شو میں ان کے قیام کے دوران بھی یہ شو تفریح سے بھرپور تھا، نوجوت سنگھ سدھو نے انڈیا کے لیے 51 ٹیسٹ اور 136 ون ڈے کھیلے ہیں۔

  • بگ باس میں شامل ہونے کے بجائے پاگل خانے جانا پسند کروں گا، بھارتی کامیڈین

    بگ باس میں شامل ہونے کے بجائے پاگل خانے جانا پسند کروں گا، بھارتی کامیڈین

    بھارت کے مشہور اسٹینڈاپ کامیڈین کنال کامرا نے سلمان خان کے متنازع مشہور زمانہ ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کو پاگل خانہ قرار دیدیا۔

    کنال کامرا کو ’’بگ باس‘‘ کے اگلے سیزن میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے، اس پر کامیڈیان نے بنا کوئی لگی لپٹی رکھے جواب دیا کہ ’’میں بگ باس کے اگلے سیزن میں شامل ہونے کے بجائے پاگل خانے جانا پسند کروں گا۔‘‘

    کامیڈین کنال کامرا کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ بگ باس شو کے کاسٹنگ ڈائریکٹر نے مجھے پیغام بھیجا جس میں کہا گیا کہ ہم بگ باس کےنئے سیزن کیلئے کاسٹنگ کر رہے ہیں اور آپ کا نام بھی ہمارے سامنے آیا ہے۔

    کاسٹنگ ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ آپ کو پسند نہیں لیکن یہ ایک جنونی پلیٹ فارم ہے جہاں آپ بڑی تعداد میں مداحوں کو اپنی جانب راغب کر سکتے ہیں، کیا ہم اس پر بات کر سکتے ہیں۔

    کنال کامرا نے اس پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ ’’میں بگ باس جانے کے بجائے پاگل خانہ جانا پسند کروں گا۔‘‘ کنال اپنی حس مزاح کا استعمال کرتے ہوئے سلمان خان کی فلم کے مشہور نغمے ’رادھے‘ کو بھی شامل کیا ہے۔

    خیال رہے کہ جنوری 2025 میں بگ باس کا 18واں سیزن اختتام کو پہنچا تھا،۔ بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی بھی سلمان خان کریں گے جس کی شروعات اس سال کے آخرمیں ہوسکتی ہے۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ممبئی کے ہیبی ٹیٹ اسٹوڈیو میں کنال کامراکی کامیڈی پر مشتعل ہوکر شیوسینا کے کارکنان نے اسٹوڈیو میں توڑ پھوڑبھی کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/bigg-boss-18-shoaib-ibrahim/

  • ’دیا بین‘ کو بگ باس میں شرکت کے لیے تاریخی آفر مل گئی

    ’دیا بین‘ کو بگ باس میں شرکت کے لیے تاریخی آفر مل گئی

    مقبول بھارتی ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا اولٹا چشمہ‘ میں ’دیا بین‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ دیشا وکانی کو بگ باس شو میں شرکت کے لیے بڑی آفر مل گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 6 اکتوبر سے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 18 کا آغاز ہورہا ہے اور اب اس نئے سیزن کے امیدواروں سے متعلق خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Tellyupdater Official (@tellyupdater)

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ دیشا وکانی (دیا بین) کو بگ باس کے اس سیزن میں لانے کے لیے اب تک کی سب سے بڑی آفر دی گئی ہے، دعویٰ کیا گیا ہے کہ بگ باس کے میکرز نے اس سے قبل کبھی کسی سلیبرٹی کو اتنی بڑی رقم کی پیشکش نہیں کی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بگ باس کے میکرز نے دیشا وکانی کو بگ باس کے نئے سیزن 18 کا حصہ بنانے کے لیے 65 کروڑ کی بھاری رقم کی پیشکش کی لیکن اُنہوں نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔

    واضح رہے کہ دیشا وکانی نے کئی گجراتی فلموں میں کام کیا جبکہ اُنہوں نے بالی ووڈ فلم دیوداس اور جودھا اکبر میں بھی معاون کردار ادا کیے تھے لیکن اداکارہ کو شہرت اپنے کردار دیا بین سے ملی جو اُنہوں نے ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں نبھایا تھا۔

  • انیل کپور کو بگ باس کا سب سے بدترین میزبان قرار دیدیا گیا!

    انیل کپور کو بگ باس کا سب سے بدترین میزبان قرار دیدیا گیا!

    سلمان خان کی جگہ مشہور زمانہ متنازع رئیلیٹی شو بگ باس کی میزبانی کرنے والے انیل کپور کو صارفین نے ابتک کا بدترین میزبان قرار دیدیا۔

    اداکار انیل کپور اس سال دبنگ خان کی جگہ بگ باس او ٹی ٹی کے تیسرے سیزن کی میزبانی کررہے ہیں، تاہم شو دیکھنے والے اکثر سامعین انھیں بطور میزبان قبول نہیں کرپارہے،

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈایٹ پر ایک پوسٹ میں پروڈیوسرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ انیل کپور کو دوبارہ میزبان کے طور پر اس شو میں نہ لیں۔

    ایک ریڈ ایٹ صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’امید ہے کہ یہ آخری بار ہے جب ہم نے انیل کپور کو ویک اینڈ کا وار میں بطور میزبان دیکھ رہے ہیں، جعلی ہنسی، جعلی غصہ، میزبان کے طور پر مکمل جعلی شخصیت!‘

    اس پوسٹ پر کئی سوشل میڈیا صارفین ان کی بات سے متفق نظر آئے، جیسے ہی ریڈ ایٹ پوسٹ لائیو ہوا، کئی صارفین پوسٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے لگے۔

    ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’ہاہاہا جعلی غصہ درست کہا، یہ واقعی مضحکہ خیز لگتا ہے کہ ایلوش اپنی ہنسی پر قابو پانے کی بہت کوشش کر رہا تھا جب انیل کپور اسے ڈانٹ رہے تھے۔‘

    ایک شخص نے لکھا کہ انیل کو ’اب تک کا بدترین میزبان‘ کہا جاسکتا ہے، دوسری شخص نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسے روکو‘۔

    خیال رہے کہ سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کے مصروف شیڈول کی بنا پر اس سیزن سے کنارہ کشی اختیار کی تھی، بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے سیزن کی میزبانی کرن جوہر نے کی تھی جبکہ سیزن ٹو کی میزبانی سلمان خان کرتے دکھائی دیے تھے۔

  • بگ باس کے فاتح ایلوش یادو گرفتار

    بگ باس کے فاتح ایلوش یادو گرفتار

    دہلی: بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے فاتح ایلوش یادو کو پولیس نے سانپ کے زہر کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا پولیس نے گزشتہ روز ایلوش یادو کو سانپ کے زہر کیس میں گرفتار کیا تھا، اُن کی گرفتاری کی تصدیق ایڈیشنل ڈی سی پی نوئیڈا منیش کمار مشرا نے کی تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتاری کے بعد ایلوش یادو سے تفتیش جاری تھی، شروعات میں تو یوٹیوبر نے سانپ کے زہر کی سپلائی میں ملوث ہونے سے انکار کردیا تھا لیکن آج اُنہوں نے اپنے جُرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Elvish Raosahab (@elvish_yadav)

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایلوش یادو نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی طرف سے منعقد کی جانے والی پارٹیوں میں سانپ کے زہر کا اہتمام کرتے تھے، اُنہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ سانپ کے زہر کی سپلائی کرنے والے ملزمان سے مختلف ریو پارٹیوں میں ملے تھے اور وہ اب تک اُن کے ساتھ رابطے میں تھے۔

    ایلوش یادو کے خلاف وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ اور آئی پی سی سیکشن 120 اے (مجرمانہ سازش) کی دفعات کا الزام لگایا گیا تھا۔

     ایلوش یادو پر یہ الزام بھی عائد ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیو شوٹ میں سانپوں کا استعمال کیا، ان سنگین الزامات کے بعد یوٹیوبر کو گزشتہ روز ہی نوئیڈا کی مقامی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل نوئیڈا پولیس نے ایک ریو پارٹی پر چھاپہ مار کر 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن میں ایک ملزم کے پاس سے 20 ملی لیٹر زہر ملا تھا۔

    اس سے قبل 9 مارچ کو پولیس نے ایلوش یادو اور چند دیگر افراد پر نوئیڈا میں دہلی کے ایک عام یوٹیوبر پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا، مبینہ حملے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا کہ یادو نے ’اس کی ریڑھ کی ہڈی کو توڑنے کی کوشش کی اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

  • بگ باس فاتح منور فاروقی کے فین کو بے جا دیوانگی مہنگی پڑ گئی!

    بگ باس فاتح منور فاروقی کے فین کو بے جا دیوانگی مہنگی پڑ گئی!

    بگ باس کے نئے فاتح منور فاروقی کے فین کی بے جا دیوانگی اسے مہنگی پڑ گئی، پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے متنازع ریئلٹی شو بگ باس 17 کے فاتح منور اقبال فاروقی کے مداح کو پولیس نے غیرقانونی طور پر ڈرون اڑانے پر گرفتار کرلیا ہے۔ منور نے شو جیتنے کے بعد اپنے آبائی شہر ڈونگری، ممبئی کے دورے پر تھے کہ یہ مداح ڈرون اڑاتا پایا گیا۔

    پولیس نے ڈرون کیمرہ آپریٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے جو بگ باس کے فاتح کی آمد کے مناظر کو ڈرون کے ذریعے فلم بند کررہا تھا۔

    اس دوران لوگوں کا بہت بڑا ہجوم منور فاروقی کے استقبال کے لیے موجود تھا جو اپنی ٹرافی کے ہمراہ وہاں آئے تھے۔ انھوں نے مداحوں کے لیے ہوا میں اپنی ٹرافی بھی لہرائی تھی۔

    ممبئی پولیس نے منور کے جس مداح کے خلاف شکایت درج کی ہے اس کی شناخت ارباز یوسف خان نامی سے ہوئی ہے۔

    ممبئی پولیس کے کانسٹیبل نتن شندے جو کہ اس وقت پٹرولنگ ڈیوٹی پر تھا اس نے تھانے کو اس بابت مطلع کیا۔

    پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور ڈرون کو ضبط کرتے ہوئے ایف آئی بھی درج کی کیوں کہ وہاں حکومت سے ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں لی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ منوری فاروقی نے بگ باس سیزن 17 میں ساتھی فائنلسٹ ابھیشیک کمار، منارا چوپڑا اور انکیتا لوکھنڈے کو شکست دیتے ہوئے فتح حاصل کی تھی۔

  • کیا بگ باس میں منور فاروقی کی فتح ’فکسڈ‘ تھی؟

    کیا بگ باس میں منور فاروقی کی فتح ’فکسڈ‘ تھی؟

    بھارتی کامیڈین منور فاروقی کے متنازع شو بگ باس جیتنے کے ساتھ ہی ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا، صارفین اس کامیابی کو ’فکسڈ‘ قرار دے رہے ہیں۔

    بگ باس کے 17ویں سیزن کے فاتح کا تاج بھارت کے معروف کامیڈین منور فاروقی کے سر اتوار کی رات سجا۔ بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے ان کے فاتح ہونے کا اعلان کی جبکہ انعام کے طور پر ان کے حصے میں 50 لاکھ بھارتی روپے کی رقم بھی آئی۔

    ان کے ساتھی فائنلسٹ اداکار ابھیشیک کمار نتیجہ آنے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹرینڈ کرنے لگے۔ کئی لوگوں نے انھیں جیت کا زیادہ حقدار قرار دیا جبکہ منور کو صارفین نے ’فکسڈ ونر’ قرار دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ColorsTV (@colorstv)

    فائنل جیتنے کے بعد اس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے منور نے کہا کہ اگر فکسڈ ونر کو اتنا سب کرنا پڑے تو وہ فکسڈ فاتح نہیں ہو سکتا۔ اگر میں ایک فکسڈ ونر ہوتا تو مجھے سب کچھ ایک پلیٹ میں مل جاتا۔

    انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پورا سیزن گواہ ہے کہ مجھے پلیٹ میں کچھ نہیں ملا، میں نے بہت محنت کی ہے۔

    منور نے کہا جو مجھے فکسڈ ونر کہہ رہے ہیں ان لوگوں کے لیے میرا جواب یہ ہے کہ بس بیٹھ کر پورا سیزن دیکھیں پھر آپ کو احساس ہو گا کہ یہ فکسڈ نہیں ہوا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان کے ساتھی فائنلسٹ ابھیشیک کمار، منارا چوپڑا (پرینکا اور پرینیتی چوپڑا کی کزن) اور انکیتا لوکھنڈے بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔

  • بگ باس کے گھر سے نکلنے کے بعد انکیتا لوکھنڈے کا پہلا بیان سامنے آگیا

    بگ باس کے گھر سے نکلنے کے بعد انکیتا لوکھنڈے کا پہلا بیان سامنے آگیا

    ممبئی: بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس 17 میں گھر کی ممبر انکیتا لوکھنڈے شو کے گرینڈ فائنل ایپی سوڈ میں چوتھی پوزیشن کے ساتھ باہر ہو گئیں۔

    انکیتا لوکھنڈے شو میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اور مقابلہ کرنے والوں میں سے ایک تھیں، وہ اس سیزن میں ٹرافی جیتنے کی مضبوط امیدواروں لگ رہی تھیں۔ تاہم چوتھی پوزیشن کے ساتھ ان کا بگ باس کا سفر ختم ہوا۔

    بگ باس گھر سے باہر ہونے کے بعد انکیتا لوکھنڈنے نے اپنے بیان میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ شو میں اپنے سفر سے مایوس نہیں ہیں۔

    بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 17 کا ٹائٹل منور فاروقی نے جیت لیا

    انہوں نے کہا کہ "میں واقعی گھر سے باہر ہونے یا ٹاپ تھری میں نہ پہنچنے سے پریشان نہیں ہوں، گھر کے اندر میرا ایک خوبصورت سفر تھا۔ مجھے اچھا لگتا کہ میں فائنل تک پہنچ سکی‘‘۔

    انکیتا نے کہا کہ اس گھر کے باہر میرا پورا خاندان میرا انتظار کر رہا ہے، گھر کے اندر میرا ایک اچھا سفر رہا ہے، میں ان سامعین کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور پیار کرنا کبھی نہیں چھوڑا۔

    واضح رہے کہ انکیتا لوکھنڈے نے دسمبر 2021 میں بزنس مین وکی جین سے شادی کی تھی، دونوں اس سال اکتوبر میں بگ باس 17 کے گھر میں ایک ساتھ داخل ہوئے تھے۔

    گھر میں اکثر دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا دکھائی دیا، ایک قسط میں دونوں کے درمیان وکی کی اداکارہ منارہ چوپڑا سے بڑھتی دوستی پر گرما گرم بحث ہوئی۔

    اس دوران انکیتا نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ان کے تعلقات کو پسند نہیں کرتی ہیں جس سے ان کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی۔

  • بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 17 کا ٹائٹل منور فاروقی نے جیت لیا

    بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 17 کا ٹائٹل منور فاروقی نے جیت لیا

    بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن17 کا شو بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے ٹائٹل جیت لیا ہے جبکہ ابھیشیک کمار رنر اپ قرار پائے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کا سیزن 17 کا آغاز گزشتہ سال اکتوبر میں ہوا تھا جو کہ اختتام کو پہنچ گیا گزشتہ روز اس شو کا فائنل تھا جو کہ منور فاروقی نے جیت لیا۔

    بگ باس شو کے اس سیزن کے ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک کمار، منور فاروقی، منارا چوپڑا اور ارون مشیٹی تھے جبکہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان شو کے میزبان تھے۔

    منور فاروقی کو بگ باس شو کے سیزن17 کا ٹائٹل جیتنے پر 50 لاکھ روپے، ایک کار اور بگ باس ٹرافی ملی ہے۔

    واضح رہے کہ معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کا سیزن 17 جیتنے والے منور فاروقی مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین، یوٹیوبر اور ریپر ہیں۔

  • بگ باس میں اس بار امیدواروں کو کونسی حیران کن سہولت ملے گی؟

    بگ باس میں اس بار امیدواروں کو کونسی حیران کن سہولت ملے گی؟

    متنازع بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس اس بار نئے سیزن میں کچھ الگ کرنے جارہا ہے جو مداحوں کے ساتھ امیدواروں کے لیے حیران کن ہے۔

    اطلاعات کے مطابق شو کا نیا سیزن 15 اکتوبر سے آن ایئر ہوگا اور اس بار گھر والوں کو باہر کے افراد سے رابطہ کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر آنے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بگ باس کی تاریخ میں پہلی بار امیدوار اپنے ساتھ موبائل بھی رکھ سکیں گے۔

    میکرز نے اب تک مکمل معلومات تو فراہم نہیں کی ہیں مگر بھارتی میڈیا نے ممکنہ اپ ڈیٹس کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، بگ باس کا ہر نیا آنے والا سیزن پچھلے سیزن سے مختلف ہوتا ہے، رئیلیٹی شو اس بار بھی مختلف نظر آئے گا۔

    عام طور پر بگ باس کے گھر میں سوشل میڈیا اور موبائل تک امیدواروں کی رسائی نہیں ہوتی، شو میں شامل افراد اپنے پیاروں سمیت مداحوں سے بھی رابطے میں نہیں رہ پاتے تھے لیکن اس بار ان کے پاس موبائل کی سہولت موجود ہوگی۔

    بگ باس سے متعلق ایکس کے پیج ’بگ باس تک‘ نے اپنے مصدقہ اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ 17ویں سیزن میں موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ موبائل استعمال کرنے کی اجازت تمام امیدواروں کو نہیں بلکہ چند ایک کو ہوگی جو کہ مخصوص ٹاسک بخوبی سرانجام دیتے ہوئے جیتے گا۔

    کچھ اپ ڈیٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس بار امیدواروں کی سوشل میڈیا تک رسائی بھی ممکن ہوگی، جس کے بعد وہ اپنے متعلق جان سکیں گے اور یہ چیز انہیں اپنا گیم پلان بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔

    ہر بار کی طرح اس بار بھی شو کی میزبانی کے فرائض بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان انجام دیں گے جن کا بگ باس کی کامیابی میں بڑا کردار ہے۔