Tag: بگ باس سیزن 11

  • پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرنے پر بھارتی اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرنے پر بھارتی اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    ممبئی: پلوامہ حملے سے متعلق پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرنے پر ہندو انتہا پسندوں نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شندے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 11 کی فاتح شلپا شندے نے انکشاف کیا ہے کہ پلوامہ حملے سے متعلق پاکستانی فنکاروں کی حمایت اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے موقف کی تائید پر مجھے قتل کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے جیسی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے پر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئےسدھو نے جو کچھ کہا مجھے اس میں کچھ غلط نہیں لگا، شلپا شندے نے دھمکیاں دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    شلپا شندے کا کہنا تھا کہ میں اس نئے رجحان کے سخت خلاف ہوں کہ اگر کسی کا نظریہ آپ سے مطابقت نہیں رکھتا تو اس پر پابندی عائد کردی جائے، بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے کا فیصلہ ان کی صلاحیتوں کی بنا پر کیا جانا چاہئے۔

    مزید پڑھیں: نوجوت سنگھ سدھو کا بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم

    ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی سدھو کے پیچھے کیوں پڑا ہے کہ وہ پاکستان کو برا بھلا کہیں، سدھو یہ بات کہہ کر چھا گئے ہیں کہ اختلافات کو مذاکرات کی میز پر ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

    بگ باس سیزن 11 کی فاتح اداکارہ شلپا شندے نے حال ہی میں سیاست کے میدان میں قدم رکھا ہے، شلپا نے بھارتی وزیراعظم کی سب سے بڑی مخالف جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

    واضح رہے کہ پلوامہ حملے میں 40 سے زائد بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ پلواما واقعے پر پاکستان کو قصور وار نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رہنے چاہئیں۔

  • بگ باس چاہتے ہیں ! یہ آواز اب راز نہیں رہی

    بگ باس چاہتے ہیں ! یہ آواز اب راز نہیں رہی

    ممبئی : ’’بگ باس چاہتے ہیں‘‘ یہ وہ آواز ہے جو بھارتی رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کا مستقل کردار ہے تاہم آج سے پہلے تک کوئی یہ نہیں جان سکا تھا کہ آخر یہ آواز کس کی ہے؟

    پروگرام کے پہلے ہی سیزن سے ’’بگ باس چاہتے ہیں‘‘ کی رعب دار آواز نے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کیا اور یوں یہ آواز پروگرام کا برینڈ بن گئی جس کے بغیر اس شو کو نامکمل سمجھا جاتا ہے یہ وہ صوتی کردار ہے جو ایک کمرے میں بند ہو کر شرکاء کی حرکات و سکنات کو بھی نوٹ کرتا ہے اور اس کے مطابق انہیں ہدایات اور احکامات بھی دیتا ہے۔

    تاہم اس کامیاب رئیلٹی شو کا 11 واں سیزن جاری ہے لیکن اب تک اس پروگرام کے مستقل کردار بگ باس کا پتہ نہیں چل سکا، تاہم انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور تجسس نے آخر میدان مار ہی لیا اور اس شخص کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوگیا جو بگ باس کے روپ میں پروگرام کے شرکاء کو مختلف ٹاسک دیتا ہے اور کبھی انہیں رلاتا ہے تو کبھی ہنساتا ہے اور ’’بگ باس چاہتے ہیں‘‘ کی گرج دار آواز میں حکم صادر کرتا ہے۔

    انکشاف ہوا ہے کہ ’’بگ باس چاہتے ہیں‘‘ کی آواز دراصل ایک صدا کار اتل کپور کی ہے جو ایک غیر معروف وائس اوور ایکٹر ہیں اور جنہوں 2002 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور کئی تامل اور مقامی زبانوں میں بننے والی فلموں کے ہیروز کی آوازوں کو ہندی زبان دی اور ان کے ڈائیلاگز ہندی میں ڈب کروائے۔

     

    اپنے فنی کیریئر میں اتل کپور شاید جس کامیابی کے لیے سرگرداں تھے وہ انہیں بگ باس کی صورت میں حاصل ہو گئی ہے اور گیارہویں سیزن میں مستقل کامیابی کے بعد ان کا نام منظر عام پر آنا اس بات کی غماز ہے کہ جلد وہ اپنا جائز مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور شہرت کی بلندی اب کچھ زیادہ دور نہیں کہ قسمت کی دیوی مہربان ہو چکی ہے۔