Tag: ’بگ باس‘ کی میزبانی

  • سلمان خان کی صحت خراب، بگ باس 18 کی میزبانی بھی غیر یقینی کا شکار

    سلمان خان کی صحت خراب، بگ باس 18 کی میزبانی بھی غیر یقینی کا شکار

    سپراسٹار سلمان خان اپنی پسلی زخمی کروابیٹھے ہیں جس کے بعد ان کی بگ باس 18 کی میزبانی کے حوالے سے بھی غیریقینی چھاگئی ہے۔

    بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی اچانک خرابی صحت کی وجہ ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، دبنگ خان نے گزشتہ دنوں ممبئی میں منعقدہ ایک چلڈرنس ایونٹ ”بچے بولے موریہ ایونٹ” میں شرکت کی تاہم وہاں سے سامنے آنی والی تصاویر میں اپنی پسلی پکڑے نظر آئے۔

    مذکورہ پروگرام مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڈنویس کی بیوی امروتا فڈنویس نے آرگنائز کیا تھا، سلمان بھی وہاں موجود تھے تاہم جب وہ صوفہ سے اُٹھنے لگے تو انھیں نہ صرف دشواری پیش آئی بلکہ ان کا ہاتھ پسلی کی طرف بھی چلا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق سلمان صحت خراب ہونے کے باجود تقریب میں اس لیے موجود تھے کہ وہ یہاں آنے کے لیے زبان دے چکے تھے، تاہم اب اکتوبر میں بگ باس کے نئے سیزن میں سلمان میزبانی کرتے ہیں یا نہیں وہ ان کی صحت پر منحصر ہے۔

    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان ڈائریکٹر اے آر مرگاداس کی فلم ”سکندر‘‘ کی شوٹنگ میں زور و شور سےمصروف جس کی وجہ سے انھوں نے حالیہ بگ باس سیزن سے بھی بریک لے لیا تھا۔

    فلم ’سکندر‘ کے ایک ایکشن سیکوینس کے دوران ان کے پسلیوں پر زبردست چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے فی الحال انھوں نے سکندر کی شوٹنگ بھی روک دی ہے

    کہا جارہا ہے کہ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے یہی نہیں بگ باس 18 جس کا پریمیر اکتوبر میں ہونا ہے، سلمان خان کی اس سیزن میں میزبانی بھی غیر یقینی دکھائی دیتی ہے۔

  • کیا سلمان خان اس بار ’بگ باس‘ کی میزبانی نہیں کریں گے؟َ

    کیا سلمان خان اس بار ’بگ باس‘ کی میزبانی نہیں کریں گے؟َ

    فلم اسٹار سلمان خان اپنی فلم ’سکندر‘ کی وجہ سے اس بار ’بگ باس او ٹی ٹی 3‘ کی میزبانی سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔

    غیرملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق دبنگ خان کے مداحوں کو بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے کیوں کہ سلمان مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کے او ٹی ٹی ورژن سے ایک سیزن کا بریک لے سکتے ہیں۔ سپراسٹار کے شو کی میزبانی نہ کرنے کی صورت میں بالی ووڈ کے تین بڑے نام سامنے آرہے ہیں۔

    بگ باس او ٹی ٹی کا تیسرا سیزن جلد ہی نشر ہونے والا ہے لیکن اداکار کے مداح شاید اس بار بالی وڈ کے بھائی جان کو شو کی میزبانی کرتا نہ دیکھ پائیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ سلمان خان اپنی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کی وجہ سے بگ باس او ٹی ٹی 3 کی میزبانی نہیں کر سکیں گے۔ ایسے میں بگ باس کی میزبانی کے لیے فلم ساز کرن جوہر، انیل کپور اور سنجے دت کے نام سامنے آئے ہیں۔

    تاہم اس بات کے زیادہ امکانات ہیں کہ کرن جوہر شو کی میزبانی کرتے اسکرین پر جلوہ گر ہوں جبکہ بگ باس او ٹی ٹی سیزن ون کی میزبانی بھی کرن جوہر نے ہی کی تھی۔

    خیال رہے کہ بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے سیزن کی فاتح دیویا اگروال تھیں جبکہ سپراسٹار نے بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن کی میزبانی کی تھی اور یہ سیزن متنازع یوٹیوبر ایلوش یادیو نے جیتا تھا۔ بگ باس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب وائلڈ کارڈ انٹری نے ٹرافی جیتی تھی۔

    اس بار بگ باس کے گھر میں ہیرامنڈی اسٹار جیسن شاہ، شہزادہ دھامی، چندریکا ڈکشٹ اور پرتکشا جیسے اداکار ممکنہ طور پر آسکتے ہیں۔

    سلمان خان 2025 میں عید پر اپنی فلم سکندر کے ساتھ بڑی اسکرین پر آنے والے ہیں جس کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔ سکندر کی ہدایت کاری بلاک بسٹر فلم گجنی کے ڈائریکٹر اے آر مروگوداس کررہے ہیں۔