Tag: بگ بیش لیگ

  • پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی

    پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی

    پاکستان کرکٹر بورڈ نے بگ بیش لیگ کے لیے زمان خان، حارث رؤف اور اسامہ میر کو این او سی جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آسٹریلوی لیگ میں کانٹریکٹ حاصل کرنے والے پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف، زمان خان اور اسامہ میر کو این او سی جاری کر دیا ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد میں ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ این او سی ان کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور پاکستان مینز ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا ہے۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف اور لیگ اسپنر اسامہ کو 5، 5 میچز جبکہ زمان خان کو 4 مقابلوں کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا سے معذرت کرنے کی بنا پر خبریں گردش میں تھیں کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

    حارث کو پی سی بی کی جانب سے بگ بیش لیگ کے لیے این او سی نہ ملنے اور سینٹرل کنٹریکٹ میں ان کی تنزلی کا امکان ظاہر کیا جارہہا تھا۔

    کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ این او سی کا معاملہ زیر غور ہے۔ تاہم اب پی سی بی قومی کرکٹرز کو بگ بیش لیگ کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔

  • راشد خان آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے

    راشد خان آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے

    ملیبرن:  افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان جمعرات کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے کمر کی انجری کے باعث باہر ہو گئے۔

    بی بی ایل کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان کمر کی انجری کی وجہ سے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

    کلب کے جنرل منیجر ٹم نیلسن نے ایک بیان میں کہا کہ راشد خان پچھلے سات سال سے ہمارے ساتھ ہے، اس ایڈیشن میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔

    کلب کے منیجر نے کہا کہ راشد ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے محبت کرتا ہے، اور ہم جانتے ہیں کہ وہ بی بی ایل میں کھیلنا کتنا پسند کرتے ہیں، اس لیے ہم ان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں تاکہ وہ کھیل میں طویل مدت تک کھیل سکیں۔

    راشد خان نے 2017 سے اسٹرائیکرز کا حصہ ہیں، انہوں نے 69 میچوں میں 6-17 کے بہترین اعداد و شمار کے ساتھ 98 وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ لیگ اسپنر راشد خان کو اگلے ماہ شروع ہونے والے بی بی ایل ٹورنامنٹ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے لیے ساتویں سال کھیلنا تھا۔

  • ویڈیو: ’گیند باؤنڈری کے پار نہیں پھر بھی چھکا‘

    بگ بیش لیگ کے 41ویں میچ میں ملیبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے بیٹر جو کلارک اور ویسٹر کے چھکوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بگ بیش لیگ  میں ملیبرن اسٹارز کے جو کلارک اور بئیو ویسٹر کی ’مس ہٹس‘ مارول اسٹیڈیم کی چھت پر جالگیں جس کے بعد امپائر نے دونوں شاٹس کو چھکا قرار دیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جو کلارک نے شاٹ کھیلا جو ایج لگ کر سیدھا اسٹیڈیم کی چھت پر جا لگا۔

    اسی طرح ویسٹر نے بھی اسٹروک کھیلا گیند ایج لگ کر سیدھی اسٹیڈیم کی چھت پر لگی اور امپائر نے اسے بھی چھکا قرار دیا۔

     میلبرن اسٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے ، میلبرن رینیگیڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف آخری اوورز میں حاصل کرلیا، کین رچرڈسن کو دو وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • بگ بیش لیگ میں شامل افغان اسپنر کرونا وائرس کا شکار

    بگ بیش لیگ میں شامل افغان اسپنر کرونا وائرس کا شکار

    آسٹریلوی کرکٹ لیگ بگ بیش سے قبل ایک اور کرکٹر کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، مذکورہ کھلاڑی نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

    بگ بیش میں شامل افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمٰن کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔

    افغان اسپنر کوئینز لینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی دیکھ بھال میں ہیں، مجیب الرحمٰن بگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ میں شامل ہیں۔

    اس سے قبل لیگ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا پہنچنے پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر دلبر حسین کا بھی کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

  • سڈنی تھنڈرزنے بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، میلبرن اسٹارزکوشکست

    سڈنی تھنڈرزنے بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، میلبرن اسٹارزکوشکست

    میلبرن : سڈنی تھنڈرز نے میلبرن اسٹارز کو تین وکٹ سے ہراکر بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ عثمان خواجہ میچ اورکرس لین ٹورنامنٹ کےبہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ سڈنی تھنڈرزکے حق میں گیا۔ سڈنی تھنڈرزنے میلبرن اسٹارزکا ایک سو ستتررنزکا ہدف حاصل کرکے بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    میلبرن اسٹارزکو لیوک رائٹ اورکیون پیٹرسن نے جارحانہ آغازفراہم کیا۔ کیون پیٹرسن نےدھواں دھار چوہتر رنزبنا کرمیلبرن اسٹارزکے اسکورکو ایک سو چہتررنزتک پہنچایا۔

    جوابی وارمیں سڈنی تھنڈرزکے عثمان خواجہ اورجیک کیلس نو اوورز میں چھیاسی رنزکا طوفانی آغازفراہم کیا۔ عثمان خواجہ کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹوں کی لائن لگ گئی۔

    سڈنی تھنڈرزنے گرتے پڑتے آخری اوور میں سات وکٹ پرمطلوبہ ہدف حاصل کرکے پہلی بار بگ بیش کاٹائٹل اپنے نام کیا۔