Tag: بگ بیوٹی فل بل

  • امریکی صدر کا عوام کو ریلیف دینے کا بڑا اعلان

    امریکی صدر کا عوام کو ریلیف دینے کا بڑا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو ریلیف دینے کا بڑا اعلان کیا ہے، اور کہا ہے کہ ’ون بگ بیوٹی فل بل‘ کی منظوری ہر امریکی کی فتح ہے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا کہ سینیٹ نے ہمارا تاریخی بِل منظور کر لیا ہے، یہ اب ’’ہاؤس بل‘‘ یا ’’سینیٹ بل‘‘ نہیں رہا بلکہ یہ ’’سب کا بل‘‘ بن گیا ہے، یہ ہم سب کے لیے قابل فخر ہے کیوں کہ یہ سب پالیسی جیت ہے، سب سے بڑھ کر امریکی عوام کی جیت ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ٹروتھ سوشل پر لکھا ’’امریکی عوام کے پاس اب مستقل طور پر کم ٹیکس، زیادہ تنخوا، محفوظ سرحدیں، اور ایک مضبوط اور زیادہ طاقتور فوج ہوگی۔‘‘

    ان کا کہنا تھا کہ میڈیکیئر، میڈی کیڈ اور سوشل سیکیورٹی میں کٹوتی نہیں کی جا رہی، بلکہ ان پروگراموں سے کچرا اور دھوکا دہی صاف کر کے اور اس کا غلط استعمال ختم کر کے خطرناک ڈیموکریٹس سے محفوظ بنایا جا رہا ہے۔


    ظہران ممدانی نے ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دے دیا


    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا امریکی عوام کے لیے خوش حالی کا نیا سنہری دور شروع ہونے والا ہے، بگ بیوٹی فل بِل امریکا کا مالی خسارہ کم اور ترقی کی نئی راہ کھولے گا، جولائی 4 سے پہلے بِل منظور کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کو اس بل کی ضرورت تھی، وہ اس کے مستحق ہیں کیوں کہ انھوں نے ہی ہمیں یہاں بھیجا ہے، دوبارہ منتخب ہونے کے بعد معیشت پہلے ہی ترقی کر رہی ہے، ون بگ بیوٹی فل بل معاشی ترقی کو مزید آگے لے جائے گا۔

  • ٹرمپ کے بل کی حمایت کرنے والے آئندہ سال پرائمری الیکشن ہار جائیں گے، ایلون مسک کی دھمکی

    ٹرمپ کے بل کی حمایت کرنے والے آئندہ سال پرائمری الیکشن ہار جائیں گے، ایلون مسک کی دھمکی

    واشنگٹن: ایلون مسک نے دھمکی دی ہے کہ صدر ٹرمپ کے بگ بیوٹی فل بل کی حمایت کرنے والے آئندہ سال پرائمری الیکشن ہار جائیں گے۔

    روئٹرز کے مطابق ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’بگ بیوٹی فل بل‘ روکنے کے لیے ارکان کانگریس کو دھمکی دے دی ہے، کہ اگر اس بل کی کسی رکن نے حمایت کی تو وہ آئندہ سال پرائمری الیکشن ہار جائے گا۔

    ایلون مسک نے ارکان کانگریس کو شرمندہ کرنے کے لیے کہا کہ ان کا سر اس بل کی حمایت پر شرم سے جھک جانا چاہیے، حکومتی اخراجات میں کمی کی مہم چلانے والے آج اس بل کی حمایت کر رہے ہیں۔


    ٹرمپ کے ’بگ بیوٹی فل بل‘ کو سینیٹ میں روکنے کی کوشش ناکام، ایلون مسک کی رائے؟


    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی نے کہا امریکی تاریخ کا سب سے بڑے قرضے پر ارکان کانگریس کو شرمندہ ہونا چاہیے، امریکا میں اب ریپبلکن اور ڈیموکریٹ کے علاوہ تیسری پارٹی کی ضرورت ہے، بگ بیوٹی فل بل جس دن منظور ہوا اگلے روز امریکا میں تیسری پارٹی بن جائے گی۔

    ایلون مسک نے بل کی حمایت کرنے والوں کے لیے جھوٹا کے نام سے پوسٹر بھی بنا دیا ہے، اور کہا کہ یہ پوسٹر آئندہ الیکشن میں بل کے حامیوں کی تصویر کے ساتھ لگایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکنز کو بل 4 جولائی تک منظوری کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے، بگ بیوٹی فل بل میں حکومتی اخراجات کے لیے 4 ٹریلین ڈالر سے زائد رقم مانگی گئی ہے۔

  • ٹرمپ کے ’بگ بیوٹی فل بل‘ کو سینیٹ میں روکنے کی کوشش ناکام، ایلون مسک کی رائے؟

    ٹرمپ کے ’بگ بیوٹی فل بل‘ کو سینیٹ میں روکنے کی کوشش ناکام، ایلون مسک کی رائے؟

    واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’بگ بیوٹی فل بل‘ کو روکنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ میں بگ بیوٹی فل بل کے لیے ووٹنگ میں 51 ریپبلکنز نے حمایت اور 49 ڈیموکریٹس نے مخالفت کی، ووٹنگ کے دوران 2 ریپبلکن سینیٹرز تھام ٹیلیز اور رینڈ پال نے ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔

    اس وقت سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے 940 صفحات پر مشتمل ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر بحث جاری ہے، جس میں ٹیکس میں چھوٹ اور ہیلتھ کیئر اور فوڈ پروگراموں میں بڑے پیمانے پر کٹوتیاں تجویز کی گئی ہیں۔ غیر جانب دار کانگریسی بجٹ آفس (سی بی او) نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ اس بل سے دس سال میں امریکی قرضوں میں 3.3 کھرب ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا، اور اگر یہ بل قانون بن گیا تو 2034 تک مزید 11.8 ملین امریکی بیمہ سرکل سے نکل جائیں گے۔


    نامعلوم قاتل نے امریکا میں اسنائپر سے فائر فائٹرز کو نشانہ بنا دیا، 2 ہلاک


    سینیٹ سے منظوری کے بعد 4 کھرب ڈالر کا یہ بل ایوان نمائندگان میں بھیجا جائے گا، ٹرمپ نے سینیٹ میں بل پر بحث کا خیر مقدم کیا اور جلد منظوری کی ہدایت کر دی، ٹروتھ سوشل پر انھوں نے بیان میں کہا بل کی حمایت کرنے والے ریپبلکنز محب وطن ہیں، مخالف کرنے والے ریپبلکنز یاد رکھیں انھیں آئندہ بھی الیکشن لڑنا ہوگا۔

    انھوں نے کہا بل کی منظوری سے معاشی ترقی، سرحدیں محفوظ اور میڈیکیڈ سسٹم بہتر ہو جائے گا، بگ بیوٹی فل حاضر اور ریٹائرڈ فوجیوں کو معاشی تحفظ فراہم کرے گا۔ ادھر ایلون مسک دوبارہ میدان میں آ گئے ہیں اور انھوں نے بگ بیوٹی بل کو ریپبلکنز کے لیے سیاسی خودکشی قرار دے دیا ہے۔