Tag: بگ تھری

  • سابق کرکٹرز ’’بگ تھری‘‘ کی مخالفت میں میدان میں آ گئے

    سابق کرکٹرز ’’بگ تھری‘‘ کی مخالفت میں میدان میں آ گئے

    سابق نامور کرکٹرز نے آئی سی سی کی جانب سے ایک بار پھر بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مبنی بگ تھری منصوبے کی مخالفت کر دی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت سے تعلق رکھنے والے جے شاہ ایک بار پھر ماضی کے ناکام منصوبے بگ تھری (آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ) کو ٹو ڈویژن ٹیسٹ کرکٹ کے نام سے بحال کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ تاہم سابق نامور کرکٹرز کھل کر اس منصوبے کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں اور اسے کرکٹ اور دیگر کرکٹنگ ممالک کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دے دیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کو دو بار ون ڈے کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کلائیو لائیڈ نے اس منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ٹو ڈویژن آئیڈیا غیر متاثر کن ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کی صورت میں جو ممالک ٹیسٹ اسٹیٹس کے لیے محنت کرتی ہیں ان کا کیا بنے گا؟

    1996 میں سری لنکا کی ٹیم کو کرکٹ کی بلندیوں پر لے جانے اور ورلڈ چیمپئن بنوانے والے سابق کپتان رانا ٹنگا نے بھی اس تجویز کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد بگ تھری کا لالچ کرکٹ کو نگل رہا ہے۔

    انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ دو درجوں میں تقسیم کرنےکی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسی اسکیم ہے، جو تین ملکوں کی جیبیں توبھرے گی لیکن کرکٹ تباہ کردے گی اور باقی ملک سائیڈ لائن ہو جائیں۔

    رانا ٹنگا نے بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ خود غرضی والی سوچ سےنکل کر کرکٹ کامفاد دیکھے۔

    جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے بگ تھری منصوبے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کون سا ایسا کھیل ہے، جہاں صرف تین ممالک کھیلتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلے سیز میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا آپس میں بہت زیادہ کھیلیں گے اور اس کا سب سے زیادہ فائدہ بھی بھارت کو ہوگا، مگر دوسری ٹیموں کے لیے مشکل ہو جائے گا۔

    واضح رہے آسٹریلوی میڈیا نے دو روز قبل خبر دی ہے کہ آئی سی سی میں ایک بار پھر بگ تھری منصوبے کو بحال کرنے کے لیے غور کیا جا رہا ہے۔

    آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی سربراہ جے شاہ اس حوالے سے انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارتی بورڈ کے سربراہان سے رابطے میں ہیں جبکہ انگلینڈ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن اور آسٹریلوی بورڈ کے سربراہ مائیک بیئرڈ سے اسی ماہ ملاقات ہوگی۔

    بگ تھری منصوبے کے تحت آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/jai-shah-icc-chairman-big-three/

  • بِگ تھری، اپنے سابقہ موقف پر قائم ہوں، شہریار خان

    بِگ تھری، اپنے سابقہ موقف پر قائم ہوں، شہریار خان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ سری لنکاکےصدر کی خصوصی دعوت پرسری لنکا آیا ہوں اور یہاں بِگ تھری پر اپنا مؤقف تبدیل نہیں کروں گا۔

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ بِگ تھری کے معاملے پر سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیشی حکام سے مزاکرات کریں گے اور اس حوالے سے اپنے پرانے موقف پر قائم رہوں گا۔

    سر ی لنکا آمد کے حوالے سے گورننگ باڈی کو مطلع نہ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں چوری چھپے سری لنکا نہیں آیا ہوں اس لیے یہ بات سب کے علم میں ہے۔

    اسی سے متعلق : آئی سی سی کابگ تھری ختم کرنےکافیصلہ

    شہریار خان کا کہنا تھا کہ یہاں پاک بھارت سیریز پر کوئی بات نہیں ہو گی کیوں کہ یہاں بھارتی بورڈ کا کوئی نمائندہ ہی نہیں ہے،تو بات چیت کس سے کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ شہر یار خان کل کولمبو میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور بِگ تھری سمیت پاک بھارت سیریز پر بات اعلی حکام سے بات چیت کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں : بگ تھری کی سپورٹ بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کی وجہ سے کیا تھا، شہریارخان

    یاد رہے شہریار خان نے 18 اگست 2018 میں اپنی معیاد ختم ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے جس سے بوڑد کو آگاہ کردیا گیا ہے اور معاہدے کے تحت کرکٹ سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کردیاتھا۔

  • بنگلہ دیشی ٹیم کے پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں، شہریارخان

    بنگلہ دیشی ٹیم کے پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں، شہریارخان

    لاہور : چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے کا امکان فی الحال نظر نہیں آرہا۔ بھارت اور سری لنکا بگ تھری کے حق میں ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی، شہریار خان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اجلاس اگلے ماہ چوبیس تاریخ کو ہوگا۔ بھارت اور سری لنکا بگ تھری کے حق میں ہیں۔ جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش نے بگ تھری کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔ پاکستان اوربنگلادیش بگ تھری کیخلاف اب بھی ڈٹے ہوئے ہیں.

    ایک سوال کے جواب میں شہریار خان نے کہا کہ اپریل میں بگ تھری سے متعلق مثبت پیش رفت ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان نہیں ہے۔

    اگست میں بنگلا دیش دورے سے قبل مالی معاملات پر بات کریں گے، انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش ٹیم کے دورہ نہ کرنے کی وجہ سیکیورٹی خدشات نہیں ہیں۔

  • بگ تھری کے 2ممالک انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اختلافات

    بگ تھری کے 2ممالک انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اختلافات

    ممبئی : بگ تھری کے دو ممالک بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اختلافات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جیمز اینڈرسن کو لیول تھری کی سزا سے بچانے انگلینڈ ٹیم منیجمنٹ میدان میں کود پڑی ہے۔

    دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کا تاج سجائے والی بھارت ،انگلینڈ اور آسٹریلیا یعنی بگ تھری جو حالیہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد ہی بگ تھری کے دو بڑے ممالک بھارت اور انگلینڈ کے درمیان لفظوں کی سرد جنگ شروع ہوگئی ہے۔

    گذشتہ روز بھارتی ٹیم کی منیجمنٹ نے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن پر الزام لگایا تھا کہ اینڈرسن نے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جڈیجا کو نہ صرف دھکا دیا بلکہ نازیبا الفاظ بھی کہے، جس پر آئی سی سی نے کاروائی کرتے ہوئے اینڈرسن کے خلاف لیول تھری کا الزام عائد کیا تھا۔ اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہوئے انگلینڈ نے بھی جڈیجا کو لیول ٹو کا قصوار ٹہرا دیا ہے۔

    انگلش ٹیم منیجمنٹ کی اینڈرسن کو بچانے کیلئے سر توڑ کوششیں بھی جاری ہیں، انگلینڈ منیجمنٹ نے بھارتی آل راؤنڈر جڈیجا پر لیول ٹو کا چارج عائد کرنے کی درخواست کی، آئی سی سی نے الزمات کی چھان بین کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔