Tag: بھاؤ تاؤ

  • بھاؤ تاؤ اور نہ بحث وتکرار، مویشی منڈی آئیں اور اپنی پسند کا جانور لے جائیں!

    بھاؤ تاؤ اور نہ بحث وتکرار، مویشی منڈی آئیں اور اپنی پسند کا جانور لے جائیں!

    قربانی کا جانور خریدنے مویشی منڈی جائیں اور بھاؤ تاؤ نہ ہو ایسا پہلے ممکن نہ تھا مگر اب بغیر بحث اور تکرار اپنی پسند کا جانور گھر لے جائیں۔

    عیدالاضحیٰ کی آمد میں صرف دو روز باقی رہ گئے ہیں اور لوگ قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے مویشی منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں۔ جانوروں کے مالک خریدار کو اپنی مرضی کی قیمت بتاتے ہیں جب کہ خریدار کو اگر جانور پسند آ جائے تو وہ قیمت کم کرانے کے لیے بھاؤ تاؤ کرتا ہے۔

    کئی بار قیمت کم کرانے کے لیے بھاؤ تاؤ کرنے کے دوران بیوپاری اور خریداروں میں بحث اور تکرار بھی ہو جاتی ہے لیکن ہم آپ کو ایک ایسی مویشی منڈی کے بارے میں بتا رہے ہیں جہاں نہ بھاؤ تاؤ کی ضرورت ہے اور نہ ہی بحث وتکرار ہوتی ہے۔

    یہ مویشی منڈی چنیوٹ میں لگائی گئی ہے۔ اس منڈی میں بکرے، دنبے، گائے اور بیل سب موجود ہیں اور کمال کی بات ہے کہ جانوروں کو زندگہ تول کر فروخت کیا جا رہا ہے۔

    مویشی مالکان نے جانوروں کی قیمت مقرر کر دی ہے۔ اگر کسی کو گائے، بیل یا بچھڑا چاہیے تو اس کے لیے 900 روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی ہے۔

    خریدار کو جو بھی جانور پسند آئے وہ اس کا وزن کرائے اور طے شدہ وزن کی قیمت ادا کر کے بغیر کسی حجت اور تکرار کے من پسند قربانی کا جانور گھر لے جائے۔

    یہ طریقہ کاروبار مویشی کے بیوپاریوں کے لیے تو ہے فائدہ مند، خریدار بھی اس نظام سے خوش نظر آ رہے ہیں۔

    خریداروں کا کہنا ہے کہ ”یہ سسٹم بڑا زبردست ہے۔ نہ جھگڑا، نہ دھوکا بلکہ جتنا وزن، اتنے پیسے۔ ہم اپنی مرضی اور خوشی سے یہ جانور خرید رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/video-report-a-buffalo-name-donald-trump/

  • خواتین خریداری میں بھاؤ تاؤ (بارگننگ) کیسے کرتی ہیں؟

    خواتین خریداری میں بھاؤ تاؤ (بارگننگ) کیسے کرتی ہیں؟

    بازار سے کھانے پکانے کی اشیاء خریدنا تو کوئی بڑی بات نہیں لیکن مینا بازاروں میں خواتین کی شاپنگ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ دکاندار سے  سودے بازی یا بھاؤ تاؤ (بارگننگ) کرنا واقعی ایک بڑا فن ہے۔

    ویسے تو بازار جا کر شاپنگ کرنا لڑکیوں اور خواتین کا پسندیدہ مشغلہ بھی ہے جسے وہ پورا کرنے کی ہرممکن کوشش کرتی رہتی ہیں لیکن بات تب ہے کہ کسی بھی چیز کی قیمت اس کے معیار کے مطابق صحیح اور مناسب ادا کی جائے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی فنکار جوڑیوں نے شرکت کی اور ناظرین کو اپنی کامیاب خریداری کے گُر بتائے۔

    اس موقع پر اداکارہ امبر اور ان کی بہن اداکارہ کرن اور سعدیہ فیصل اپنی دوست انعم کے ساتھ شریک ہوئیں جبکہ اداکارہ سعدیہ امام اور بیوٹیشن بینش پرویز نے اپنی شاپنگ کے حوالے سے تجربات شیئر کیے۔

    Shopping

    سعدیہ فیصل نے بتایا کہ مجھے کسی چیز کی قیمت زیادہ کم کروانے میں جھجھک محسوس ہوتی ہے لیکن میری امی بالکل بھی لحاظ نہیں کرتی تھیں، انہوں نے بتایا کہ میری دوست انعم اس معاملے کو بہت اچھی طرح ڈیل کرتی ہے۔

    بیوٹیشن بینش پرویز نے بتایا کہ سعدیہ امام چیز کے معیار کو بہتر طریقے سے سمجھتی ہیں جیسے کپڑے کی کوالٹی، رنگوں کا امتزاج وغیرہ لیکن دکاندار سے بھاؤ تاؤ نہیں کر پاتیں اس کیلئے مجھے آگے آنا پڑتا ہے۔

    اداکارہ امبر کا کہنا تھا کہ کپڑے کی سلائی اور اس کی تیاری کے لیے میں کرن کی مدد کرتی ہوں کیونکہ درزی کو سمجھانا یا اس سے الجھنا اس کے بس کی بات نہیں۔ ان کی اس بات کی تائید کرن نے بھی کی۔