Tag: بھائی

  • بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا

    بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا

    فیصل آباد(8 اگست 2025): تھانہ تاندلیانوالہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر تھانہ تاندلیانوالہ میں غیرت کے نام پر ایک اور قتل کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھائی نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ علینہ طلاق کے بعد بھائی کے گھر میں رہائش پذیر تھی، پولیس نےکارروائی کر کے ملزم مہتاب کو گرفتار کرلیا، واقعہ نواحی گاؤں چک نمبر 420 میں پیش آیا ہے۔

    دوسری جانب منڈی بہاءالدین میں بھکھی کے قریب ڈیرے سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے، مقتولین کو اینٹوں کے وار کر کے قتل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی اور ڈیرے کے مالک کو قتل کر دیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں جبکہ ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakpattan-sister-crime/

  • جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، بچی کو کرنٹ لگا بھائی نے بچا لیا

    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، بچی کو کرنٹ لگا بھائی نے بچا لیا

    لاہور (25 جولائی 2025): موت کا وقت مقرر ہے اگر یہ وقت نہ آئے تو یہ زندگی کو چھو کر گزر جاتی ہے بچی بجلی کے کھمبے سے چپک گئی مگر بھائی نے بچا لیا۔

    کہتے ہیں جس کو اللہ رکھے اسے کون چکھے یعنی جس کی موت کا وقت نہیں آیا تو اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ ایسا ہی واقعہ لاہور میں پیش آیا جہاں برساتی پانی کے اندر بچی بجلی کے کھمبے سے چپک گئی لیکن اس کا بال بیکا نہ ہوا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے شالیمار لنک روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں رہائشی آبادی میں بارش کا پانی جمع تھا۔

    9 سالہ رامین اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ اسی برساتی پانی سے گزر کرجا رہی تھی کہ اچانک وہ راستے میں آنے والے بجلی کے کھمبے سے چپک گئی۔

    لیکن جس کو اللہ رکھے تو اس کا کوئی بال بیکا نہیں کر سکتا۔ رامین کو فوری طور پر اس کے چھوٹے بھائی نے کھینچ کر کھمبے سے الگ کیا، جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔

    شور سن کر گھروں سے لوگ بھاگتے ہوئے آئے اور دونوں بہن بھائیوں کو انکے گھر تک پہنچایا۔

  • بھائی کے ہاتھوں بھائی، بھابی اور بھتیجی سمیت 4 افراد قتل

    بھائی کے ہاتھوں بھائی، بھابی اور بھتیجی سمیت 4 افراد قتل

    خاندانی جھگڑے نے چار افراد کی جان لے لی ملزم نے سگے بھائی کے گھر پر گولیاں برسا کر خاندان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    خاندانی تنازعات بعض اوقات اتنی سنگین نوعیت اختیار کر جاتے ہیں کہ خون سفید اور رشتوں کا احترام بھی ختم ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ صوبہ کے پی کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پیش آیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خاندانی تنازع پر ڈی آئی خان کے گاؤں شیر کہنہ میں دو سگے بھائیوں میں رات گئے ہونے والا تنازع اتنی سنگین نوعیت اختیار کر گیا کہ طیش میں آکر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کے اہل خانہ پر فائرنگ کر دی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں میاں، بیوی، بیٹی اور ایک قریبی رشتہ دار موقع پر ہی دم توڑ گئے اور دو افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کرائم سین سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے جب کہ ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

  • دونوں بھائی مجھ سے بچپن سے ہی جلتے تھے: سوناکشی سنہا کا انکشاف

    دونوں بھائی مجھ سے بچپن سے ہی جلتے تھے: سوناکشی سنہا کا انکشاف

    بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ میرے دونوں جڑواں بھائی لو سنہا اور خوش سنہا مجھ سے بچپن سے ہی جلتے تھے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنے بھائیوں لو اور خوش سنہا سے تعلقات پر بات کی۔

    سوناکشی نے کہا کہ میں گھر میں سب سے چھوٹی اور سب کی لاڈلی تھی، یہی وجہ ہے کہ بھائی مجھ سے جلتے تھے اور مجھے مارتے بھی تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بچپن میں تمام ہی بہن اور بھائی آپس میں لڑتے ہیں، اس لیے لو اور خوش سے میری لڑائیاں ہوتی رہتی تھیں۔

    یاد رہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال نے گزشتہ برس 23 جون کو شادی کی تھی، جس میں شتروگھن سنہا اور پونم سنہا نے شرکت کی تھی تاہم دونوں بھائی تقریب سے بالکل غائب رہے تھے۔

    لو سنہا نے شادی کے بعد اس معاملے پر کچھ مبہم پوسٹس بھی شیئر کر کے اشارہ دیا تھا کہ اُن کے اور سوناکشی سنہا کے درمیان کچھ اختلافات ہیں۔

  • عصمت دری کا شکار لڑکی ماں اور بھائی کے ہاتھوں قتل

    عصمت دری کا شکار لڑکی ماں اور بھائی کے ہاتھوں قتل

    اتر پردیش: بھارت میں عصمت دری کا شکار ہونے والی لڑکی کو ماں اور بھائی نے خاندان کی عزت بچانے کے لیے قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ایک 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، لڑکی کے قتل کے معاملے میں پولیس نے تفتیش کی جس کے بعد ایک سنسنی خیز انکشاف ہوا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب 14 سالہ لڑکی کے مبینہ ملزم کے ہاتھوں قتل کی خبریں منظر عام پر آئیں تو پولیس والوں سمیت سبھی نے اس کہانی پر یقین کیا۔ تاہم مزید تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ایک قتل تھا جس کی منصوبہ بندی اس کے گھر والوں نے کی تھی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلے رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ملزم نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دو گولیاں ماریں، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی، اب تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ جرم اس کی ماں، دو بھائی اور چچا نے کیا تھا۔

    ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے جس میں لڑکی کے قتل کے عین وقت پر رنکو (مبینہ زیادتی کرنے والا) کو ایک غازی آباد  کے اسپتال میں دیکھا گیا تھا، رنکو پر زیادتی کا کیس درج ہے جو کہ ضمانت پر ہے۔

    تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ماں نے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی، اس ڈر سے کہ اس کی بیٹی، جو پہلے رنکو کے ساتھ غازی آباد بھاگ گئی تھی، عدالت میں گواہی نہیں دے گی کہ رنکو نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے ورنہ ان کی عزت خراب ہوگی۔

    پولیس نے جب مزید تحقیقات کی تو یہ انکشاف ہوا کہ قتل کے دن ماں اپنی بیٹی کو غازی آباد سے اپنے گاؤں سنبھل واپس لائی تھی، گھر پہنچنے کے بعد ماں نے بیٹی کو رشتہ داروں سے ملنے پر آمادہ کیا، جب لڑکی اپنے چچا کے گھر پہنچی تو انہوں نے فائرنگ کردی۔

    پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی ماں اور بھائی نے خاندان کی عزت کے لیے اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے انہیں گرفتاری کے بعد بھی اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

  • بھائی نے گلا دبا کر بہن کی جان لے لی

    بھائی نے گلا دبا کر بہن کی جان لے لی

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک 16 سالہ لڑکی کا مبینہ طور پر اس کے بھائی نے سرعام گلا گھونٹ دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتولہ غیر مذہب سے تعلق رکھنے والے شخص سے شادی کرنا چاہتی تھی، بھائی نے غیرت کے نام اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس کے مطابق 20 سالہ ملزم کوحراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس نے لڑکی کے اہل خانہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی مبینہ طور پر ماضی میں اس شخص کے ساتھ دو بار فرار ہو چکی تھی۔

    بدھ کے دوران وہ اس کے ساتھ دوبارہ فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہی تھی۔ اس کے بھائی کو معلوم ہوا اور اس نے اسے سمجھانے کی کوشش کی۔ مگر لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ اسی شخص سے شادی کرے گی۔

    امریکا کے صدارتی الیکشن، سروے میں حیران کُن انکشاف

    اسی دوران لڑکی گھر سے نکل گئی اور اس کے بھائی نے اس کا پیچھا کیا اور مبینہ طور پر سڑک پر ہی اس کا گلہ گھونٹ کر ماردیا، لڑکی جس شخص جس کے ساتھ پہلے فرار ہوئی تھی اسے بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • جائیداد کے تنازع پر بھائی نے اپنی بیوہ بہن کو قتل کردیا

    جائیداد کے تنازع پر بھائی نے اپنی بیوہ بہن کو قتل کردیا

    کراچی: حسین آباد بلاک 3 میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے گھر میں چھری کے وار سے اپنی بیوہ بہن کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد بلاک 3 صدیق آباد گھر میں چھری کے وار سے خاتون کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    پولیس نے دعویٰ کیا کہ مقتولہ کے قتل کے الزام میں سگے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے، قتل کی گئی خاتون بیوہ تھی اور بھائی کے گھر رہائش پذیر تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا بھائی سے جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، مقتولہ کی شناخت 55 سالہ کلثوم زوجہ عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، جاں بحق خاتون بیوہ تھی اور بھائی کے گھر رہائش پزیر تھی

  • جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو ٹریکٹر سے کچل ڈالا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو ٹریکٹر سے کچل ڈالا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    راجستھان: بھارت میں جائیدادکے  تنازع پر بھائی نے بھائی کو ٹریکٹر سے کچل ڈالا جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع بھرت پور میں زمین کے تنازع پر بھائی نے ٹریکٹر سےکچل کر بھائی کو  قتل کر دیا، اس افسوسناک واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں مقامی لوگوں کو مداخلت کرنے کے بجائے اس قتل کی وڈیوز بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کا اس  حوالے سے کہنا ہے کہ 30 سالہ نرپت کو ٹریکٹر کے نیچے کچل دیا گیا تھا اور مبینہ طور پر اس کے بھائی دامودر نے اسے قتل کیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ نرپت اور دامودر کے درمیان دیرینہ زمین کا تنازع چل رہا تھا، اب تک 6 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے تاہم اس میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب بی جے پی لیڈر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کانگریس کی قیادت والی راجستھان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس واقعہ کو "دل دہلا دینے والا” قرار دیا۔

  • غزہ میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹر والد اور بھائی کی لاشیں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا

    غزہ میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹر والد اور بھائی کی لاشیں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا

    آج 10 ویں روز بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور  اسرائیلی طیارے ہزاروں ٹن بارود غزہ پر گراچکے ہیں۔

    غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہے، غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2750 ہو گئی ہے ، شہید ہونیوالوں میں 1030 بچے بھی شامل ہیں اور 9 ہزار 700 زخمی ہے۔

    ڈبلیوایچ او کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل نے غزہ کے 48 صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا، 10 روز میں غزہ کے 10 لاکھ شہری بے گھر ہوئے جبکہ اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے 12 اہلکار جان سے گئے۔

    ان 10 دن کے دوران غزہ سے دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ڈاکٹر کو روتے بلکتے دیکھا جاسکتا۔

    صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر فادی الخدری اسپتال میں اپنے کام کے دوران اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے والد اور بھائی کی شہادت سے صدمے میں ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی میتیں اور جسمانی اعضا رکھنے کیلئے اسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنے لگی۔

    عرب میڈیا کے مطابق دیر البلح کی اسپتال انتظامیہ نے جسمانی اعضا اور میتیں رکھنے کیلئے آئس کریم ٹرکس منگو الیے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

  • بھائی اور بہنوں کو بچاتے ہوئے لڑکی جان کی بازی ہار گئی

    بھائی اور بہنوں کو بچاتے ہوئے لڑکی جان کی بازی ہار گئی

    جدہ: سعودی عرب کے عسیر ریجن کے علاقے رجال المع میں سعودی لڑکی نے بھائی اور بہنوں کو بچاتے ہوئے اپنی جسن کی بازی ہار گئی۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی فیملی ریاض سے موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کے لیے کوہستانی علاقے پہنچی تھی۔

    کوہستانی علاقے حسوۃ پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کے بعد فیملی کے سربراہ نے گاڑی پارک کی اور اپنے ایک بیٹے کے ہمراہ گاڑی سے اتر کر کیمپنگ کا انتظام کرنے لگا۔

    رپورٹ کے مطابق اترنے سے قبل گاڑی کو ہینڈ بریک لگایا تھا تاہم گاڑی اچانک پیچھے کی جانب جانے لگی اور اس کا رخ ڈھلان کی جانب تھا۔

    گاڑی میں موجود سعودی لڑکی 21 سالہ ریما نے (جو دروازے کے قریب بیٹھی تھی) اپنی بہنوں اور ایک بھائی کو گاڑی سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریما گاڑی کے دروازے کے پاس بیٹھی تھی اور وہ آسانی سے نکل کر اپنی جان بچا سکتی تھی لیکن بھائی اور بہنوں کی محبت میں انہیں بچانے لگ گئی۔

    آخر میں چھوٹا بھائی گاڑی میں رہ گیا تھا جسے نکالنے کی کوشش میں وہ ناکام رہی، گاڑی اسی دوران پہاڑ کے اوپر سے کھائی میں جا گری جس سے ریما اور اس کا چھوٹا بھائی ہلاک ہو گئے۔

    ریما نے اسی سال گریجویشن کیا تھا اور وہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض پر ٹریننگ لے رہی تھی۔