Tag: بھائی جاں بحق

  • ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، دو سگے بھائی جاں بحق

    ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، دو سگے بھائی جاں بحق

    کروڑ لعل عیسن میں 90 موڑکے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے میں ٹبی خورد کے رہائشی 2 بھائی عدیل اور شکیل جاں بحق ہوئے ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ موٹرسائیکل ٹکرانے سے پیش آیا ہے جبکہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بلوچستان میں حب کے قریب وندر کے مقام پر کار اور ٹرک کے تصادم میں چھ سالہ بچی سمیت پانچ خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے وندر آدم کھنڈ کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں چھ سالہ بچی سمیت پانچ خواتین جاں بحق ہوگئیں تاہم حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    حادثہ قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، اہل خانہ کے مطابق جاں بحق افراد اپنی بہن کی عیادت کیلئے کراچی آ رہے تھے، متاثرہ فیملی کی ایک بہن کینسر کی مریضہ ہے، جو کراچی میں زیر علاج ہے۔

    حادثے کے بعد 6 سالہ بچی اور 4 خواتین سمیت 5 میتوں کو بلوچستان وندر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو کراچی حسین ہزارہ گوٹھ کے امام بارگاہ ابولفضل عباس منتقل کردیا گیا۔

    کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات، 2 روز میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی

    جاں بحق افراد میں 6 سالہ دو بچیاں، 32 سالہ خاتون، 20 سالہ لڑکی اور 27 سالہ خاتون شامل ہیں، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا تاہم تمام میتوں کو غسل و کفن کے بعد آبادی علاقے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

  • مانسہرہ: زیر تعمیر مکان کے کنویں میں دم گھنٹے سے 3 بھائی جاں بحق

    مانسہرہ: زیر تعمیر مکان کے کنویں میں دم گھنٹے سے 3 بھائی جاں بحق

    پولیس کا کہنا ہے کہ مانسہرہ ڈھوڈیال میں زیر تعمیر مکان کے کنویں سے 3 بھائیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ بجنہ کے رہاشی تینوں بھائیوں کی لاشوں کو ریسکیو اہلکاروں نے کنویں سے نکال لیا پولیس نے بتایا کہ تینوں بھائی اپنے زیرتعمیر  مکان میں کام کررہے تھے۔

    مقامی پولیس کے مطابق تینوں بھائی گزشتہ روز گھر واپس بھی نہیں آئے تھے، کنویں میں دم گھٹنے سے تینوں بھائیوں کی موت ہوئی ہے۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرز کی ابتدائی رپورٹ کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔