Tag: بھائی کو قتل

  • کھانا کھانے کے دوران تلخ کلامی پر بھائی نے چھری مارکر بھائی کو قتل کردیا

    کھانا کھانے کے دوران تلخ کلامی پر بھائی نے چھری مارکر بھائی کو قتل کردیا

    لاہور کے علاقے کاہنہ میں کھانا کھانے کے دوران تلخ کلامی پر بھائی نے چھریاں مار کر بھائی کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق لاہور کے ایل ڈی گول چکر کے رہائشی بلال کا بھائی کے ساتھ کھانے کے دوران پر جھگڑا ہوگیا جس پر بھائی شہزاد نے بلال پر چھریاں چلادیں، جس سے بلال شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق زخمی بلال کو اسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیا۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی، قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

  • فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدارجاں بحق، بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

    فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدارجاں بحق، بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

    کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا علاقائی عہدیدار جاں بحق ہوگیا،جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سوکوارٹر میں موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم ملزمان نے فائر نگ کرکے ایک سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدار محمد رشید کو جاں بجق کردیا۔

    فائرنگ کی زد میں آکر اس کی بیوی اور بیٹی زخمی ہو گئے، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی پولیس حکام کے مطابق واقعے کے وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی اور مقتول اپنی بیوی بچوں کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا ہو اتھا۔

    دوسری جانب پیر آباد فرنیٹر کالونی میں جیولرزکی دکان میں فائرنگ سے شاہد نامی شخص جاں بجق ہو گیا پولیس کے مطابق مقتول کو اس کے بھائی آدم نے جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا ہے اورملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستا ن رینجر ز نے کورنگی میں ایک ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران کا لعد م تحریک طالبان کے 2 دہشت گردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کر لیا اور ملزمان کو تفش کے لیے نامعلو م مقام پر منتقل کردیا۔