Tag: بھائی کی شادی

  • سہرا سجے بھائی کے استقبال میں بہن کے حیرت انگیز رقص کی ویڈیو وائرل

    سہرا سجے بھائی کے استقبال میں بہن کے حیرت انگیز رقص کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارت میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ایک خاتون کے دل فریب رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ اپنے دلہے بھائی کا استقبال دل موہ لینے والے رقص کے ذریعے کر رہی ہے۔

    سہرا سجے بھائی کے استقبال میں بہن کے حیرت انگیز رقص کی اس وائرل ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے، ویسے بھی شادیوں کے موسم میں سوشل میڈیا ڈانس ویڈیوز سے بھر جاتا ہے لیکن اس ویڈیو کی سادگی میں بے پناہ کشش محسوس کی گئی ہے۔

    انٹرنیٹ پر آئے روز کبھی دولہا دلہن، دولہے کی بہنوں، دولہے کے والدین یا بھائی اور بھابھی کی ڈانس ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، لیکن یہ ڈانس ویڈیو دیکھ کر لوگ جذباتی ہو گئے۔

    ویڈیو کے مطابق دولہا خاندان کی دیگر خواتین کے ہمراہ جب فنکشن ہال پہنچا تو جامنی رنگ کے لہنگے میں اس کی بہن نے ڈانس کرنا شروع کر دیا، اور اس طرح ان کا خوب صورت استقبال کیا۔

    دولہے کی بہن نے مقبول بالی ووڈ گانے ’پیارا بھیا میرا دولہا راجہ بن کے آ گیا‘ پر رقص کیا، اپنی بہن کو اس طرح رقص کرتے دیکھ کر دولہے کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ اس ویڈیو کو اب تک 55 ہزار سے زائد بار لائیک کیا جا چکا ہے۔

  • وہاب ریاض کا اہلیہ کے ہمراہ رقص، مداحوں کو خوشگوار حیرت

    وہاب ریاض کا اہلیہ کے ہمراہ رقص، مداحوں کو خوشگوار حیرت

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی وہاب ریاض کا ایک اور ہنر عوام کے سامنے آگیا، وہ نہ صرف ایک اچھے بالر ہیں بلکہ اسٹیج پر رقص کرکے انہوں نے اس فن میں بھی خود کو منوالیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر وہاب ریاض باؤلنگ سے ساتھ ساتھ اچھا ڈانس بھی کرلیتے ہیں، اس بات  کاانکشاف گزشتہ دنوں ایک تقریب ہوا۔

    قومی کرکٹر وہاب ریاض اپنے بھائی احسن ریاض کی شادی کی تقریب میں اتنے خوش تھے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اسٹیج پر ایک گانے میں ڈانس پرفارمنس دے کر وہاں موجود اپنے عزیز و اقارب اور مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

    لوگوں نے ان کی اس پرفارمنس کو بے حد سراہا، اس ویڈیو میں نہ صرف وہاب ریاض نے شاندار پرفارمنس دی بلکہ ان کی اہلیہ نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

     فیس بک اورٹوئٹر پر جاری اس ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو پر لوگوں نے اپنے دلچسپ کمنٹس کا بھی اظہار کیا ہے۔