Tag: بھابھی

  • اداکارہ ہنسیکا موٹوانی پر گھریلو تشدد کا الزام، ایف آئی آر درج

    اداکارہ ہنسیکا موٹوانی پر گھریلو تشدد کا الزام، ایف آئی آر درج

    بھارتی ٹی وی اداکارہ مسکان نینسی جیمز نے اپنی نند اور بالی ووڈ اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور انکی فیملی کے خلاف گھریلو تشدد اور دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی گلوکار ہمیش ریمشیا کے ساتھ فلم ’آپ کا سُرور‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کیخلاف ان کی بھابھی نے مقدمہ درج کروایا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nancy James Muskan (@inancyjames)

    بھارتی میڈیا کے مطابق مسکان نینسی نے امبولی پولیس اسٹیشن میں اپنی سابقہ سسرالیوں، نند ہنسیکا موٹوانی ان کی والدہ اور بھائی کیخلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مسکان نینسی نے 2020 میں ہنسیکا موٹوانی کے بھائی سے شادی کی تھی، تاہم دو سال بعد ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hansika Motwani (@ihansika)

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمے میں مسکان نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے بعد ان کی ساس اور نند ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتی تھیں، جس کے نتیجے میں شوہر انہیں تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور یہی انکی طلاق کی وجہ بنی۔

    مسکان نینسی کا کہنا ہے کہ ساس اور نند نے مہنگے تحائف اور پیسوں کی بار بار ڈیمانڈ کی، اور انکار پر انہیں ذہنی طور پر ہراساں کیا گیا، ان حالات کے باعث وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئیں اور انہیں لقوے کی بیماری لاحق ہوگئی۔

    پولیس نے اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور ان کے گھر والوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • دیور کی فائرنگ سے ایک ماہ کا بھتیجا جاں بحق، بھابھی زخمی

    دیور کی فائرنگ سے ایک ماہ کا بھتیجا جاں بحق، بھابھی زخمی

    مردان میں دیور نے بھابھی کی جان لینے کے لیے فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں ایک ماہ کا بھتیجا جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے میاں گلزارہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دیور کی فائرنگ سے ایک ماہ کا بھتیجا جاں بحق اور بھابھی زخمی ہوگئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ ماں کی گود میں تھا دیور نے گھر میں بھابھی پر فائرنگ کی، گولی ماں کے بجائے بیٹے کو لگ گئی، فائرنگ کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، تحقیقات کی جارہی ہے، جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔