Tag: بھابھی کو قتل

  • کراچی: دیور نے 20 سالہ بھابھی کو قتل کردیا

    کراچی: دیور نے 20 سالہ بھابھی کو قتل کردیا

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دیور نے 20 سالہ بھابھی کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت سونیا کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق 20 سالہ سونیا کو مبینہ طور پر دیور نے فائرنگ کرکے قتل کیا، مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ درج تھا بازیابی کے بعد والدین کے حوالے کی گئی تھی۔

    حکام کا مزید کہنا ہے کہ 20 سالہ سونیا کی لاش کو اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے، جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/larkana-son-in-law-mother-in-law-crime-news/

    دوسری جانب حیدرآباد میں بھی ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سفاک شوہر نے کدال کا وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا جس کے بعد مقتولہ کے رشتے داروں نے اسے بھی قتل کردیا۔

    حیدرآباد پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے گاؤں خداڈنو پنھور میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے کدال کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے بتانا کہ واقعے کے بعد خاتون کے رشتے داروں نے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے شخص کو بھی قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔

  • کراچی: دیور نے غیرت کے نام پر بھابھی کو قتل کردیا

    کراچی: دیور نے غیرت کے نام پر بھابھی کو قتل کردیا

    کراچی میں غیرت کے نام پر دیور نے بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں دیور نے اپنی بھابھی کو قتل کردیا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولہ کی شناخت اسما کے نام سے ہوئی ہے، جسے اس کے دیونے نے قتل کیا، ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے غیرت کے نام پر اسما کا قتل کیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔