Tag: بھابی

  • بھائی کے ہاتھوں بھائی، بھابی اور بھتیجی سمیت 4 افراد قتل

    بھائی کے ہاتھوں بھائی، بھابی اور بھتیجی سمیت 4 افراد قتل

    خاندانی جھگڑے نے چار افراد کی جان لے لی ملزم نے سگے بھائی کے گھر پر گولیاں برسا کر خاندان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    خاندانی تنازعات بعض اوقات اتنی سنگین نوعیت اختیار کر جاتے ہیں کہ خون سفید اور رشتوں کا احترام بھی ختم ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ صوبہ کے پی کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پیش آیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خاندانی تنازع پر ڈی آئی خان کے گاؤں شیر کہنہ میں دو سگے بھائیوں میں رات گئے ہونے والا تنازع اتنی سنگین نوعیت اختیار کر گیا کہ طیش میں آکر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کے اہل خانہ پر فائرنگ کر دی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں میاں، بیوی، بیٹی اور ایک قریبی رشتہ دار موقع پر ہی دم توڑ گئے اور دو افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کرائم سین سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے جب کہ ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

  • خاتون نے بھابی سے دشمنی پر معصوم بھتیجے کی جان لے لی

    خاتون نے بھابی سے دشمنی پر معصوم بھتیجے کی جان لے لی

    بھارت کے حیدرآباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، خاتون نے بھابی سے دشمنی پر معصوم بھتیجے کو موت کی نیند سلادیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبداللہ پورمیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں بچے کی قاتل خاتون کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 21 سالہ شویتا جو اناج پور گاؤں، عبداللہ پورمیٹ منڈل، ضلع رنگا ریڈی کی رہائشی بتائی گئی ہے، اس نے ذاتی رنجش کے تحت اپنے سگے بھائی کے دو ماہ کے معصوم بچے کو جان سے مار ڈالا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے والدین انتقال کرچکے تھے، اسے اپنی بھاوج سے طنز اور طعنے برداشت کرنے پڑتے تھے، جس کی وجہ سے اس نے انتہائی سنگین اقدام اُٹھانے کا فیصلہ کیا۔

    عدالت نے 31 دسمبر 2024 کو کیس کی سماعت کے بعد شویتا کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی اور 10,000 روپے جرمانہ بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔

    اس سے قبل بھی ایک بھارت کے حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، پانچ سو روپے کی معمولی رقم کے لئے ایک مزدور کو قتل کردیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رنگاریڈی ضلع کے راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل رات رونما ہوا، سرینواس نامی مزدور اور سائی کے درمیان 500 روپے کے لئے جھگڑا ہوا جو مزدور کی موت پر ختم ہوا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں شراب کے نشے میں دھت تھے، غصہ میں آکر سائی نے مزدور سرینواس کے سر پر مین ہول کے وزنی ڈھکن سے حملہ کیا جس کے باعث مزدور کی موت واقع ہوگئی۔

    لفٹ لے کر مردوں کو لوٹنے والی 2 خواتین گرفتار

    اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور نعش کوپوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔