برطانیہ کا شمار دنیا کے صاف ستھرے ممالک میں ہوتا ہے مگر اب وہاں مقیم بھارتی شہری اس کی سڑکوں کو پان کی پچکاریوں سے لال کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے صاف ستھرے شہر بھی اب بھارت کے ثقافتی رنگ میں رنگنے لگے ہیں۔ لندن کے علاقے ”ہیرو“ (Harrow) میں پان اور گٹکے کی پچکاریوں نے سڑکوں کو لال کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پان اور گٹکے کی سرخ پچکاریوں سے بنی رنگولیوں نے سڑکوں، کوڑے دانوں اور دیواروں کی شکل بگاڑ دی ہے۔
Harrow residents are fuming over viral visuals of red paan stains across pavements and bins. The council slams the act as “disgusting,” pushing for stricter fines up to £100 under public hygiene laws.
Video courtesy: @MeruBhaiya /X#HarrowNews #PaanSpitControversy… pic.twitter.com/4ZfdrJce61
— NewsX World (@NewsX) August 4, 2025
پان اور گٹکے کی پچکاریوں سے لتھڑی دیواریں اور کوڑے دانوں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔
View this post on Instagram
خصوصاً نارتھ ہیرو کے رہائشی شکایت کر رہے ہیں کہ پان اور گٹکے کے سرخ دھبے اب روزہ مرہ کا منظر بن چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ دھبے اکثر ان دکانوں اور ریسٹورنٹس کے باہر دیکھے جاتے ہیں جہاں گٹکا، پان اور چبانے والا تمباکو فروخت کیا جاتا ہے۔ اور اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ ”تحفہ“ بھارت سے آیا ہے۔
رہائشیوں اور علاقہ کونسل نے اس عمل کو ناگوار اور نا قابل برداشت قرار دیتے ہوئے عوامی حفظان صحت کے قوانین کے تحت ایسا کرنے والوں پر 100 پاؤنڈ (37 ہزار روپے پاکستانی) جرمانہ عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاہے بھارت ہو یا انگلینڈ یا کوئی اور ملک۔ عوامی مقامات کا احترام کرنا چاہیے اور اپنے شہروں کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے۔
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق سڑکوں، فٹ پاتھوں اور کوڑے دانوں پر پان، گٹکے کی سرخ پچکاریوں کی ویڈیو وائرل ہونے اور عوامی غم وغصے کے بعد ہیرو کونسل اس عمل پر پابندی لگانے اور بڑا جرمانہ عائد کرنے جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہیرو کونسل سڑکوں اور عوامی مقامات پر پان، گٹکا تھوکنے پر 100 پاؤنڈ جرمانہ عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے جب کہ دکانداروں کو بھی اس حوالے سے متنبہ کیا جا رہا ہے۔
لندن کے علاقے ”ہیرو“ (Harrow) کے چند خوبصورت مناظر