Tag: بھارتی آرمی چیف

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی آرمی چیف سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کی سختی سے تردید

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی آرمی چیف سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کی سختی سے تردید

    راولپنڈی: بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے، پاک فوج نے ہندوستان ٹائمز کی پاکستانی آرمی چیف سے متعلق خبر جھوٹی قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستان ٹائمز کی جھوٹی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب بپن راوت سے رابطے کی کبھی کوشش نہیں کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دونوں آرمی چیف نے کانگو میں یو این امن مشن میں اکٹھے نوکری بھی نہیں کی ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ ہندوستان ٹائمز نے پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لیے رابطوں کی خبر دی تھی۔

  • بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کا انکشاف، صحافی کے سوال پر بھارتی آرمی چیف بوکھلا گئے

    بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کا انکشاف، صحافی کے سوال پر بھارتی آرمی چیف بوکھلا گئے

    نئی دہلی: سرجیکل اسٹرائیک کی بھڑکیں مارنے والی بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج میں، جس نے پاکستانی علاقے میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کر کے اپنی جگ ہنسائی کا سامان کیا تھا، اب ہم جنسی پرستی کے انکشاف نے سنسنی پھیلا دی ہے۔

    [bs-quote quote=”بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”جنرل بپن راوت”][/bs-quote]

    بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت اپنی فوج میں ہم جنس پرستی کے سوال پر بوکھلا گئے، جب ایک صحافی نے اچانک فوج میں ہم جنس پرستی پر سوال کیا تو ان کی ہوائیاں اڑنے لگیں۔

    جنرل بپن راوت نے صحافی کے سوال پر بوکھلا کر جواب دیا کہ بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ آج نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران جنرل بپن راوت نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کی جاسوسی کے لیے بھارتی فوج کی جانب سے کواڈ کاپٹرز بھیجے جاتے ہیں اور ایل او سی پر بھی فائرنگ کرتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی آرمی چیف کا ایل اوسی پر پاکستان کی جاسوسی کا اعتراف


    بھارتی آرمی چیف نے پاکستانی حدود میں دو بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹرز مار گرائے جانے کا بھی اعتراف کیا، خیال رہے کہ پاکستان کی جانب شہری آبادی ایل اوسی کے قریب ہے جس کی وجہ سے بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں آئے روز پاکستانی نہتے شہری زخمی اور شہید ہوتے ہیں۔

  • بھارتی آرمی چیف کا ایل اوسی پر پاکستان کی جاسوسی کا اعتراف

    بھارتی آرمی چیف کا ایل اوسی پر پاکستان کی جاسوسی کا اعتراف

    نئی دہلی : بھارتی آرمی چیف نےلائن آف کنٹرول پرجارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کی جاسوسی کے لئے کواڈ کاپٹرز بھیجتے ہیں اور ایل اوسی پر بھی فائرنگ کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایل اوسی پرجاسوسی کا اعتراف کرلیا، نئی دہلی میں پریس کانفرنس میں انھوں نے تسلیم کیا کہ پاکستانی حدودمیں کواڈ کاپٹرزجاسوسی کے لئے بھیجتے ہیں، پاکستانی فوج نے ہمارے دو کواڈ کاپٹرزمارگرائے ہیں۔

    بپن راوت نے یہ بھی مان لیا کہ بھارتی فوج ایل اوسی پرفائرنگ کرتی ہے، پاکستان کی جانب شہری آبادی ایل اوسی کے قریب ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز بھارتی فوج نے ایل اوسی، شاہ کوٹ سیکٹر پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی ، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہو گئیں تھیں۔

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا ’بھارتی فوج کا غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل جاری ہے۔‘

    مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول : پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

    اس سے قبل 2 جنوری کو پاک فوج نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا، جاسوسی ڈرون ناپاک عزائم لیے پاکستانی سرحد میں داخل ہوگیا تھا جسے پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے مار گرایا تھا، یعنی 2 روز میں بھارت کا دوسرا ڈرون پاک فوج کا نشانہ بنا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ’انشااللہ کسی ایک بھارتی ڈرون کو بھی سرحدپار نہیں کرنےدیں گے‘۔

    واضح رہے کہ پاک فوج نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کو باغ سیکٹر کے قریب نشانہ بنایا تھا۔ بعد ازاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی جس کا دفتر خارجہ نے بھرپور انداز میں جواب دیا اور پاک فوج نے سرحد پر بھارتی فوج کے عزائم کو خاک میں ملایا۔

  • بھارتی آرمی چیف کی انوکھی منطق: پاکستان کو سیکولر بننے کا مشورہ دے دیا

    بھارتی آرمی چیف کی انوکھی منطق: پاکستان کو سیکولر بننے کا مشورہ دے دیا

    نئی دہلی : انتہا پسند ملک بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے انوکھی منطق دیتے ہوئے پاکستان کو سیکولر ریاست بننے کا درس دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اندرونی حالت دیکھنا ہوگی، اعتماد کے لیے صرف بیانات نہیں کچھ کر کے دکھانا ہوگا۔

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ریاست کو اسلامی ریاست بنا لیا ہے، اگر پاکستان بھارت کے ساتھ دوستی چاہتا ہے تو اسے ایک سیکولر ریاست کے طور پر کردار ادا کرنا ہو گا۔

    وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایک قدم کے مقابلے میں دو قدم بڑھانے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بھارت تو کئی مرتبہ قدم بڑھا چکا ہے۔ دونوں ملکوں کو ساتھ رہنے کیلئے سیکولر بننا ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان دیکھے گا کہ پاکستان کی جانب سے کیا کارروائی کی گئی ہے ورنہ ہماری پالیسی بالکل واضح ہے کہ دہشت گردی اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

    واضح رہے کہ کرتار پور راہدرای کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں بھارت کو ایک بار پھر پیغام دیا تھا کہ ماضی کی زنجیریں توڑے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔

    آج جب انسان چاند تک پہنچ چکا ہے تو ہم کشمیر کا مسئلہ حل کیوں نہیں کرسکتے؟ بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو قدم آگے جائیں گے،پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں جن کے درمیان جنگ کا سوچنا بھی پاگل پن ہے۔

  • بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیرمیں ناکامی پرجھنجلاہٹ کی نشانی ہے‘ احسن اقبال

    بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیرمیں ناکامی پرجھنجلاہٹ کی نشانی ہے‘ احسن اقبال

    اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیرمیں ناکامی پرجھنجلاہٹ کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکےعوام کی آواز دبائی نہیں جاسکتی۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت اوراپوزیشن مل کرہرخطرے کا مقابلہ کریں گے، پاکستانی ایک مضبوط اورخدارقوم ہیں۔

    پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا: بھارتی آرمی چیف دھمکیوں‌ پر اتر آئے

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔

    وپن راوت کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں‌ چل سکتے، بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔

    جنگ کے لیے تیار ہیں، لیکن امن کی طرف چلنا چاہتے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

    بعدازاں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ کسی نے ہمارے صبر کا امتحان لیا تو پاک فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی، پاکستان جنگ کے لیے تیار ہے۔

  • خورشید قصوری نے بھارتی آرمی چیف کو مودی کا حامی قرار دے دیا

    خورشید قصوری نے بھارتی آرمی چیف کو مودی کا حامی قرار دے دیا

    لاہور: سابق وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ موجودہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت مودی کے حامی ہیں انھیں نیچے سے اٹھا کر اوپر لایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کے ردِ عمل میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف نے کئی ایسے بیان دیے جو سیاست دان دیتے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید قصوری نے کہا کہ موجودہ بھارتی آرمی چیف سے متعلق ایک تاثر یہ ہے کہ وہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے حامی ہیں۔

    خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے 14 ستمبر کو بھارتی حکومت کو خط لکھا تھا، جس کا جواب ہرزہ سرائی سے پہلے بھارت نے سوچ سمجھ کر مثبت دیا تھا۔

    سابق وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف نے ایسا بیان دیا جیسے وہ بی جے پی کے عہدے دار ہیں، وہ اس طرح غیر ذمہ دارانہ بیان پہلے بھی دے چکے ہیں۔


    تفصیل پڑھیں:  جنگ کے لیے تیار ہیں، لیکن امن کی طرف چلنا چاہتے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر


    خیال رہے کہ آج بھارتی آرمی بپن راوت نے پاکستان کو براہ راست دھمکیاں دیں، انھوں نے گیدڑ بھپکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آ گیا ہے۔

    بپن راوت کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان سے بدلہ لیا جائے۔ انھوں نے اس خام خیالی کا بھی اظہار کیا کہ ہم پاکستان کوسرپرائز دیں گے۔

    بھارتی گیدڑ بھپکی کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کسی نے ہمارے صبر کا امتحان لیا تو پاک فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی، پاکستان جنگ کے لیے تیار ہے۔

  • بھارت کواندازہ نہیں کہ ہمارا دفاع کتنا مضبوط ہے: پاکستانی سیاست دانوں‌ کا بھارتی دھمکیوں پر ردعمل

    بھارت کواندازہ نہیں کہ ہمارا دفاع کتنا مضبوط ہے: پاکستانی سیاست دانوں‌ کا بھارتی دھمکیوں پر ردعمل

    لاہور:  پاکستانی سیاست دانوں نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذاکرات سے فرار قرار دے دیا.

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ‌ رشید، سینیٹر  شیری رحمان اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    پاکستان پرپڑنے والی میلی آنکھ نکال دی جائےگی: شیخ رشید

    شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت کسی غلطی فہمی میں‌ نہ رہے، جنگ ہوئی، تو مسلمانوں کی سب سےبڑی ریاست بھارت کونیست ونابود کر دے گی.

    انھوں نے کہا کہ پاکستان پربری نظر ڈالی، تو نہ تو بھارت میں گھاس اُگے گی، نہ ہی چڑیا چہچہائے گی، بھارت کواندازہ نہیں پاکستان کا دفاع کتنا مضبوط ہے.

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پرپڑنے والی میلی آنکھ نکال دی جائےگی، منتخب حکومت پاکستان کی سالمیت اور چپے چپے کا دفاع کرنا جانتی ہے.

    شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان پر کسی نے حملہ کیا تو ایساجواب ملےگاجو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.

    بھارت ڈائیلاگ سے بھاگ رہا ہے: حنا ربانی کھر

    سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے بھارت ڈائیلاگ سے بھاگ کر جارحانہ رویہ اپنا رہا ہے، بھارت کے آرمی چیف کا جو دل کرتا ہے بول دیتے ہیں.

    حناربانی کھرنے کہا کہ پاکستان کو بھارتی آرمی چیف کے بیان کا جواب دینا چاہیے، بھارتی رویے پر پاکستان کوبھرپورطریقے سےجارحانہ مؤقف دینا چاہیے.

    بھارت نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا: شیری رحمان

    سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ جائز رویہ رکھا ہے، بھارتی دھمکیوں سے فرق نہیں پڑتا.

    شیری رحمان نے کہا کہ بھارت نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے.

     

  • بھارتی آرمی چیف مسلم اورکشمیردشمنی میں حدیں پھلانگ رہےہیں‘ یاسین ملک

    بھارتی آرمی چیف مسلم اورکشمیردشمنی میں حدیں پھلانگ رہےہیں‘ یاسین ملک

    سری نگر: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ہندوؤں کی خوشنودی کے لیے تاریخ مسخ کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما یاسین ملک نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف مسلم اورکشمیردشمنی میں حدیں پھلانگ رہے ہیں۔

    حریت رہنما نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان ان کے فاشسٹ ذہن کا عکاس ہے، ثابت ہوگیا کہ بھارت کا اصل کنٹرول فوج کے ہاتھ میں ہے۔

    کشمیری رہنما یاسین ملک نے کہا کہ محبوبہ مفتی کے بیانات کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے تاریخ مسخ کررہی ہیں۔


    بھارت کی غلط فہمی کا بھرپور جواب دے سکتے ہیں، پاکستان


    خیال رہے کہ دوروز قبل وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارت جوہری جنگ چاہتا ہے تو ہم اُس کا شک اچھے طریقے سے دور کرسکتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ ’پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، اس لیے خطے میں توازن برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا مگر بھارت غلط اندازوں اور مہم جوئی سے باز رہے‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کی جہادی تنظیموں کی مدد کے سنگین نتائج ہونگے، بھارتی آرمی چیف

    پاکستان کی جہادی تنظیموں کی مدد کے سنگین نتائج ہونگے، بھارتی آرمی چیف

    پونا : بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کشمیر میں جہادی تنظیموں کی مدد کے سنگین نتائج برآمد ہونگے، سی پیک منصوبہ بھارت کی خودمختاری کیلئے چیلنج ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت کے شہر پونا میں ایک تقریب سےخطاب کرتےہوئے کیا، اپنے خطاب میں بھارتی آرمی چیف نے پاکستان اور چین کیخلاف ہرزہ سرائی کی۔

    جنرل بپن راوت نے سی پیک کو نئی دہلی کی خود مختاری کیلئے چیلنج قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ چین بھارت پر مسلسل اپنا دباؤ بڑھارہا ہے جبکہ پاکستان نے بھی مقبوضہ کشمیر سمیت خطے میں پراکسی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جہادی تنظیموں پر پاکستان کا اعتماد اور انہیں مسلسل دی جانے والی مدد کے سنگین نتائج نکلیں گے، جس کا خطرہ صرف بھارت کو ہی نہیں جنوبی اور مشرقی ایشیا کے دوسرے ممالک کو بھی ہے۔

    جنرل راوت نے سی پیک منصوبے کےحوالے سے چین پر الزام لگایا کہ چین، پاکستان، مالدیپ اور میانمار میں دفاع اور معاشی شراکت داری بڑھارہا ہے۔

    بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سے چين کی اقتصادی راہداری کا گزارنا بھی بھارت کی خود مختاری کیلئے چیلنج ہے، بھارت کے آرمی چیف کامزید کہنا تھا کہ چین خطے میں اپنا دبدبہ بڑھا رہا ہے۔