Tag: بھارتی اداکار

  • بھارت کے معروف اداکار چل بسے

    بھارت کے معروف اداکار چل بسے

    پدم شری ایوارڈ یافتہ اور ہندوستانی سنیما کی ایک مشہور شخصیت اداکار کوٹا سرینواسا راؤ چل بسے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 2 دن قبل ہی اپنی 83ویں سالگرہ منانے والے کوٹا سرینواسا راؤ کی موت اتوار کی صبح حیدرآباد دکن میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوئی، اداکار کافی عرصے سے بیمار تھے۔

    کوٹا سری نواسا 10 جولائی 1942 کو کنکی پاڈو، آندھرا پردیش میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1978 میں کیا، اداکار کوٹا سرینواسا راؤ نے 4 دہائیوں پر مشتمل اپنے شاندار کیریئر کے دوران 700 سے زائد فلموں میں اداکاری کی، جن میں تیلگو، تامل، کنڑ اور ہندی فلمیں شامل تھیں۔

    کوٹا سرینواسا راؤ خصوصاً منفی کرداروں اور کیریکٹر رولز میں اپنی بہترین اداکاری کے لیے مشہور تھے، انہیں بھارتی سنیما کے لیے خدمات پر کئی اعزازات سے نوازا گیا، جن میں 2015 میں ’پدما شری‘ ایوارڈ بھی شامل ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکاری کے علاوہ کوٹا سرینواسا راؤ نے سیاست میں بھی قدم رکھا اور 1999 سے 2004 تک بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے کے طور پر خدمات انجام دیں۔

  • معروف بھارتی اداکار 83 برس کی عمر میں چل بسے

    معروف بھارتی اداکار 83 برس کی عمر میں چل بسے

    بھارتی اداکار اور فلمساز ایان مکھرجی کے والد، دیب مکھرجی، 83 برس کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکار دیب مکھرجی طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح ممبئی میں واقع اپنے گھر میں جان کی بازی ہار گئے۔

    اُن کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے بے حد افسوس ہو رہا ہے کہ دیب مکھرجی اس دنیا میں اب نہیں رہے“۔ان کی آخری رسومات ممبئی کے علاقے جوہو میں ادا کی گئیں۔

    دیب مکھرجی نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں کئی فلموں میں معاون کردار ادا کیے، جن میں ”تو ہی میری زندگی”، ”دو آنکھیں ”، ”باتوں باتوں میں ”، ”جو جیتا وہی سکندر” اور ”کنگ انکل” شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ، انہوں نے 1983 میں ”کراٹے” نامی فلم کی ہدایتکاری کی، جس میں متھن چکرورتی، کاجل کرن اور یوگیتا بالی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

    ان کی والدہ، ستی دیوی، مشہور اداکار اشوک کمار، انوپ کمار اور کشور کمار کی واحد بہن تھیں۔ دیب کے بھائی، فلمساز شومو مکھرجی، نے بالی وڈ اداکارہ تنوجا سے شادی کی، جو کہ کاجول کی والدہ ہیں۔

    دیب مکھرجی کا تعلق مشہور مکھرجی خاندان سے تھا۔ وہ فلم ساز آشوتوش گواریکر کے سسر اور معروف بالی وڈ اداکارائیں کاجول اور رانی مکھرجی کے چچا تھے۔

    سابقہ اہلیہ نے عامر خان کیلیے پیغام جاری کر دیا

    ان کی آخری رسومات میں خاندانی افراد اور قریبی دوستوں، بشمول کاجول، رانی مکھرجی، جیا بچن، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، ہریتھک روشن اور دیگر نے شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

  • معروف بھارتی اداکار کا اپنی بھانجی سے شادی کا انکشاف

    معروف بھارتی اداکار کا اپنی بھانجی سے شادی کا انکشاف

    بھارتی فلموں کے معروف اداکار اور ہدایتکار کا اپنے سے 18 سال چھوٹی بھانجی سے تیسری شادی کا انکشاف ہوا ہے، دونوں کے ہاں اولاد بھی متوقع ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تامل فلم انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار ”بالا“ کو اپنی بھانجی کوکیلا میں سچا پیار نظر آیا تو انہوں نے معاشرے کے خلاف جا کر اسے اپنا جیون ساتھی بنالیا۔

    بھارتی اداکار نے کہا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش ہیں اور اپنے پہلے بچے کے لئے پر اُمید ہیں۔

    اداکار بالا کی تیسری اہلیہ کوکیلا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماما طویل عرصے سے اکیلے تھے، مجھے ان کی سخاوت کی وجہ سے پیار ہوگیا، وہ چھوٹی عمر سے ہی سب کی مدد کررہے ہیں۔

    بھارتی اداکار نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کوکیلا اپنے جذبات کو ڈائری میں لکھتی رہی ہیں۔ ڈائری پڑھنے کے بعد میں نے ان سے شادی کرنے کرنے کی ٹھان لی اور اپنے اپنا مقصد حاصل کیا۔

    واضح رہے کہ اداکار بالا کی پہلی شادی گلوکارہ امرتا سریش سے ہوئی تھی، جن سے 2019 میں طلاق ہوگئی تھی، اس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر الزبتھ کو اپنا ہم سفر بنایا۔

    پشپا 2 نے باکس آفس پر کمائی کے کئی ریکارڈ توڑ دیے

    الزبتھ سے علیحدگی کے بعد کوکیلا اداکار کی زندگی میں آئیں، جن سے انہوں نے 23 اکتوبر کو شادی کرلی تھی۔

  • بھارتی اداکار کی ایما پر رکشہ ڈرائیور کی موت سے قبل کی تصویر منظر عام

    بھارتی اداکار کی ایما پر رکشہ ڈرائیور کی موت سے قبل کی تصویر منظر عام

    بھارتی اداکار درشن تھگودیپا کی ایما پر قتل کیے جانے والے رکشہ ڈرائیور رینوکا سوامی کی موت سے قبل کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلور میں ایک 33 سالہ رکشہ ڈرائیور رینوکا سوامی کی موت سے متعلق نئی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں، جس میں قتل سے چند لمحے پہلے بغیر قمیض کے، خوفزدہ اور زندگی کی بھیک مانگتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ان تصاویر میں رینوکا سوامی کو بغیر قمیض کے کھڑے ٹرکوں کے پس منظر میں دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے جسم پر زخم کا نشان بھی نظر آتا ہے۔ ایک تصویر میں وہ براہ راست کیمرے کی طرف دیکھ رہا ہے اور دوسری میں زمین پر پڑا ہوا ہے۔

     

    واضح رہے کہ رینوکا سوامی کی لاش 9 جون کو بنگلور کے ایک فلائی اوور کے قریب پائی گئی تھی، اس لاش کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیور کو مبینہ طور پر کناڈا اداکار درشن کی ہدایت پر اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔

    رینیو نے اداکارہ پویترا گوڈا کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر نازیبا پیغامات بھیجے تھے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق رینوکا سوامی کو ڈنڈوں سے مارا گیا اور اس کی موت شدید زخموں اور خون بہنے کی وجہ سے ہوئی۔ اسے الیکٹرک شاکس بھی دیے گئے تھے۔

  • بھارتی اداکار کو جیل میں خاص ٹریٹمنٹ دینے پر جیل افسران معطل

    بھارتی اداکار کو جیل میں خاص ٹریٹمنٹ دینے پر جیل افسران معطل

    کناڈا فلموں کے مشہور اداکار درشن تھگودیپا کو جیل میں خاص ٹریٹمنٹ دیئے جانے کی خبر سامنے آنے پر بنگلور جیل کے افسران کو معطل کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار درشن تھوگودیپا کو قید کے دوران خصوصی ٹریٹمنٹ دیے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بنگلور جیل کے 7 افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    درشن تھگودیپا بینگلور کی پرپنا اگراہارا سینٹرل جیل میں قید ہیں، گزشتہ روز ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی، جس میں انہیں جیل کے اندر وی آئی پی انداز میں بیٹھے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    کرناٹک کے وزیر داخلہ نے اس حوالے سے بتایا کہ ”پولیس نے وہاں جا کر تحقیقات کیں۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اس میں 7 افسران ملوث ہیں جنہیں معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ درشن کو کنڑ اداکار کے مداح رینو کسوامی کے قتل کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    9 جون کو بنگلور میں 33 سالہ آٹو ڈرائیور رینو کسوامی ایک فلائی اوور کے قریب مردہ حالت میں ملا تھا، مبینہ طور پر اسے درشن کی ہدایت پر ایک گینگ نے اغوا کرکے قتل کر دیا تھا کیونکہ انہوں نے اداکارہ پویترا گوڈا کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر نازیبا پیغامات بھیجے تھے۔

    معروف بھارتی اداکارہ کا ہدایت کار پر زیادتی کا الزام

    اس کے بعد پولیس نے اداکار کو میسور میں ان کے فارم ہاؤس سے حراست میں لے لیا تھا، جبکہ 15 دیگر افراد کو بھی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

  • بھارتی اداکار نے اپنی سیاسی جماعت بنا لی

    بھارتی اداکار نے اپنی سیاسی جماعت بنا لی

    جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار اداکار تھلاپتی وجے سیاست میں انٹری دیتے ہوئے پارٹی کا پرچم اور ترانہ متعارف کرادیا۔

    اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دلوں کو جیتنے والے وجے کے پرستاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے جبکہ وہ سماجی کاموں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں تھلاپتی وجے نے فروری میں فروری میں اپنی نئی سیاسی پارٹی ٹی وی کے (تمیلاگا ویٹری کزگم) کا قیام کا اعلان کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vijay (@actorvijay)

    تاہم اب اداکار تھلاپتی وجے نے چنئی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک عظیم الشان تقریب کے دوران پارٹی پرچم اور علامت کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا، اس موقع پر پارٹی کا ترانہ بھی لانچ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ تمل ناڈو کی سیاست میں فلمی ستاروں کی شمولیت نئی بات نہیں ہے، ایم جی رامچندرن، رجنی کانت، کمل ہاسن اور وجے کانت جیسے بہت سے تجربہ کار اداکار سلور اسکرین سے سیاسی اسٹیج پر آ چکے ہیں، اب اس فہرست میں تھلاپتی وجے کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vijay (@actorvijay)

    فلیگ لانچ کی تقریب کے دوران وجے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی جلد ہی ایک میگا کانفرنس کا انعقاد کرے گی، جہاں وہ ٹی وی کے اصولوں اور پارٹی کے مقاصد کا خاکہ پیش کریں گے، اپنی زندگی تمل ناڈو کے لوگوں کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔

  • بھارتی اداکار کی لاش باتھ روم سے برآمد، تحقیقات شروع

    بھارتی اداکار کی لاش باتھ روم سے برآمد، تحقیقات شروع

    بالی ووڈ کے معروف نامل اداکارہ پردیپ وجین اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 39 سالہ اداکار پردیپ وجین بدھ کی شام چنئی میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اداکار کی موت حادثاتی طور پر گِرنے سے ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ اداکار دیپ وجین اپنے اپارٹمنٹ میں اکیلے رہتے تھے، اداکار نے ماضی میں چکر آنے اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد علاج بھی کروایا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Cineulagam (@cineulagamweb)

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے دوستوں نے دو روز قبل ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن فون کالز کا جواب نہیں ملنے پر وہ اس کے گھر پہنچے، دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد بھی جب دروازہ نہیں کھولا گیا تو پولیس کو اطلاع دی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بعدازاں پولیس نے گھر کا دروازہ توڑا تو اداکار کی لاش باتھ روم میں پڑی تھی جس کے سر اور چہرے پر زخم تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکار کی موت گرنے کے باعث ہوئی۔

    بھارتی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق پردیپ وجین کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

  • ہیرا منڈی کے اداکار نے اپنا موازنہ فواد خان سے کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دے دیا

    ہیرا منڈی کے اداکار نے اپنا موازنہ فواد خان سے کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دے دیا

    بھارتی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں تاجدار کا مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار نے کہا ہے کہ میری اداکاری کا موازنہ فواد خان سے کرنا میرے کے لیے قابل فخر بات ہے۔

    سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور ویب سیریز ہیرامنڈی میں طحہٰ شاہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جس میں انہوں نے دی ڈائمنڈ بازار‘ میں ‘تاجدار‘ کا کردار ادا کیا، ریلیز کے ساتھ ہی آٹھ اقساط پر مشتمل اس ویب سیریز ہیرامنڈی کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    تاہم اب طحٰہ شاہ نے حال ہی میں بھارتی شوبز ویب سائٹ انسٹنٹ بولی وڈ کو انٹرویو دیا، اس انٹرویو میں طحٰہ شاہ سے سوال کیا گیا کہ شائقین ویب سیریز میں ان کے چہرے اور کردار کا فواد خان اور وکی کوشل سے موازنہ کر رہے ہیں تو انہیں کیسا محسوس ہو رہا ہے؟

    ہیرامنڈی کے اداکار نے یشما گِل کو کیا پیغام بھیجا؟

    جس پر ہیرا منڈی کے اداکار تاجدار نے کہا کہ چہرے اور کردار کا موازنہ فواد خان اور وکی کوشل سے کرنا اتنی اہمیت نہیں رکھتا، اداکاری میں موازنہ کرنا میرے لیے اہم ہے۔

    اداکار نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ لوگ میری اداکاری کا موازنہ بڑے اور منجھے ہوئے اداکاروں سے کر رہے ہیں، اس سیریز میں میرے رومانس کو شاہ رخ خان کے رومانس سے موازنہ کیا گیا جو کہ فخر کی بات ہے۔

    اداکار نے کہا کہ مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ لوگوں نے ویب سیریز میں میری اداکاری کا موازنہ فواد خان اور وکی کوشل سے کیا، وہ دنوں بڑے اداکار ہیں۔

    واضح رہے کہ ُ’ہیرا منڈی‘ کو یکم مئی کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا گیا تھا، اس سیریز میں منیشا کوئرالا، فریدہ جلال، سوناکشی سنہا، ریچا چڈا اور فردین خان سمیت دیگر اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

  • فلم 12ویں فیل کے اداکار وکرانت میسی ٹیکسی ڈرائیور سے بھڑ گئے، ویڈیو

    فلم 12ویں فیل کے اداکار وکرانت میسی ٹیکسی ڈرائیور سے بھڑ گئے، ویڈیو

    بھارتی اداکار وکرانت میسی کی ٹیکسی ڈرائیور  کیساتھ کرائے پر لڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالی ووڈ کی مقبول فلم 12ویں فیل کے اداکار وکرانت میسی ٹیکسی ڈرائیور سے بھڑ گئے جس کی ویڈیو پر زیرِ گردش ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار ٹیکسی ڈرائیور سے لڑائی کررہے ہیں۔

    وائرل ویڈیو میں ٹیکسی ڈرائیور چھپے ہوئے کیمرے پر ریکارڈنگ کرتا نظر آیا جس میں وکرانت نے کہا کہ ’چلّا کیوں رہا ہے؟ چلتے وقت تو کرایا 450 روپے تھا اب زیادہ کیسے ہوگیا؟۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    وکرانت کی بات پر ٹیکسی ڈرائیور نے غصے میں کہا کہ ’ مطلب آپ کرایا نہیں دیں گے؟ ‘ اور یہ کہہ کر اپنا موبائل فون منظرِ عام پر لاتے ہوئے وکرانت کی شکل دکھائی اور پھر کہا کہ ’ میرا نام اشیش ہے اور میں ٹیکسی ڈرائیور ہوں اور میرے ساتھ وکرانت میسی ہیں جو مجھے سفر کا کرایا نہیں دے رہے ہیں‘۔

    وکرانت میسی نے پہلے ریکارڈنگ رکوانی چاہی لیکن پھر یہ کوشش چھوڑ کر کہنے لگے کہ ’تم کہہ رہے ہو کہ یہ کمپنی والوں کی من مانی ہے، لیکن اب ایسا نہیں چلے گا‘، ڈرائیور نے وکرانت میسی پر الزام لگایا کہ اداکار نے اسے گالیاں دیں اور دھمکایا بھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین مختلف کا یہ کہنا ہے کہ یہ ویڈیو کسی تشہیری مہم کا حصہ ہے۔

  • سلمان خان گھر کی پروڈکشن سے کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ ارباز خان کا انکشاف

    سلمان خان گھر کی پروڈکشن سے کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ ارباز خان کا انکشاف

    ممبئی: بھارتی اداکار و پروڈیوسر ارباز خان نے اپنے سپر اسٹار بھائی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اداکار و پروڈیوسر ارباز خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سلمان خان کو گھر کی پروڈکشن میں زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے انہیں مارکیٹ پرائس سے زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    ارباز خان نے کجہا کہ سلمان خان کو گھر کی مرغی دال برابر نہیں سمجھنا چاہیے، سیٹ پر انہیں ایک سپر اسٹار کی ہی عزت دی جاتی ہے، انہیں یہ محسوس نہیں ہونا چاہیے کہ ’ اگر وہ میرا بھائی ہے تو کبھی بھی فون کرکے بلا لیا جائے یا زیادہ کام لیا جائے، سلمان خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان سب باتوں سے متعلق ہمیں خیال رکھنا پڑتا ہے۔

    پروڈیوسر ارباز خان نے کہا کہ میں سیٹ پر سلمان خان کو انکے اسٹیٹس کے مطابق اسی طرح ٹریٹ کرتا ہوں جس طرح میں دیگر اسٹار کو کرتا ہوں، میرے لیے سلمان خان سیٹ پر بھائی نہیں بلکہ میرے ساتھی اداکار ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سلمان خان ایک سپر اسٹار ہے، وہ کام کے دوران بہترین منصوبہ پیش کرتا ہے اس لیے وہ زیادہ معاوضہ لیتا ہے کیوں کہ وہ اس کا حقدار ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے سلو بھائی ’سلمان خان‘ کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو انڈسٹری مین ایک پروجیکٹ کرنے کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں۔