Tag: بھارتی اداکارہ

  • میرے نام کا بینک بن رہا ہے، اروشی روٹیلا کا دعویٰ

    میرے نام کا بینک بن رہا ہے، اروشی روٹیلا کا دعویٰ

    متنازع حرکتوں کی بدولت ٹرینڈنگ میں رہنے والی اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے نام کا ایک بینک بن رہا ہے۔

    اروشی روٹیلا ایک بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو بالی ووڈ اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہیں، انہوں نے 2015 میں مس ڈیوا یونیورس انڈیا کا ٹائٹل جیتا اور اسی سال مس یونیورس مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کی۔

    انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور 15 سال کی عمر میں مس ٹین انڈیا 2009 کا ٹائٹل بھی جیتا ہوا ہے، وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم ہیں اور ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد تقریباً 30 ملین سے زائد ہے۔

    اروشی اکثر اپنی فٹنس، فیشن، اور ذاتی زندگی سے متعلق پوسٹس کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم "ڈاکو مہاراج” کے گانے "دبیدی دبیدی” میں اداکار ننداموری بالاکرشنا کے ساتھ ڈانس کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    اب ایک بار پھر وہ اپنے بیان کی وجہ سے صارفین کی جانب سے ٹرول ہورہی ہیں، حال ہی میں اروشی کو نجی فوڈ چین کے اشتہار  میں دیکھا گیا جہاں وہ  طنز و مزاح کرتے ہوئے خود کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی اور عجیب و غریب دعوے کرتی نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by just_for_fun (@just_for_fun_with_luv)

    ویڈیو کلپ میں اروشی کہتی ہیں کہ وہ پائتھاگورس جی کے بعد ریاضی میں تعاون کرنے والی پہلی شخصیت بن گئیں ہیں کیونکہ انہوں نے ایک نیا ریاضی کا مسئلہ حل کیا ہے جس سے ان کی دولت دوگنی ہو گئی۔

    اداکارہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انکے نام کا ایک بینک بھی بن رہا ہے اور وارن بافیٹ تک اُن پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو اب اُنہیں بھارت کی اگلی فنانس منسٹر قرار دے رہے ہیں۔

    صرف یہی نہیں بلکہ اسی کلپ میں جب  اسسٹنٹ انٹرویو کے دوران اداکارہ  کے لیے کھانا لے کر آتی ہے تو  اروشی آرام سے کہتی ہیں کہ،‘UFC – اروشی فرائیڈ چکن لانچ کرتے ہیں!’

    جیسے ہی یہ اشتہار صارفین کی نظر ہوا وہیں متضاد تبصروں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا، ایک صارف نے لکھا کہ’وہ تو اب تک سب کو ٹرول کر رہی تھیں! کیا کمال کی شخصیت ہیں۔‘

  • بھارتی اداکارہ کے بیٹے کی لاش کھیتوں سے برآمد

    بھارتی اداکارہ کے بیٹے کی لاش کھیتوں سے برآمد

    بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکار سپنا سنگھ کے 14 سالہ بیٹے کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ سپنا سنگھ کا 14 سالہ بیٹا آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم تھا جس کی لاش برآمد ہونے پر اداکارہ نے بریلی میں احتجاج کیا۔

    ساگر کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا لیکن موت کی درست وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم رپورٹ میں زہر یا منشیات کی زیادہ مقدار کا ذکر موجود ہے۔

    پولیس نے اداکارہ کے بیٹے کے دو دوستوں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت انوج اور سنی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    پولیس کو دیے گئے بیان میں سنی اور انوج نے بتایا کہ ساگر نے زیادہ مقدار میں الوکل اور منشیات کا استعمال کیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ منشیات کے زیادہ استعمال کے بعد وہ گر گیا تھا اور اس کے گرنے کے بعد وہ دونوں گھبرا کر لاش کو کھیت میں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔

    پولیس کے مطابق ساگر آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا اور بریلی کے علاقے آنند وہار کالونی میں اپنے ماموں اوم پرکاش کے ساتھ رہ رہا تھا۔

  • معروف بھارتی اداکارہ نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

    معروف بھارتی اداکارہ نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

    جنوبی ہند کی معروف اداکارہ شوبیتا شوانا نے مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، 32 سالہ شوبیتا کا تعلق کنڑ سے تھا، جو کہ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوبیتا شوانا کی حیدرآباد کے گچی باولی میں واقع اپنے گھر سے لاش ملی ہے، لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے شک ہے کہ اداکارہ نے خودکشی کی ہے، اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اداکارہ کا تعلق ریاست کرناٹک سے تھا تاہم وہ شادی کے بعد گزشتہ دو سال سے حیدرآباد میں رہائش پذیر تھیں۔

    خودکشی کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس نے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، اداکارہ کی اچانک موت پر ان کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اس سے قبل ایک اور واقعے میں بھارتی اداکارہ وزن کم کرنے کے چکر میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

    اداکارہ مشتی مکھرجی گزشتہ کئی ماہ سے وزن کم کرنے کے لیے کھانے پینے میں احتیاط (ڈائیٹنگ) کررہی تھیں جس کی وجہ سے اُن کے گردے فیل ہوئے۔

    ستائیس سالہ ادکارہ کو ایک روز طبیعت ناساز ہونے کے بعد بنگلور کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسیں۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ پانی کا کم استعمال اور کھانے میں غفلت کی وجہ سے اداکارہ کے گردے فیل ہوئے جو اُن کی موت کی وجہ بنے۔

  • ’ہاردک اور میں اب بھی فیملی ہیں‘ نتاشا نے خاموشی توڑ دی

    ’ہاردک اور میں اب بھی فیملی ہیں‘ نتاشا نے خاموشی توڑ دی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ اور ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ نے ہمیشہ کے لیے بھارت چھوڑنے کی خبر پر خاموشی توڑ دی۔

    بھارتی اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے سے متعلق افواہوں کی تردید کی ہے، نتاشا نے کہا کہ طلاق کے بعد وہ اور ہاردک اب بھی ایک فیملی ہیں۔

    نتاشا نے کہا میں بھارت کیسے چھوڑ سکتی ہوں اور کیوں چھوڑوں گی؟ ہمارا بیٹا آگستیا ممبئی میں اسکول پڑھتا ہے اور ہم اپنے بیٹے کی وجہ سے اب بھی ایک فیملی ہیں۔

    کرکٹر کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ سربیا میں میرا گھر ہے، وہاں جانا کوئی انوکھی بات نہیں، دس سالوں سے میں ہر سال سربیا جاتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے بھارت چھوڑ دیا۔

    واضح رہے کہ رواں سال 18 جولائی کو ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

    انسٹاگرام پوسٹ میں ان دونوں کا کہنا تھا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد ان دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں نے مل کر اپنے رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی، یقین ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

  • بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

    بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

    بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا کی معروف شخصیت ثناء سلطان کے نکاح کی تقریب کا انعقاد مدینہ منورہ میں کیا گیا، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

    بھارتی اداکارہ ثناء سلطان نے بگ باس او ٹی ٹی 3 میں شرکت کرکے شہرت حاصل کی اور محمد واجد سے مدینہ منورہ میں نکاح کیا، ان کی نکاح کی تقریب مدینہ منورہ میں انتہائی سادگی سے منعقد ہوئی۔

    اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثناء سلطان نے اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SANA SULTAN超级巨星 (@sanakhan00)

    ثناء سلطان نے اپنی پوسٹ میں اپنے شوہر کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتایا، مگر انہوں نے شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

    ثناء سلطان کا اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں کہنا تھا کہ الحمد اللہ میں عاجزی اور خوشی کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں کہ مجھے مدینہ جیسی پاکیزہ اور مقدس جگہ پر اپنے واجد جی کے ساتھ نکاح کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔

    شاہ رخ خان نے سگریٹ کیوں چھوڑ دی؟ حیرت انگیز انکشاف

    اُن کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ دوست سے زندگی کے ساتھی بننے کا ہمارا سفر محبت، صبر اور ایمان کا ثبوت ہے۔ ثناء سلطان کو ان کے دوستوں اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • انوشکا شرما کوہلی سے پہلے کس سے محبت کرتی تھیں؟

    انوشکا شرما کوہلی سے پہلے کس سے محبت کرتی تھیں؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جو اب والدین بھی بن چکے ہیں۔

    بھارتی اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو بھارتی میڈیا پر گردش کررہا ہے، جس میں وہ ایک بھارتی اداکار کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے 2010 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی بالی وڈ فلم ’بینڈ باجا بارات‘میں رنویر سنگھ کے ساتھ کام کیا تھا، فلم کے ایک سال بعد بھارتی میزبان سمی گریوال نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی اداکارہ سے سوال کیا تھا کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ ڈیٹ کیوں نہیں کررہیں؟

    بھارتی اداکارہ کا اس کے جواب میں کہنا تھا کہ انہیں رنویر سنگھ پسند ہیں لیکن وہ دونوں بہت مختلف انسان ہیں، جو لوگ ہمیں جانتے ہیں وہ سمجھ سکتے ہیں کہ ہم دونوں مختلف شخصیت کے مالک ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو قتل کرسکتے ہیں، ہمارے درمیان ایک مشکل تعلق قائم ہے، میں سنجیدہ ہوں، میں رنویر کا سر قلم کرسکتی ہوں، اگر ہمارے درمیان کبھی کوئی رشتہ قائم ہوا تو ہم زندگی کو دو مختلف زاویوں سے پرکھیں گے۔

    انوشکا کا کہنا تھا کہ میں پوری طرح impractical ہوں اور وہ practical لیکن رنویر مجھے پسند ہے، کیونکہ اس میں کشش ہے۔

    بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ابھی ایک اداکار کے ساتھ رشتے میں رہنا میرے لیے تھوڑا مشکل ہے، میں رنویر میں کشش محسوس کرتی تھی لیکن بس یہ صرف کشش تھی اور میں نے سوچا، ‘یہ لڑکا اچھا انسان ہے اور یہ بات یہی ختم ہوجائے‘۔

    یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنویر سنگھ 2018 میں اداکارہ دپیکا پڈوکون سے شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

  • ایک اور اداکارہ سیاست میں قدم رکھنے کو تیار

    ایک اور اداکارہ سیاست میں قدم رکھنے کو تیار

    ممبئی : بھارت کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر کی سیاست میں انٹری کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق وہ 2024 کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ایس پی امیدوار کے طور پر چناؤ لڑ سکتی ہیں۔

    سوارا بھاسکر جو بھارتی فلم ’تنو ویڈس منو‘ اور ’پریم رتن دھن پایو‘ میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں، سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ٹکٹ پر ممبرا کلوا حلقہ سے آئندہ اسمبلی انتخابات لڑ سکتی ہیں۔

    اس حوالے سے سوارا کے شوہر اور ایس پی رہنما فہد احمد نے کہا کہ میں اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جو بھی حکم دیں گے میں اس پر عمل کروں گا، میں اس حلقے سے الیکشن لڑوں گا جہاں سے میری پارٹی کے ریاستی صدر نے مجھے الیکشن لڑنے کے لیے کہا ہے، میں اس کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی سوارا فی الحال سیاست میں نہیں ہے، اس لیے میں ابھی اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

  • بھارتی اداکارہ کی 4 روز بعد چھت سے لٹکی لاش برآمد

    بھارتی اداکارہ کی 4 روز بعد چھت سے لٹکی لاش برآمد

    بھارتی فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی 32 سالہ اداکارہ نے مبینہ طور پر چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی، موت کی اطلا ع اہل محلہ نے پولیس کو دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ اداکارہ نور مالابیکا داس نے 6 جون کو ممبئی میں اپنے فلیٹ میں زندگی کا خاتمہ کیا۔

    اداکارہ کی موت اطلاع 4 روز بعد پولیس کو اس وقت کی گئی جب پڑوسیوں نے ان کے اپارٹمنٹ سے آنے والی بدبو کی شکایت کی۔

    Noor Malabika Das

    اداکارہ نور مالابیکا داس کو آخری بار کاجول کے ساتھ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار سیریز "دی ٹرائل” میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا تھا۔

    پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس اداکارہ کے اپارٹمنٹ میں پہنچی اور پنکھے سے جھولتی لاش برآمد کی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، آسام سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اس فلیٹ میں اکیلی کرائے پر رہتی تھیں۔

    اداکارہ کی آخری رسومات میں خاندان کے کسی فرد نے شرکت نہیں کی، ان کی فیملی گزشتہ ماہ تک ان کے ساتھ اسی فلیٹ میں مقیم تھی وہ کچھ دن قبل ہی اپنے گاؤں واپس لوٹے تھے۔ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل وہ قطر ایئرویز میں بطور ایئر ہوسٹس ملازمت کرتی تھیں،

    اداکارہ نور مالا بیکا داس نے چند فلموں اور ویب سیریز میں کام کیا جن میں "سسکیاں”، "واکمان”،”تیکھی چٹنی”،”جگھنیا اپایا”، "چرم سکھ”، "دیکھی ان دیکھی”، اور "بیکروڈ ہسٹلے” شامل ہیں۔

  • بھارتی اداکارہ سے تامل ناڈو میں اجتماعی زیادتی

    بھارتی اداکارہ سے تامل ناڈو میں اجتماعی زیادتی

    بھارت کے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی فلم اداکارہ کو ریاست تامل ناڈو میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ اداکارہ جس کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جارہا ہے، تامل ناڈو میں اپنے رشتہ داروں کے پاس رہتے ہوئے فلموں میں کام کر رہی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق جس روز یہ واقعہ پیش آیا وہ گھر میں اکیلی تھی، اس دوران ایک فلم اداکار کے ڈرائیور اور اس کے تین ساتھیوں نے مکان میں داخل ہوکر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بھارت میں ہسپانوں سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    جھارکھنڈ کے دمکا ضلع کے ہنسڈیہا تھانے کی حدود کرماہاٹ علاقے میں ہسپانوی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    28 سالہ متاثرہ خاتون اور اس کا شوہر دن کے وقت موٹر سائیکل پر سوار ہوئے تھے جب رات ہوئی تو شہر سے دور ایک پْرسکون جگہ پر خیمہ لگایا اور سو گئے۔

    خاتون خیمے سے باہر آئی تو چھ سے سات افراد نے اسے پکڑ کر کچھ فاصلے پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

    خاتون روتی ہوئی خیمے میں پہنچی اور شوہر کو واقعے سے متعلق بتایا اس کے بعد دونوں نے 45 کلو میٹر کا سفر طے کیا اور دمکا میں پولیس کے پاس پہنچے۔

    پنجاب میں اسپتال آئی خاتون سے سیکورٹی گارڈز کی اجتماعی زیادتی

    پولیس کا کہنا ہے کہ سیاح خاتون کو فوری طور پر سرایاہاٹ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے اور حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

  • ’کوئی چانس۔۔۔‘ فیروز خان کی تصویر پر بھارتی اداکارہ کے کمنٹ نے سب کو حیران کردیا

    ’کوئی چانس۔۔۔‘ فیروز خان کی تصویر پر بھارتی اداکارہ کے کمنٹ نے سب کو حیران کردیا

    پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی تصویر پر بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے کمنٹ نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

    فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک شرٹ لیس تصویر شیئر کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

    فیروز خان نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ میرے نزدیک رہنا چاہتے ہیں‘، اداکار کی اس تصویر کو لاکھوں لوگ لائیک کرچکے ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    فیروز خان کی تصویر پو کمنٹ کرنے والوں میں بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری بھی شامل ہیں انہوں نے کمنٹ سیکشن میں ایک مختصر جملہ لکھ کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by uptoday.pk (@uptodaypk)

    اداکارہ نے کمنٹ میں لکھا کہ ’ ابھی تک نہیں نہیں کوئی چانس نہیں ہے‘ ، اور اسکے آگے منہ پر ہاتھ رکھ کر مسکرانے والا ایموجی بنایا۔

    یاد رہے کہ سال 2024 کے آغاز پر فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کی جھلک اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی جس میں انہیں  اداکارہ و ماڈل گتھیکا تیواری کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر فلم کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھی۔