ممبنی : فلم دبنگ سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا آج اپنی زندگی کی 29ویں سالگرہ منارہی ہیں۔
مختصر عرصے میں بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ سونا کشی سنہا جو اپنی آنکھوں اور ہنسی کی وجہ سے مشہور ہیں اپنی زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں۔
دبنگ حسینہ نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم ’’دبنگ‘‘ سے شروع کیا، جس میں انہوں نے بھارتی صف اول کے اداکار سلمان خان کی حسینہ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
اس کے علاوہ سوناکشی سنہا نے دیگر بھارتی فلموں لٹیرا، سن آف سردار، آر راج کمار، ایکشن جیکسن اپنے فن اپنے کا جادو دکھایا اور کئی ایوارڈز بھی حاصل کیے۔
شوخ و چنچل اداکاری کے علاوہ بالی ووڈ حسینہ نے فلم لٹیرا میں سنجیدہ اداکاری کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اداکاری کے علاوہ سوناکشی کئی فلموں کے گانوں میں خصوصی پرفارمنس بھی دے چکی ہیں۔
اس موقع پر سونا کشی نے اپنے مداحوں کو نئی آنے والی فلم جو صبا امتیاز کے ناول ’’کراچی یو آر گلنگ می‘‘ پر بننے والی فلم ’’نور‘‘ کا مختصر مزاحیہ کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے
She’s every girl. She’s #Noor #IAmNoor #Happy #GotMyGlowOn Here’s a peek. Presenting the #NoorFlash Hope u enjoy it https://t.co/vO5FfidmfP
— Sonakshi Sinha (@sonakshisinha) June 2, 2016
اس فلم میں سوناکشی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور باکل مختلف روپ میں نظر آئیں گی۔