Tag: بھارتی اداکارہ

  • بھارتی اداکارہ خطرناک حادثے کا شکار، سرجری کروانی پڑگئی

    بھارتی اداکارہ خطرناک حادثے کا شکار، سرجری کروانی پڑگئی

    بھارت کی نامور ٹیلی ویژن اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی نامور ٹیلی ویژن اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا خطرناک حادثے کا شکار ہو کر اپنے بازو کا فریکچر کروا بیٹھیں۔

    اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا کے شوہر وویک دہیا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے اہلیہ کے ایکسرے کی تصویر شیئر کی ہے۔

    وویک نے دیویانکا نے انسٹااسٹوری پر لکھا کہ حادثے میں دیویانکا کا بازو فریکچر ہو گیا اور آج 19 اپریل کو ان کی سرجری کی جائے گی۔

    وویک نے ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ ’دیوینکا کے بازو کی دو ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں اور اب انکی سرجری ہوگی تاہم وہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں ‘۔

    دیوینکا ترپاٹھی اور وویک داہیا ٹیلی ویژن شو ’ یہ ہے محبتیں‘ کے سیٹ پر ایک دوسرے سے محبت میں گرفتار ہوئے اور دونوں نے  8 جولائی 2016 کو شادی کرلی۔

  • بھارتی اداکارہ کی فیروز خان سے متعلق پوسٹ نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

    بھارتی اداکارہ کی فیروز خان سے متعلق پوسٹ نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

    تامل اور بھارتی فلموں کی اداکارہ و ماڈل گتھیکا تیواری نے پاکستانی اداکار فیروز خان کی تعریف کرکے ایک بار پھر مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

    اداکارہ گتھیکا تیواری نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک استوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی تعریف کی ہے۔

    اداکارہ نے فیروز خان کی تعریف  میں لکھا کہ ’اداکار فیروز خان اپنے کرشماتی انداز، موجودگی، غیر معمولی اداکاری اور صلاحیت سے بھرپور انٹرٹیمنٹ انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)

    انہوں نے لکھا کہ ’فیروز خان ہر چھوٹی بڑی اسکرین  پر اپنی اداکاری سے سامعین کے دلوں میں آسانی سے جگہ بنا لیتے ہیں، اور صرف یہی نہیں بلکہ انکا کرشما آن اسکرین سے بھی بہت آگے ہے‘۔

    اداکارہ نے پاکستانی اداکار کی تعریف مین مزید لکھا کہ ’فیروز خان مہربانی اور گرمجوشی شخصیت کے مالک ہونے کے سبب خود سے ملنے والے تمام لوگوں کے دلوں میں  انمٹ نشان  چھورنے کا ہنر رکھتے ہیں۔’

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ferozexsaumya (@ferozeluv)

    یاد رہے کہ سال 2024 کے آغاز پر فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کی جھلک اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی جس میں انہیں  اداکارہ و ماڈل گتھیکا تیواری کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر فلم کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھی۔

  • بھارتی اداکارہ نے ٹریفک اہلکار کے کپڑے پھاڑ دیے، ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ نے ٹریفک اہلکار کے کپڑے پھاڑ دیے، ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ سومیا جانو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر روکے جانے پر ٹریفک پولیس اہلکار سے الجھ پڑیں۔

    بھاتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیلگو فلم انڈسٹری کی اداکارہ سومیا جانو نے ٹریفک پولیس کو مغلظات بکنے اور لڑائی جھگڑا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    واقعہ حیدرآباد میں اس وقت پیش آیا جب سومیا جانو بنجارا ہلز نامی مقام پر غلط سمت میں گاڑی چلارہی تھیں۔

    جب پولیس اہلکار نے اداکارہ کو روکا تو انہوں نے اہلکار سے بدتمیزی کی لوگوں نے بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کی لیکن اداکارہ نہ رکیں۔

    اداکارہ نے ٹریفک پولیس اہلکار سے موبائل فون چھیننے کی بھی کوشش کی اور اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔

    بعدازاں ٹریفک پولیس اہلکار نے مقامی تھانے میں دراخواست جمع کروادی جس میں انہوں نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ اپنے پیش آئے واقعے کے بارے میں پولیس کو بتایا۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

  • معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

    معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

    جنوبی بھارت کی ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ لکشمیکا سجیوان 24 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

    جواں سال لکشمیکا سجیوان اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے ملیالم فلموں میں کافی مشہور تھیں، اس افسوسناک خبر سے فلم انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو شدید دھچکا لگا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی موت یو اے ای کی ریاست شارجہ میں ہوئی جہاں وہ ایک بینک میں ملازمت کرتی تھیں، انہیں ملیالم ٹیلی فلم کاکا میں ایک پسماندہ کمیونٹی کی غریب لڑکی کا کردار بھرپور انداز میں ادا کرنے سے کافی شہرت ملی تھی۔

    دوسری جانب گزشتہ روز بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار محمود جونیئر انتقال کر گئے وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار محمود جونیئر انتقال کر گئے ان کی عمر 67 برس تھے اور وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔

    جونیئر محمود عرف نعیم سعید کو گزشتہ ماہ ہی پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی روح فرسا خبر ملی تھی اور اس مرض کی آخری اسٹیج پر تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا علاج جاری تھا۔

    اس حوالے سے جونیئر محمود کے بیٹے حسنین نے کہا کہ صرف 18 دن پہلے ان کے والد کو پیٹ کے کینسر (آخری سٹیج) کی اطلاع ملی تھی۔ ملک کے سب سے بڑے کینسر اسپتال ٹاٹا میموریل کے ڈین نے کہا کہ اب ان کی زندگی کے صرف دو ماہ رہ گئے ہیں اور ایسی صورتحال میں انہیں اسپتال میں رکھنا درست نہیں ہوگا۔

  • ایک اور بھارتی اداکارہ فلسطینوں کے حق میں بول پڑی

    ایک اور بھارتی اداکارہ فلسطینوں کے حق میں بول پڑی

    ممبئی: بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیل کی حمایت کرنے والوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں منافق قرار دیا ہے۔

    فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے ہفتہ کے روز اسرائیل پر اچانک بڑے حملے کرکے اسرائیل سمیت پوری دُنیا کو حیران کردیا ہے۔

    حماس کے حملوں کے بعد امریکہ اور بھارت اسرائیل کا حمایتی بن کے سامنے آیا ہے، امریکا نے حماس کے خلاف اسرائیل کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتیوں کی جانب سے اسرائیل کے حق میں پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

    یمنیٰ زیدی نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی

    ایسے میں بھارتی کی ہی اداکارہ گوہر خان کے بعد اب اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی اسرائیل کے حمایتیوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے، اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی۔

    اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیل کے حمایتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگ، اُس وقت کہاں تھے جب اسرائیل گزشتہ کئی سالوں سے غزہ اور وہاں کے شہریوں، اسکولوں اور اسپتالوں پر بمباری کر رہا تھا‘۔

    بھارتی اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے کبھی نہ ختم ہونے والے مظالم، فلسطینیوں کے گھروں پر جبری قبضے، فلسطینی بچوں، خواتین اور نوعمروں کے قتل، دہائیوں کی طویل ناکہ بندی اور بمباری پر صدمہ اور وحشت محسوس نہیں کی تو پھر اسرائیل پر حماس کے حملوں پر آپ کا دُکھ، صدمہ اور افسوس مجھے منافقانہ معلوم ہوتا ہے۔

    جبکہ گزشتہ روز  بھارت کی نامور اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے اسرائیل کو مظلوم ثابت کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔

    بھارتی اداکارہ نے فلسطینیوں کے حق میں بیان جاری کر دیا

    گوہر خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ظالم کب سے مظلوم بن گیا؟ کئی سالوں سے فلسطین پر ظلم و ستم پر اندھی دنیا کی بینائی اب واپس آگئی۔

    واضح رہے کہ پچھلے کئی گھنٹوں سے حماس اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ میں اب تک 700  اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا اور بمباری سے 493 فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔

  • 33 سالہ بھارتی اداکارہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

    33 سالہ بھارتی اداکارہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

    ملیالم فلموں اور ڈراموں کی بھارتی اداکارہ ارپنا نائر جمعہ کو ترواننت پورم میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ بھارتی اداکارہ ارپنا نائر کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی لاش آج ان کے گھر کے کمرے میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی جہاں وہ اپنے شوہر اور 2 بچوں کی ساتھ رہتی تھیں۔

    بھارتی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمیں واقعے کی اطلاع پرائیوٹ اسپتال کی جانب سے ملی جہاں اداکارہ کو منتقل کیا گیا تھا، واقعہ جمعرات کی شام ساڑھے 7 بجے پیش آیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے جس کی وجہ گھریلو جھگڑے ہوسکتے ہیں، پولیس اس کیس کی مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔

  • تمنا بھاٹیہ نے وجے ورما کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کر دی

    تمنا بھاٹیہ نے وجے ورما کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کر دی

    بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے ساتھی اداکار وجے ورما کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصویق کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور وجے کی ڈیٹنگ کی افواہیں پچھلے سال شروع ہوئی تھیں، انہیں دسمبر 2022 میں ممبئی میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

    رواں برس جنوری میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو میں بھی وجے اور تمنا نے ایک ساتھ شرکت کی تھی، رواں سال نیو ائیر پارٹی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان دونوں کو ایک دوسرے کے بےحد قریب دیکھا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Tamannaah Bhatia (@tamannaahspeaks)

    تاہم اب اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے ان افاہوں کو سچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اور وجے کے درمیان دوستی تھی جو اب قریبی تعلق میں بدل گئی ہے۔

    تمنا بھاٹیہ کا کہنا ہے کہ وہ اور وجے ورما کی دوستی ’لسٹ اسٹوری 2‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جو آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی ہے ان دونوں کا تعلق قدرتی ہے اور وجے ان کی خوشی کی وجہ بن گئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vijay Varma (@itsvijayvarma)

    دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے انسٹاگرام پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں، جس پر ان کے بوائے فرینڈ نے ردعمل دیا ان تصاویر میں اداکارہ کا انداز قابل دید ہے۔

  • معروف بھارتی اداکارہ کار حادثے میں زخمی

    معروف بھارتی اداکارہ کار حادثے میں زخمی

    بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ روبینہ دلیک کی گاڑی کو ممبئی میں گزشتہ روز حادثہ پیش آیا جس کی اطلاع ان کے شوہر و اداکار ابھینو شکلا نے ٹوئٹر پر دی۔

    ابھینو شکلا نے ٹوئٹ میں دو گاڑیوں کی تصاویر شیئر کیں جنہیں نقصان پہنچا تھا اور لکھا کہ ’یہ ہمارے ساتھ ہوا ہے آپ کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، فون میں مصروف ٹریفک سگنلز توڑنے والے احمقوں سے ہوشیار رہیں، روبینہ اس وقت گاڑی میں تھیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔‘

    روبینہ دلیک نے بھی ٹوئٹ میں طبیعت سے متعلق لکھا کہ ’اس حادثے میں میرے سر اور کمر کے نچلے حصے میں چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے میں گہرے صدمے میں مبتلا ہوں۔‘

    اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے میڈیکل ٹیسٹ کروائے ہیں اور سب کلیئر ہیں۔

    روبینہ نے لکھا کہ ’لاپرواہ ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے لیکن نقصان ہوچکا ہے، میں آپ سب سے گزارش کرتی ہوں کہ سڑک پر لاپرواہی نہ برتیں۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ممبئی میں اداکارہ کی گاڑی کو ٹرک نے ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں روبینہ دلیک زخمی ہوگئی تھیں۔

  • معروف بھارتی اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں

    معروف بھارتی اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں

    ممبئی: بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سلوچنا لتکر 94 برس کی عمر میں چل بسیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکارہ سلوچنا لتکر کو گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئیں۔

    سلوچنا لتکر نے 300 سے زائد بالی ووڈ اور مراٹھی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں شری 420، ناگن، اب دلی دور نہیں، مسٹر اینڈ مسز ودیگر شامل ہیں۔

    انہوں نے بالی ووڈ کے بہت سے اداکاروں کی ماں کا کردار نبھایا، انہیں 1999 میں پدما شری اور پھر 2009 میں مہاراشٹرا بھشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    سلوچنا لتکر

    سلوچنا لتکر کے انتقال سے کچھ دیر قبل ان کی بیٹی نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو سانس لینے میں مشکلات کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کی طبیعت کافی خراب ہے۔

    تاہم طبیعت بگڑنے پر سلوچنا لتکر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

    سلوچنا لتکر کے انتقال پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت شوبز فنکاروں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • جیل میں سرف سے بال دھونے اور ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پینی پڑی، بھارتی اداکارہ

    جیل میں سرف سے بال دھونے اور ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پینی پڑی، بھارتی اداکارہ

    منشیات کیس میں گرفتار بھارتی اداکارہ کریسن پریرا نے اماراتی جیل سے رہائی کے بعد جیل کی آپ بیتی سنادی۔

     فلم سڑک ٹو کی اداکارہ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر شارجہ میں ایئرپورٹ حکام نے ان کے پاس موجود ایک ایوارڈ میں سے منشیات برآمد ہونے پر حراست میں لیا تھا۔

    حراست میں لینے کے بعد انہیں شارجہ جیل منتقل کیا گیا، تاہم گزشتہ روز  انہیں رہائی ملی، لیکن ضمانت پر رہائی ملتے ہی اپنے جرم سے توجہ ہٹانے کےلیے وہ جیل میں مبینہ عدم سہولیات کا الزام لگانے لگیں۔

    فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیسن پریرا کے بھائی کیوِن پریرا نے ایک پیغام میں اداکارہ کے ہاتھ سے لکھا نوٹ شیئر کیا، جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں منشیات اسمگلنگ کے گھناؤنے کھیل میں استعمال کیا گیا۔

     اداکارہ کا کہنا تھا کہ جیل میں انہیں ڈیٹرجنٹ سے اپنے بال دھونے پڑے، جبکہ یہ بھی کہا کہ انہوں نے ٹوائلیٹ کے استعمال کےلیے ملنے والے پانی سے چائے بنانا پڑتی تھی۔

    یاد رہے کہ مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی بالی وڈ فلم سڑک ٹو میں اداکاری کرنے والی کرسنن پریرا کو شارجہ ائیر پورٹ پر ایک یادگاری شے سے منشیات برآمد ہونے پر روکا گیا تھا جو ان کے مطابق انہیں یو اے ای میں کسی کو دینے کا کہا گیا تھا۔