Tag: بھارتی اداکارہ

  • بھارتی اداکارہ نے ہوٹل میں‌ خود کشی کر لی

    بھارتی اداکارہ نے ہوٹل میں‌ خود کشی کر لی

    وارانسی: بھوجپوری فلموں کی اداکارہ آکانکشا دوبے نے وارانسی کے ایک ہوٹل میں خود کشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوجپوری اداکارہ آکانکشا دوبے نے اتوار کو وارانسی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔

    25 سالہ آکانکشا سارناتھ علاقے میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں لٹکی ہوئی پائی گئیں، پولیس نے ان کے اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دی، اگرچہ ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا کیس لگتا ہے، تاہم پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی، جب کہ فرانزک ٹیم نے کمرے کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کیے۔

    آکانکشا یوپی کے بھدوہی ضلع کے علاقے پارسی پور کی رہنے والی تھیں، اور ممبئی میں رہائش پذیر تھیں، وہ شوٹنگ کے سلسلے میں وارانسی آئی ہوئی تھیں، میک اپ آرٹسٹ راہل شرما، ہیئر ڈریسر ریکھا موریا اور اسپاٹ بوائے سنجے یادو بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

    رپورٹ کے مطابق اتوار کو صبح 10 بجے ایک بھوجپوری فلم کی شوٹنگ کے لیے سیٹ سے راہل کے فون پر کال آئی کہ ہیروئن کو لے کر آ جاؤ، راہل نے دروازے پر دستک دی اور بیل بجائی تو کوئی جواب نہیں ملا، اس پر راہل نے منیجر رتیش کمار مہتا کو مطلع کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق رتیش نے انٹرکام سے کال کی، جب اداکارہ نے کال نہیں اٹھائی تو ماسٹر چابی سے کمرہ کھولا گیا، انھوں نے دیکھا کہ اداکارہ کی لاش دوپٹے کے ذریعے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی، ہوٹل کے منیجر نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

    آج اتوار ہی کو بھوجپوری سپر اسٹار پون سنگھ کے ساتھ ان کا نیا گانا ’آرا کبھی ہارا نہیں‘ ریلیز ہوا ہے۔

  • پریانکا چوپڑا کی زندگی کا وہ وقت جب انہوں نے خودکشی کی کوشش کی

    پریانکا چوپڑا کی زندگی کا وہ وقت جب انہوں نے خودکشی کی کوشش کی

    معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بین الاقوامی شہرت کی حامل ہیں اور کامیابی کا دوسرا نام ہیں، تاہم پریانکا پر ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے جب انہوں نے کئی بار خودکشی کی کوشش کی۔

    پریانکا چوپڑا کے سابق مینیجر پرکاش جاجو نے انکشاف کیا ہے کہ پریانکا پر ایک وقت ایسا بھی گزرا کہ وہ اپنی زندگی سے اتنی مایوس تھیں کہ انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

    کافی عرصہ پہلے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹس میں پرکاش نے بتایا تھا کہ آج نہایت مطمئن اور مضبوط نظر آنے والی پریانکا چوپڑا 2 سے 3 دفعہ خودکشی کی کوشش کر چکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by UNICEF (@unicef)

    پرکاش کے مطابق انہوں نے جیسے تیسے اداکارہ کو روکا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پریانکا اور ان کے پرانے بوائے فرینڈ اسیم مرچنٹ کی آپس میں بہت لڑائیاں ہوا کرتی تھیں، اس دوران پریانکا کئی مرتبہ رات دیر کو پریشان ہو کر مجھے فون کیا کرتی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

    پرکاش کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ اسیم سے لڑائی کے بعد پریانکا ممبئی کے وسئی علاقے میں ڈرائیو کر کے آئیں اور وہاں خودکشی کی کوشش کی۔

    2002 میں بھی اسیم کی ماں کی موت کے بعد پریانکا نے ایک بلڈنگ سے کود کر اپنی جان دینی چاہی تھی، اس واقعہ کے بعد جب تک اس فلیٹ کی کھڑکیوں پر لوہے کے گرل نہیں لگائے گئے، تب تک پریانکا کو ایک کرسی سے باندھ کر رکھا گیا تھا۔

  • بھارتی اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی

    بھارتی اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی

    نئی دہلی: بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں، مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ انڈین اداکارہ سمانتھا روتھ امریکن سیریز کے بھارتی ورژن کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سینز کرتے ہوئے زخمی ہوئیں۔

    اداکارہ نے انسٹا گرام پر شوٹنگ کے دوران لگنے والی چوٹ کی تصویر اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ہاتھ زخمی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق سمانتھا مارشل آرٹ کی بھی ٹریننگ کر رہی ہیں کیونکہ انہیں اس سیریز کے لیے کافی خطرناک ایکشن سین کرنے ہیں۔

    اس کے لیے پروڈیوسرز نے اداکارہ کی تربیت کے لیے ہالی وڈ کے ایکشن ڈائریکٹر کو طلب کیا ہے۔

  • سائیکل رکشے پر سفر کے دوران یامی گوتم کے ساتھ بدتمیزی

    معروف بھارتی اداکارہ یامی گوتم کا کہنا ہے کہ اوائل نوجوانی کے دنوں میں پیش آنے والے ہراسمنٹ کے ایک واقعے کو یاد کر کے وہ آج بھی پریشان ہوجاتی ہیں۔

    معروف اداکارہ یامی گوتم نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

    انہوں نے بتایا کہ بچپن اور نوجوانی میں ان کے ساتھ ہراسمنٹ کے بہت سے واقعات پیش آئے۔

    یامی کا کہنا تھا کہ اس وقت ممبئی میں سفر کرنے کا ذریعہ سائیکل رکشا تھا جس پر بیٹھ کر وہ کالج جاتی تھیں، اس وقت کچھ لڑکے بائیک پر ان کا پیچھا شروع کردیتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ لڑکے آوازیں کستے ہوئے اور گھورتے ہوئے ان کے رکشے کے آس پاس سے گزرتے تھے، جواب میں وہ بالکل خاموش رہتی تھیں اور کوئی درعمل نہیں دیتی تھیں۔

    یامی نے بتایا کہ ایک دن ایک لڑکا رکشے کے بے حد نزدیک آگیا اور اپنا ہاتھ بڑھا کر یامی کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی، جس پر یامی نے بے اختیار اس کے ہاتھ پر مار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ تھپڑ کھا کر وہ لڑکا گھبرا گیا اور دور چلا گیا، وہ خود بھی اس وقت بے حد خوفزدہ تھیں کیونکہ سائیکل رکشے پر سفر مشکل ہوتا ہے اور اس وقت توازن بگڑنے سے وہ گر بھی سکتی تھیں۔

    یامی کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے ہونے والے واقعات یاد کر کے وہ آج بھی پریشان ہوجاتی ہیں۔

  • بھارتی اداکارہ نے صحافی کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ نے صحافی کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے گفتگو کے دوران صحافی کی پٹائی کردی۔

    سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی صحافی پر مکے برسانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں راکھی ساونت کو اپنے دوست اور ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

    اسی دوران صحافی راکھی کے ساتھ کھڑی خاتون سے ان کے بریک اپ سے متعلق سوال کرتا ہے جس پر راکھی لوگوں کے سامنے صحافی پر لاتوں اور مکوں سے حملہ کردیتی ہیں۔

    بعد ازاں صحافی کو ہنستے ہوئے بھی دیکھا گیا جب کہ دوسری جانب راکھی بھی مسکراتی ہوئی پیچھے ہٹ گئیں۔

    واضح رہے کہ راکھی ساونت ٹی وی اور بالی ووڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہیں جو سیدھے اور بے باک انداز میں بات کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

    انہوں نے میڈیا ہی نہیں بلکہ کئی رئیلٹی شوز میں بھی اپنی زندگی کے کئی چونکا دینے والے واقعات کو کھلم کھلا بیان کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کرتیں۔

  • 21 سالہ معروف بھارتی اداکارہ کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

    21 سالہ معروف بھارتی اداکارہ کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

    نئی دہلی: مغربی بنگال کی معروف اداکارہ پلوی ڈے اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ میں بنگالی اداکارہ پلوی ڈے اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ 21 سالہ پلوی ڈے کی لاش اتوار کو ان کے جنوبی کلکتہ کے فلیٹ سے ملی ہے۔

    ایک سینیئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جب اداکارہ کو اسپتال پہنچایا گیا تو وہ مردہ حالت میں تھیں۔

    افسر کا کہنا تھا کہ پلوی نے یہ فلیٹ اپنے پارٹنر کے ساتھ مل کر کرائے پر لیا ہوا تھا اور جب انہوں نے پلوی کو بے سدھ پایا تو چیخ کر پڑوسیوں کو آوازیں دیں۔

    ایک اور بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ کی موت پنکھے سے لٹکنے کے سبب ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تفتیش ہر پہلو سے کی جارہی ہے، ابھی ہم ان کے پارٹنر سے بات کررہے ہیں تاکہ واقعے سے پہلے کی صورتحال کو سمجھا جاسکے۔

    21 سالہ پلوی ڈے بنگالی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں کافی مشہور تھیں اور انہوں نے بنگالی زبان میں بننے والے متعدد ڈارمے بشمول کنجا چھایا، ریشم جھپی اور من مانے نہ میں کام کیا تھا۔

  • بھارتی اداکارہ جنسی زیادتی کے بعد ملزمان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئیں

    بھارتی اداکارہ جنسی زیادتی کے بعد ملزمان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئیں

    نئی دہلی: ملیالم فلموں کی اداکارہ بھاونا مینن 5 سال قبل اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کے بعد بول اٹھیں اور ملزمان کے خلاف جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔

    بھارتی اداکارہ بھاونا نے انکشاف کیا ہے کہ پانچ سال قبل انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ برباد ہوگئیں اور اب اپنا کھویا ہوا وقار واپس چاہتی ہیں۔

    ایک نجی یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک لائیو انٹرویو میں نامور اداکارہ نے اپنی 5 سالہ خاموشی ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ نتائج کے بارے میں سوچے بغیر ایک مضبوط جنگ لڑیں گی۔

    ملیالم، تامل، کنڑ اور تیلگو فلموں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے کہا کہ ان کے خاندان بشمول ان کے شوہر، قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور دیگر لوگوں نے اس تکلیف دہ دور میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ سراسر قوت ارادی تھی جس نے انہیں مستحکم رکھا، وہ اپنے خاندان اور دوستوں کی طرف سے بھرپور حمایت کے باوجود خود کو تنہا محسوس کرتی ہیں۔

    بھاونا نے بتایا کہ کس طرح وہ سنہ 2020 میں 15 دن صبح سے شام تک کمرہ عدالت میں رہیں، ہر بار جب کسی وکیل نے ان سے جرح اور پوچھ گچھ کی تو انہیں ثابت کرنا تھا کہ وہ بے قصور ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس تکلیف دہ واقعے کے بعد ملزمان سوشل میڈیا پر ان کی توہین کرتے رہے، واقعے کے بعد انہیں ملیالم فلم انڈسٹری میں کام دینے سے بھی انکار کر دیا گیا تھا۔

    اداکارہ کو 2017 میں اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ شوٹنگ سے گھر واپس آرہی تھیں، اور انہیں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

    یہ واقعہ اس وقت ایک بڑے تنازعے میں بدل گیا جب مرکزی ملزم پلسر سنیل نے انکشاف کیا کہ اس حملے کے پیچھے مقبول ملیالم اداکار دلیپ کا ہاتھ تھا، دلیپ کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور اب وہ ضمانت پر ہے۔

  • منی لانڈرنگ کے الزامات کے بعد بھارتی اداکارہ کی سوشل میڈیا پر واپسی

    منی لانڈرنگ کے الزامات کے بعد بھارتی اداکارہ کی سوشل میڈیا پر واپسی

    معروف بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کئی ہفتوں بعد سوشل میڈیا پر واپس آئیں تو صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

    جیکولین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں، شیئر کی گئی تصاویر میں وہ ایک کتاب پکڑے مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر کئی مداحوں نے ان کی تعریف کی جبکہ کچھ مداحوں نے جیکولین فرنینڈس سے سوال پوچھ لیا کہ سکیش چندر کہاں ہیں؟

    اداکارہ نے ایسے تمام منفی کمنٹس اور سوالات کو نظر انداز کردیا۔

    خیال رہے کہ جیکولین فرنینڈس کو 200 کروڑ بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کے ملزم سکیش چندر سے تعلقات اور کروڑوں روپے کے تحائف وصول کرنے کے الزامات پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تفتیش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہنے والی جیکولین فرنینڈز تفتیش کے بعد کئی ہفتوں تک سوشل میڈیا سے غائب رہی تھیں۔

    سکیش چندر شیکھر سے تعلقات پر انکار کے باوجود جیکولین کو ستمبر 2021 میں بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے طلب کیا گیا تھا جبکہ اگست میں بھی اداکارہ کو طلب کر کے 5 گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 ارب روپے کی بھتہ خوری کے الزام میں بنائی گئی چارج شیٹ میں جیکولین کے علاوہ نورا فاتحی بھی شامل ہیں۔

  • بھارتی اداکارہ سلمیٰ آغا سے موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے ہینڈ بیگ چھین لیا

    بھارتی اداکارہ سلمیٰ آغا سے موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے ہینڈ بیگ چھین لیا

    ممبئی: بھارتی اداکارہ وگلوکارہ سلمیٰ آغا کو ڈاکوؤں نے سرِ راہ لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ممبئی میں مشہور اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا کو 2 موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے لوٹ لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 65 سالہ سلمیٰ آغا نے ممبئی پولیس کو بتایا کہ وہ ہفتے کی صبح ممبئی کے مضافاتی علاقے ورسووا میں اپنے بنگلے سے کیمسٹ کی دکان تک رکشے میں جا رہی تھیں کہ 2 موٹر سائیکل سوار افراد نے ان سے ہینڈ بیگ چھین لیا۔

    رپورٹ کے مطابق بیگ میں 2 موبائل فونز، نقدی، چابیاں اور دیگر قیمتی اشیا موجود تھیں، شکایت پر ممبئی پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔

    سلمیٰ آغا نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد انھوں نے ورسووا پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا، لیکن کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

    انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ جب وہ پولیس تھانے گئیں تو ایک افسر نے انھیں بتایا کہ ایف آئی آر درج ہونے میں تین گھنٹے لگیں گے، لیکن ان کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

    سلمیٰ آغا نے کہا کہ انھوں نے منگل کو ٹوئٹر کے ذریعے واقعے کے بارے میں ممبئی پولیس کو مطلع کیا۔ انھوں نے کہا اس علاقے میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی ایسے ہی جرائم کی اطلاع ملی ہے۔

    تاہم دوسری طرف ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کے بارے میں پوچھے جانے پر، ورسووا پولیس اسٹیشن کے ایک سینئر اہل کار نے کہا، ہم واقعے کے دن ہی ایف آئی آر درج کرتے ہیں، لیکن اداکارہ نے کہا کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے اور وہ بعد میں آئیں گی، ہم نے دوبارہ بھی ان سے رابطہ کیا لیکن وہ نہیں آئیں۔

  • کشمیر سے تعلق رکھنے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم کا پیمانہ صبر بھی لبریز

    کشمیر سے تعلق رکھنے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم کا پیمانہ صبر بھی لبریز

    نئی دہلی: کشمیر سے تعلق رکھنے والی سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کا پیمانہ صبر بھی لبریز ہو گیا، بھارت کے خلاف پھٹ پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں مختصر عرصے میں کئی ایوارڈ حاصل کرنے والی سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کشمیر کی جو تصویر دکھا رہا ہے وہ غلط معلومات پر مبنی ہے، اس پر یقین نہ کریں۔

    زائرہ وسیم نے عوام کو قائل کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ کشمیر سے متعلق بھارتی میڈیا کی غلط حقائق پر مبنی خبروں پر یقین نہ کریں، جو تصویر دکھائی جا رہی ہے وہ درست نہیں ہے۔ زائرہ نے نہایت دکھ سے کہا کہ کوئی نہیں جانتا ہماری آوازیں کب تک کے لیے خاموش کی گئی ہیں، کشمیریوں کی زندگی پابندیوں اور رکاوٹوں تک سمٹ گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں لوگ ڈپریشن کا شکار ہو گئے: بی بی سی رپورٹ

    دنگل اداکارہ کا کہنا تھا کہ کشمیر مسلسل تکلیف میں ہے، جہاں مایوسی اور دکھ بڑھ رہا ہے۔ خیال رہے کہ آج برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں لوگوں میں مایوسی اور ڈپریشن کا مرض بڑھ رہا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو کے شکار مقبوضہ کشمیر میں لوگ مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہو گئے ہیں، پلواما میں ڈپریشن کے مریضوں میں 150 فی صد اضافہ ہو گیا ہے۔ سرینگر میں بھی ذہنی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، کشمیریوں میں زیادہ خوف بھارتی فوج کی جانب سے حراست میں لینے کا ہے، کشمیریوں کا کہنا ہے کہ وہ خواب میں بھی بھارتی فوجیوں کے سوالوں کا جواب دے رہے ہوتے ہیں۔

    یاد رہے کہ زائرہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے پر انتہا پسندوں نے انھیں دھمکیاں دی تھیں۔