Tag: بھارتی اداکار

  • بھارتی اداکار دم گھٹنے سے چل بسے

    بھارتی اداکار دم گھٹنے سے چل بسے

    بھارت فلم انڈسٹری کے تامل اداکار راگھو بالائیہ المعروف جونیئر بالائیہ 70 برس کی عمر میں دم گھٹنے کی وجہ سے چل بسے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جونیئر بالائیہ نے اپنی آخری سانسیں چنئی میں لیں، ان کی موت مبینہ طور پر دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی جبکہ وہ پہلے ہی صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جونیئر بالائیہ کا فلمی کیریئر 4 دہائیوں پر محیط ہے، اداکار نے زیادہ تر تامل فلموں میں کام کیا ہے۔

    جونیئر بالائیہ کی موت پر فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔

  • بھارتی اداکار کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک

    بھارتی اداکار کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک

    بنگلورو: کنڑ فلموں کے اداکار ناگبھوشن کی تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک اور اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کنڑ فلموں کے اداکار ناگبھوشن کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی، جس سے ایک خاتون ہلاک اور اس کا شوہر زخمی ہو گیا۔

    یہ واقعہ ہفتے کی رات 30 ستمبر کو ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں پیش آیا، گاڑی مبینہ طور پر ناگبھوشن خود چلا رہے تھے، گاڑی ان کے قابو سے باہر ہو کر فٹ پاتھ پر میاں بیوی پر چڑھ دوڑی، جس سے وہ دونوں شدید زخمی ہو گئے، بعد ازاں گاڑی بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرا گئی۔

    حادثے کے بعد زخمی جوڑے کو نجی اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ 48 سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جب کہ اس کے 58 سالہ شوہر کا علاج جاری ہے۔

    انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بنگلورو پولیس نے کہا ہے کہ اداکار ناگبھوشن آر آر نگر میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد جے پی نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے۔ پریما ایس نامی خاتون اپنے شوہر کرشنا بی کے ساتھ فٹ پاتھ پر چل رہی تھی، کوناکونٹے کراس کی طرف جاتے ہوئے اداکار نے انھیں ہٹ کر دیا۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر اداکار ناگبھوشن کو گرفتار کر لیا، رپورٹس کے مطابق زخمی جوڑے کو ناگبھوشن خود ایک رکشے میں ڈال کر اسپتال لے گیا تھا۔

  • بھارتی اداکار خوفناک بائیک حادثے میں اپنی ٹانگ گنوا بیٹھے

    بھارتی اداکار خوفناک بائیک حادثے میں اپنی ٹانگ گنوا بیٹھے

    بھارت کے کناڈا فلم اندسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار  سورج کمار خطرناک حادثے میں اپنی دائیں ٹانگ گنوا بیٹھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ سورج کمار فلمی دنیا میں ڈیبیو کرنے والے تھے کہ میسور ہائی وے پر پیش آنے والے حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

    حادثے کے وقت سورج کمار موٹر بائیک چلا رہے تھے کہ اچانک ایک ٹریکتر کو اوورٹیک کرنے کے دوران توازن برقرار نہیں رکھ سکے اور وین میں جاگھسے۔

    اداکار کو حادثے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سورج کمار کا معانئہ کیا، ڈاکٹر نے اداکار  سورج کی زندگی بچانے کے لیے گھٹنے کے نیچے سے سیدھی ٹانگ کاٹ دی۔

     خیال رہے کہ سورج کمار معروف اداکار شیوا راج کمار کے قریبی رشتے دار تھے،  سورج ‘رتھم‘ نامی فلم میں کام کر رہے تھے جب کہ پریا پرکاش کے ساتھ بھی ایک پراجیکٹ پر پیشرفت جاری تھی۔

  • بھارتی اداکار ویوین ڈیسینا نے اسلام قبول کرلیا

    بھارتی اداکار ویوین ڈیسینا نے اسلام قبول کرلیا

    بھارت کے ٹی وی اداکار ویوین دسینا نے بتایا کہ انہوں  نے 2019 کے رمضان میں اسلام قبول کیا تھا۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے، ویوین نے کہا کہ میری زندگی میں زیادہ کچھ تبدیل نہیں ہوا، میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور اب میں اسلام طریقے ست اپنی زندگی گزار رہا ہوں۔

    ٹی وی کا کہنا تھا کہ میں نے 2019 کے رمضان میں اسلام کی پیروی شروع کی تھی، مجھے روزانہ 5 وقت کی نماز میں بہت سکون ملتا ہے۔

    سابق امریکی کک باکسر نے اسلام قبول کرلیا

    اداکار ویوین دسینا نے حال ہی میں اپنے پرستاروں کو رمضان کے آغاز کی مبارک باد بھی دی تھی۔

    واضح رہے کہ ویوین ڈیسینا نے مقبول ترین ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں،  پیار کی یہ ایک کہانی، مدھوبالا، شکتی اور صرف تم سمیت دیگر شامل ہیں۔

  • بھارتی اداکار نے خود کشی کر لی

    بھارتی اداکار نے خود کشی کر لی

    چنئی: بھارت میں ایک اور اداکار نے خود کشی کر لی، میڈیا کا کہنا ہے کہ تمل اداکار اور ہدایت کار لوکیش راجیندرن نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشہور تمل سیریل ‘وداتھو کَروپو’ میں ایک بچے کا کردار کر کے مشہور ہونے والے اداکار لوکیش راجیندرن نے منگل 4 اکتوبر کو چنئی میں خود کشی کر لی۔

    34 سالہ نوجوان اداکار اپنی پہلی ہدایت کاری کے منصوبے کے آغاز کا انتظار کر رہے تھے۔

    اطلاعات ہیں کہ لوکیش راجیندرن نے زہر کھا کر خود کشی کی ہے، پولیس ان کے اس انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے، سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ان کے لیے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے شراب نوشی کے عادی تھے اور اکثر اوقات انھیں مختلف جگہوں پر نشے کی حالت میں دیکھا گیا۔

    پولیس کے مطابق اداکار لوکیش 2 اکتوبر کو چنئی شہر کے بس ٹرمینل کویَمبڑو کے قریب نشے کی حالت میں بے ہوش ملا تھا، انھیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بر نہیں ہو سکا۔

    راجیندرن کے والد کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل بیٹے کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد دونوں میں طلاق کی باتیں چل رہی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معائنے سے پتا چلا کہ اداکار نے زہر کھا کر خود کشی کی کوشش کی تھی اور وہ بے ہوش تھا۔

  • سلمان خان نے جیکولین فرنینڈس سے دوستی ختم کرلی

    سلمان خان نے جیکولین فرنینڈس سے دوستی ختم کرلی

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے اپنی دوستی ختم کرلی، سلمان خان انہیں منی لانڈرنگ کے ملزم سکیش چندرا شیکھر سے تعلق رکھنے سے منع کرتے رہے اور اب جیکولین کے نہ ماننے پر انہوں نے خود ہی جیکولین سے دوستی ختم کرلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے دوری اختیار کر لی ہے، سلمان خان نے جیکولین کی منی لانڈرنگ اور فراڈ کے جرائم میں ملوث ملزم سکیش چندرا شیکھر سے دوستی کے بعد ان سے تعلق ختم کیا ہے۔

    سکیش چندرا شیکھر منی لانڈرنگ، فراڈ اور دھوکہ دہی کے جرائم میں ملوث ہیں اور تہاڑ جیل میں قید ہیں، سکیش پر 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

    جیکولین نے سکیش سے مبینہ طور پر قیمتی تحائف اور مالی فوائد حاصل کیے جس کے بعد سلمان خان نے ان کے ساتھ اپنا تعلق ختم کر لیا۔

    سکیش کے ساتھ دوستی کے باعث بالی ووڈ کے دیگر اسٹارز نے بھی جیکولین کے ساتھ قربت ختم کردی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپرسٹار اکشے کمار نے بھی جیکولین کو سکیش سے دوستی کرنے سے منع کیا تھا تاہم اس وقت جیکولین سکیش سے محبت کرتی تھیں اور اس سے شادی تک کرنے کا سوچ رہی تھیں۔

  • بھارتی اداکار و سیاست دان کی بیٹی نے خود کشی کر لی

    بھارتی اداکار و سیاست دان کی بیٹی نے خود کشی کر لی

    آندھرا پردیش: بھارت میں معروف ہدایت کار، اداکار اور سیاست دان این ٹی راما راؤ کی بیٹی اوما ماہیشوری نے خود کشی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی کے بانی اور آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ این ٹی آر کی بیٹی اوما ماہیشوری نے پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حیدر آباد کے جبلی ہلز پر واقع رہائش گاہ میں ان کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی۔

    پولیس نے لاش کو مقامی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا، اور سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

    بھارتی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اوما ماہیشوری ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار تھیں اور ان کا علاج چل رہا تھا۔

    پیر کے روز بیڈ روم کے پنکھے سے ان کی لاش لٹکتی ہوئی ملی، پولیس کو اندیشہ ہے کہ خرابیٔ صحت کی وجہ سے اوما ماہیشوری ڈپریشن میں چلی گئی ہوں گی جس کی وجہ سے انھوں نے ایسا سخت قدم اٹھایا۔

    اوما ماہیشوری سابق وزیر اعلیٰ این ٹی راما راؤ کی چھوٹی بیٹی تھیں۔

  • بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران ڈوب کر ہلاک

    بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران ڈوب کر ہلاک

    نئی دہلی: ملیالم فلموں کے اداکار انیل نیڈو منگڈ بھارتی ریاست کیرالہ میں ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے، ان کی موت کے باعث شوٹنگ روک دی گئی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیڈو منگڈ فلم کی شوٹنگ کے لیے تھوڈو پوزا میں تھے، فلم میں مرکزی کردار جو جو جارج نبھار ہے تھے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 48 سالہ انیل کا شمار فلم نگری کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا تھا اور وہ کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    انیل فلم کی شوٹنگ کے لیے کیرالہ کے علاقے تھوڈو پوزا میں واقع ڈیم ملنکارا گئے تھے جہاں شوٹنگ کے بعد دوستوں کے ہمراہ نہانے گئے۔

    آنجہانی اداکار نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور پھر واپس نہ آسکے بعد ازاں دوستوں اور غوطہ خوروں کی مدد سے 30 منٹ بعد ان کی لاش نکالی گئی۔

    اداکار کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

    ملیالم اداکار نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا تاہم بعد میں ٹی وی اینکر بن گئے، لیکن کچھ عرصہ بعد ہی وہ فلموں میں جلوہ گر ہونے لگے۔

  • منشیات برآمدگی پر بھارتی اداکارہ کو گرفتار کرلیا گیا

    منشیات برآمدگی پر بھارتی اداکارہ کو گرفتار کرلیا گیا

    کوچی: بھارتی ڈراموں اور فلموں کی اداکارہ اسوتھی باہو کو منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اسوتھی باہو اپنے ڈرائیور کے ساتھ سفر کررہی تھیں، سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے ان کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا اور جب تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی۔

    تھرکاکاارا پولیس اسٹیشن نے اسوتھی باہو کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے، پولیس کے مطابق اداکارہ سے منشیات برآمد کرکے کیس فائل کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ اکثر اوقات نائٹ پارٹیز میں جاتی رہتی ہیں جہاں وہ منشیات کی گولیوں کا استعمال کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت میں منشیات کا استعمال عام ہے اور پولیس آئے دن نائٹ پارٹیوں میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی میں متعدد افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے۔

    یہ پڑھیں: بھارتی اداکارہ گھر میں جعلی کرنسی چھاپنے کے الزام میں گرفتار

    خیال رہے کہ اس سے قبل انسداد منشیات سیل نے ایک بیکاسر میں واقع ہوٹل میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اداکار اعجاز خان کو اپنی حراست میں لیا تھا۔

    اداکار اعجاز خان کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا ان کے قبضے سے 8 ایکٹیسی کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں، پولیس نے ان کے دو موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے تھے۔

    یاد رہے کہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ اعجاز خان انہیں مسلسل نازیبا پیغامات بھیج کر پریشان کررہے ہیں، بعدازاں پولیس نے اداکار کو گرفتار کیا تھا تاہم عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

  • بھارتی جارحیت پر خاموشی، اداکار شان پاکستانی فنکاروں سے مایوس

    بھارتی جارحیت پر خاموشی، اداکار شان پاکستانی فنکاروں سے مایوس

    کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے بھارت کی پاکستان کے خلاف دھمکی اور بیان بازی پر پاکستانی فنکاروں کی جانب سے خاموشی کو شرم ناک قرار دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اداکار اور ہدایت شان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارتی اداکار، فنکار اور عوام بھارتی فوج کے حق میں بول رہے ہیں اور اپنی فوج کا مورال بلند کر رہے ہیں، ایسے میں پاکستانی فن کاروں کی خاموشی شرم ناک ہے۔

    shaan-1

    اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے ماحول میں پاک افواج کو عوام کی جانب سے حوصلے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی فوج کو ہر موقع پر سپورٹ کرنا چاہیئے، تاہم شوبز شخصیات کی خاموشی شرم ناک اقدام ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افسوس ناک کی بات یہ ہے کہ کچھ فنکاروں کے لیے ان کی بھارت نواز فلم، شہرت اور پیسہ ملکی مفاد اور پیار سے زیادہ ہے، جس کے لیے وہ بھارتی دشمنی مول نہیں لے سکتے، اداکار شان نے پاک افواج کے شہید اور زخمی ہونے والے فوجیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

    shaan-2

    قبل ازیں بھی اداکار شان نے اداکارہ ماورا حسین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ٹوئٹس کی ایک تصویر اپنے فیس بک پر شیئر کی تھی جس میں وہ بھارت کی پاکستان مخالف فلم ’فینٹم‘ کی تعریف کرتی نظر آرہی ہیں جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے شان سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔


    ماورا حسین پر پابندی عائد کردی جائے؟ شان کا سوال


    یاد رہے کہ جہاں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور دیگر اداکار اپنی حکومت اور فوج کے دفاع پر میدان میں آگئے ہیں، وہی پاکستانی فنکاروں کی خاموشی پر مختلف سماجی طبقوں کی جانب سے شدید تنقید جاری ہے۔