Tag: بھارتی اسٹاک مارکیٹ

  • امریکا کا مزید ٹیرف، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا

    امریکا کا مزید ٹیرف، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کے بعد بھارتی کاروباری دنیا میں پلچل مچی ہوئی ہے، بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز شدید مندی کا شکار ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بمبئی اسٹاک ایکسچینج سینسیکس میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جو 240 پوائنٹس کم ہو کر 80 ہزار 303 پر آچکا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بی ایس ایکس کے اگست میں سینسیکس کی گراوٹ ایک ہزار 399 پوائنٹس ہو چکی ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں، موجودہ معاشی صورتحال پر بھارتی سرمایہ کار سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

    وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ اور پیوٹن کی متوقع ملاقات کی تصدیق کر دی

    واضح رہے کہ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے، جس کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیے۔

  • پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب ، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا

    پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب ، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا

    نئی دہلی : پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت کو اب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا جبکہ بھارتی اسٹاک مارکیٹوں میں بےچینی کی فضاچھائی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب کے نتیجے میں بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا لگا۔

    خبر رساں ایجنسی رائٹر نے بتایا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کواب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوچکا اور بھارتی جنگی جنون کے باعث بھارتی مارکیٹوں میں بےچینی کی فضاچھاچکی ہے۔

    پرافٹ مارٹ سیکیورٹیز کے سربراہ اویناش گورکشکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے مزید جوابی اقدامات کسی طویل اور مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتے ہیں”۔

    جمعرات کے روز انڈیکسز میں تقریباً 0.5 فیصد کمی ہوئی اور اس ہفتے مجموعی طور پر تقریباً 1.3 فیصد کی تنزلی آئی۔

    بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں 13 میں سے 12 بڑے شعبے تنزلی کا شکارہے اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    خیال رہے بھارتی اسٹاک مارکیٹیں شدید مندی کا شکار ہے ۔ روئٹرز کا کہنا تھا نیفٹی ففٹی ایک اعشاریہ ایک آٹھ فیصد اورممبئی بی ایس ای سینسک ایک اعشاریہ ایک دو فیصد مزید گرگئیں۔ جبکہ ہر سیکٹر کے حصص کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی روپے کی قدر بھی دو دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک روپے پچیس پیسے گر چکی ہے، غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں سے سرمایہ کاروں میں بہت زیادہ خوف دیکھا جا رہا ہے۔

  • بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان

    بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان

    نئی دہلی: نریندر مودی کے مینڈیٹ میں کمی بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبی، مارکیٹ اچانک کریش کر گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں نریندر مودی کے مینڈیٹ میں کمی آ گئی ہے، نتائج کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں 4 برس میں سب سے زیادہ کمی بھی ریکارڈ ہوئی، بھارتی سرکاری بینکوں، انفرا اسٹرکچر، اور کیپٹل گڈز فرم کے شیئرز میں گراوٹ دیکھی گئی، بھارتی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کم ہو کر 83.14 ہو گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ای سین سکس انڈیکس اور نیفٹی 50 انڈیکس کریش کر گئے ہیں، دونوں انڈیکس میں تقریباً 6 فی صد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکسز کی ٹریڈنگ روک دی گئی ہے۔

    انڈیا پیچھے، مودی آگے، بھارتی لوک سبھا انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری

    بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ نریندر مودی کی نشنل ڈیموکرٹک الائنس کو الیکشن میں بڑی کامیابی نہ مل سکی، جب کہ راہول گاندھی کے الائنس نے تقریباً 227 سیٹیں حاصل کر لی ہیں، جب کہ مودی الائنس الیکشن میں 290 سیٹیں حاصل کر سکا ہے۔

  • بھارتی اسٹاک مارکیٹ نے بین الاقوامی سطح پر ہانگ کانگ سے چوتھی پوزیشن چھین لی

    بھارتی اسٹاک مارکیٹ نے بین الاقوامی سطح پر ہانگ کانگ سے چوتھی پوزیشن چھین لی

    انڈین اسٹاک مارکیٹ نے ہانگ کانگ مارکیٹ کو پانچویں پوزیشن پر دھکیل دیا اور انڈین حصص کی مشترکہ مالیت چارکھرب تینتیس ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔

    بھارتی اسٹاک مارکیٹ نے بین الاقوامی سطح پرہانگ کانگ سے چوتھی پوزیشن چھین لی، بلومبرگ نے بتایا ہے کہ انڈین اسٹاک مارکیٹ نے ہانگ کانگ مارکیٹ کو پانچویں پوزیشن پردھکیل دیا۔

    انڈین حصص کی مشترکہ مالیت چارکھرب تینتیس ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے جبکہ ہانگ کانگ مارکیٹ میں حصص کی مالیت چارکھرب انتیس ارب ڈالر ہے۔

    دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ میں نیویارک اسٹاک مارکیٹ پہلے، شنگھائی اسٹاک دوسرے جبکہ ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ تیسرے نمبر پر ہے۔

    اس وقت امریکہ 50.86 ٹریلین ڈالر کے ایم کیپ کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ ہے، اس کے بعد چین 8.44 ٹریلین ڈالر اور جاپان 6.36 ٹریلین ڈالر ہے۔

    سال 2023 میں سینسیک اور نیفٹی نے اٹھارہ فیصد تک منافع دیا جبکہ اس عرصے میں ہانگ کانگ مارکیٹ میں بتیس سے تینتیس فیصد نقصان ہوا۔

  • بھارتی جنگی جنون،  بھارتی اسٹاک مارکیٹ اور بھارتی روپیہ مندی کی لپیٹ میں آگیا

    بھارتی جنگی جنون، بھارتی اسٹاک مارکیٹ اور بھارتی روپیہ مندی کی لپیٹ میں آگیا

    نئی دہلی : بھارت کوجنگی جنون مہنگاپڑگیا، ناکام کوشش کے باعث  بھارتی روپیہ پچاس پیسے گرگیا  جبکہ غیرملکی سرمایہ کار بھارت سے پیسہ نکالنے لگے، جس سے بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جنگی جنون کے منفی اثرات سامنے آنے لگے ، بمبئی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی ، کاروبار کا آغاز ہی مندی سے ہوا، ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں چارسو ساٹھ پوائنٹس کی کمی ہوئی اور نفٹی انڈیکس میں بھی سو پوائنٹس سے زائد کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

    غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کا انخلاء دیکھنے میں آرہا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی روپے کو بھی ڈالر کے مقابلے میں بے قدری کا سامناہے، ٹریڈنگ کے دوران بھارتی روپے کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور بھارتی روپے کی قدر میں 50 پیسے گر گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں بھارت رو پے کی قدر 71روپے 24 پیسے ہوگئی۔

    یاد رہے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور مظفر آباد سیکٹر میں تین سے چارمیل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پے لوڈ کھلے علاقے میں گرایا، تاہم پے لوڈ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہو۔

    خیال رہے پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے ، بھارت کی جانب سے تجارت بند کردی گئی ہے جبکہ الزامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔