Tag: بھارتی اسپنرز

  • روہت نے جیت کے بعد بھارتی اسپنرز اور پاکستانی بیٹرز سے متعلق کیا کہا؟

    روہت نے جیت کے بعد بھارتی اسپنرز اور پاکستانی بیٹرز سے متعلق کیا کہا؟

    بھارتی کپتان روہت شرما نے چیمپنزٹرافی کے مقابلے میں فتح کے بعد کہا کہ ہمارے اسپنرز نے اپنے تجربے سے پاکستانی بیٹرز کو باندھ کر رکھا۔

    پاکستان کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں رسائی کی مضبوط امیدوار بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ بھارت کے بولرز نے پاکستان کو کم ٹوٹل تک محدود رکھا، بولرز نے شروع میں وکٹیں حاصل کیں جس سے فائدہ ہوا۔

    روہت شرما نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

    روہت شرما نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی اس فارمیٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، پانڈیا، شامی اور ہرشیت کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو کا دن بہت اچھا تھا،

    کپتان محمد رضوان نے بھارت سے شکست کا جواز پیش کر دیا

    بھارتی کپتان نے کوہلی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوہلی نے آج جس طرح کھیلا اسی کےلیے جانے جاتے ہیں، ویرات کوہلی اپنے ملک کی نمائندگی سے محبت کرتے ہیں، کوہلی نے جو کیا ہمیں اس پر کوئی حیرانی نہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-pakistan-suffers-another-defeat-india-icc-event/

  • انتخاب عالم نے بھارتی اسپنرز کو حریفوں کے لیے بڑا خطرہ قرار دیدیا

    انتخاب عالم نے بھارتی اسپنرز کو حریفوں کے لیے بڑا خطرہ قرار دیدیا

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان انتخاب عالم نے بھارتی اسپن بولنگ کو حریفوں کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میزبان ملک کا اسپن اٹیک ورلڈکپ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    انھوں نے کہا کہ کلدیپ یادیو اس ایونٹ میں بھارت کا ایک مہلک ہتھیار ہوں گے، جو کہ پہلے ہی زبردست فارم میں موجود ہیں۔ بھارت کے اسپنرز مخالف بیٹرز کو مشکل سے دوچار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

    سابق پاکستانی پلیئر نے کہا کہ عالمی کپ میں بھارت کا اسپن اٹیک کلیدی کردار نبھائے گا جب کہ اس ٹورنامنٹ میں کلدیپ کا کردار اہمیت کا حامل ہوگا اور وہ تمام مخالف ٹیموں کے بیٹرز کا امتحان لیں گے۔28 سالہ اسپنر نے اس سال 16.03 کی اوسط سے 17 ون ڈے انٹرنیشنلز میں 33 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

    81 سالہ انتخاب عالم نے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم پر دباؤ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مینجمنٹ کو یہ بات یقینی بنانا چاہیے کہ کھلاڑیوں کی توجہ صرف کھیل پر ہو۔

    انھوں نے بابر اعظم اور قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر زور دیا کہ اس دورے کو اپنی پرفارمنس سے یادگار بنائیں۔

    انتخاب عالم نے حالیہ ایشیا کپ میں بھارتی پرفارمنس کو بھی سراہا، انھوں نے کہا کہ جس طرح سے بھارت ایشیا کپ کا فائنل کھیلا اور سری لنکا کو شکست دی اس سے یہی لگا کہ وہ میدان میں حریف کو صرف ہرانے کے لیے آئے تھے۔