Tag: بھارتی اشتعال انگیزی

  • بھارتی اشتعال انگیزی میں زخمی ہونیوالے مزید 2 بہادر سپوت شہید

    بھارتی اشتعال انگیزی میں زخمی ہونیوالے مزید 2 بہادر سپوت شہید

    بھارت کی اشتعال انگیزی میں زخمی ہونے والے مزید دو پاکستانی بہادر سپوت شہید ہو گئے مسلح افواج کے شہدا کی تعداد 13 ہو گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی میں زخمی ہونے والے پاکستان کے مزید دو بہادر سپوت شہید ہو گئے ہیں۔ مسلح افواج کے شہدا کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

    حوالدار محمد نوید اور پاک فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی اشتعال انگیزی میں شدید زخمی ہوئے تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی میں 78 جوان دوران ڈیوٹی زخمی ہوئے۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اور پاکستان کے عوام شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ دفاع وطن کے لیے شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے گزشتہ روز بھارتی جارحیت کے خلاف معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات بھی جاری کی تھیں۔

    ان تفصیلات کے مطابق بھارتی مسلح افواج کے بلا اشتعال اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 121 شہری زخمی ہوئے۔ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج کے معرکہ حق کے تحت بھرپور جوابی کارروائی میں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/ispr-release-marka-e-haq-details/

  • پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ملیحہ لودھی

    پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ملیحہ لودھی

    نیویارک : پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے مگر ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی بزدل افواج کی جانب سے پاکستان حدود کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں امن مشن کی سفارتی کوششیں اور عالمی میڈیا سے رابطے جاری ہیں۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ دنیا کو سمجھا چاہیے کہ کون امن کے ساتھ ہے اور امن و امان کی صورتحال کو بگاڑ رہا ہے، دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ کون خطے کو خطرات کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے۔

    مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دراندازی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    یاد رہے کہ گزشتہ روز رات گئے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں اگلے مورچوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔

    بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں لائن آف کنٹرول پر بلاشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 11 شہری زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے مختلف سیکٹرز پر ایل او سی سے متصل شہری آبادی کو نشانہ بنایا، اطلاعات ہیں کہ کشمیر کے علاقے درہ شیر خان، بھمبر، جھمپ سیکٹر کے پہاڑی علاقوں پر گولہ باری کی گئی۔

    مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

    واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی دراندازی کے واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

    یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت انتظار کرے، اس جارحیت کا ضرور جواب دیا جائے گا، بھارت نے جنگ کے راستے پر چلنے کی کوشش کرکے ثابت کیا کہ وہ جمہوری ملک نہیں ہیں۔

  • پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعظم

    پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے کوئی کسی غل؛ط فہمی میں نہ رہے۔

    وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے لائن آف کنٹرول پو بھارتی جارحیت کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی افسوسناک عمل ہے جس کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے۔

    بھارتی افواج نے معصوم نہتے کشمیریوں کے خلاف ناقابل بیان مظالم ڈھائے ہیں تا ہم بھارتی افواج کے کشمیر میں ناجائز قبضے خلاف تحریک آزادی زوروں پر ہے جس سے توجہ ہتانے کے لیے بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت کررہا ہے۔

     اسی سے متعلق : بھمبرسیکٹر میں بھارت کی اشتعال انگیزی،7 فوجی جوان شہید

    وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے سرحد پر کشیدگی بڑھا رہا ہے اور پاکستان پر جھوٹے الزام دھر کر ہمدردی حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

    واضح رہے آج بھمبر سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 7 پاکستانی فوجی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا جب کہ پاکستان کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی فوجی مارے جانے اور درجنوں زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

  • بھا رت دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں رکاوٹ ڈال رہا ہے

    بھا رت دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں رکاوٹ ڈال رہا ہے

    اسلام آباد: بھارتی اشتعال انگیزی اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے ان اطلاعات کو مزید تقویت مل رہی ہے کہ بھارت دہشت گردوں کیخلاف ہونیوالے آپریشن میں رکاوٹ ڈالنا چاہتا ہے۔

    بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، معصوم پاکستانیوں پر بے دریغ فائرنگ بھا رت کا معمول بن چکا ہے ، دو روز قبل شکر گڑھ کے سرحدی علا قے میں رینجرز کے اہلکاروں پر بھا رتی افواج کی سفاکانہ فائرنگ اور دو رینجرز اہلکاروں کی شہادت بھارت کی اشتعال انگیزی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    بھارت کا اشتعال انگیز رویہ ان اطلاعات کو تقویت فراہم کرتا ہے کہ بھا رت بھی پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف ہو نیوالے بھر پور آپریشن میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

    ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل طاہر جاوید کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی عرصہ دراز سے جاری ہے، جس کی وجہ سے بھارت سے سیکٹر سطح پر مذاکرات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیرِدفاع خواجہ آصف نے بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی حدود کیخلاف ورزی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جارحیت کا بھرپور جواب دے سکتےہیں۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ،ایک نوجوان شہید، تعداد 13 ہوگئی

    بھارتی فوج کی فائرنگ،ایک نوجوان شہید، تعداد 13 ہوگئی

    سیالکوٹ: بھارتی اشتعال انگیزی کا سلسلہ بدستور جا ری ہے، چار روز سے جاری بھارتی جارحیت کے نتیجےمیں خواتین سمیت تیرہ پاکستانی نہتے شہری شہید اور بیالیس زخمی ہوگئے ہیں۔

    جنگی جنون میں مبتلا اور خطے کے امن کے دشمن بھارتی افواج کی جانب سےلائن آف کنڑول کی مسلسل خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نےآزاد کشمیر، سیالکوٹ اور نارووال میں ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر مختلف سیکٹروں میں جارحیت کی انتہا کردی۔

    چوتھے روز بھی مسلسل فائرنگ اور گولہ باری کرکے پاکستانی علاقوں کونشانہ بنایا، آج صبح سویرے لہری سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا، بھارتی جارحیت سے درجنوں مکانات تباہ اور مویشی ہلاک ہوگئے، فائرنگ بھارتی جارحیت سےاب تک ستر ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اور ہزاروں افراد علاقہ سے نقل مکانی کررہے ہیں۔

    بھارتی جارحیت میں چپراڑ سیکٹر میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی اور سجیت گڑھ میں تین افراد زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے نکیال اور پونچھ سیکٹروں پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سےمتعدد گھروں کو نقصان پہنچا، پونچھ سیکٹرکےعلاقےدرہ شیخان میں سولہ سالہ لڑکی اتوار کے روز شہید ہوگئی تھی۔

    گذشتہ روز بھی مارٹر گولہ لگنے سےایک خاتون شہید ہوئی، بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے جواب میں چناب رینجرز بھی بھرپور انداز میں جواب دے رہی ہے۔

    عسکری ذرائع کے مطابق پاک فوج کی کارروائی صرف فوجی تنصیبات تک محدود ہے، پاک فوج سول آبادی کو ہر گزنشانہ نہیں بنا رہی، بھارتی فوج کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

  • بھا رتی گولہ باری و فائرنگ سے 12پاکستانی شہید

    بھا رتی گولہ باری و فائرنگ سے 12پاکستانی شہید

    سیالکوٹ: بھارتی اشتعال انگیزی کا سلسلہ بدستور جا ری ہے، چار روز سے جاری بھارتی جارحیت کے نتیجےمیں خواتین سمیت بارہ پاکستانی نہتے شہری شہید اور بیالیس زخمی ہوگئے ہیں۔

    جنگی جنون میں مبتلا اور خطے کے امن کی دشمن بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنڑول کی مسلسل خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہرپال سیکٹرکے گاؤں روڑکی میں بلااشتعال فائرنگ کی، جس سے خاتون سمیت دو افراد شہید ہوگئے، چار روزمیں بھارتی فائرنگ سے شہید پاکستانیوں کی تعداد12 ہوگئی ہے۔

    سیالکو ٹ کے سرحدی علا قوں کے میں دو اکتوبر سے شروع ہونے والا بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ ابھی تک نہیں تھما ، بھا رتی افواج کی حالیہ کا رروائیاں ناصرف کہ انسانیت سوز ہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی ہے۔