Tag: بھارتی افواج

  • یوم افواج ہند، بھارتی افواج ناکامیوں کی طویل داستان

    یوم افواج ہند، بھارتی افواج ناکامیوں کی طویل داستان

    بھارت میں ہر سال 15 جنوری کو یوم افواج ہند منایا جاتا ہے تاہم بھارتی افواج ناکامیوں کی طویل داستان بن چکی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی غیر متوازن حکمت عملی کے باعث اندرونی اور بیرونی محاذوں پر مسلسل ناکامی کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ”آپریشن آل آؤٹ“ ایک بڑی ناکامی ثابت ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ”پبلک ریلیشنز“ مہم ناکام، عالمی سطح پر فوج کی شہرت داغدار ہوئی ہے، کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جس پر مقامی شہریوں کا شدید احتجاج بھی سامنے آیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکاروں میں نفسیاتی دباؤ بھی بڑھ رہا ہے، جس کا ثبوت بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات اور ذہنی مسائل ہیں، بھارتی فوج میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، 2022ء میں 40 سے زائد فوجی اہلکاروں نے زندگی کا خاتمہ کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی افواج کے جوانوں میں بڑھتے ہوئے غصے اور بدعنوانی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، بھارت کے ہائپر سونک میزائل پروگرام کو بھی متعدد چیلنجز کاسامنا ہے۔

  • بھارتی افواج میں فضائی حادثے روزمرہ کا معمول، 30سال میں 534  فضائی حادثات میں 152 بھارتی پائلٹ ہلاک

    بھارتی افواج میں فضائی حادثے روزمرہ کا معمول، 30سال میں 534 فضائی حادثات میں 152 بھارتی پائلٹ ہلاک

    نئی دہلی : بھارتی فضائیہ اُڑتا پھرتا شمشان گھاٹ بنتا جا رہا ہے، تیس سال میں پانچ سو چونتیس چھوٹے بڑے جہاز کے حادثات میں 152 بھارتی پائلٹ ہلاک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی افواج میں فضائی حادثے روزمرہ کا معمول بن گئے ، 30 سال میں 534 چھوٹے بڑے جہاز حادثات کا شکار ہوئے، ان فضائی حادثوں میں 152 بھارتی پائلٹ ہلاک ہوئے۔

    صرف پانچ سال میں پینتالیس فضائی حادثات میں بیالیس بھارتی فوجی ہلاک ہوئے، مارچ دوہزار سترہ سے اب تک اٹھارہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوچکے ہیں، زیادہ تر حادثات پائلٹ کی غفلت، ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے۔

    بھارتی فضائیہ میں مگ ٹوئنٹی ون طیارے، وڈو میکر، فلائنگ کفن کے نام سے جانے جاتے ہیں، بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے دوہزاربارہ میں مگ ٹوئنٹی ون بیڑے کے نصف سے زائد جہازحادثات کا شکارہوئے۔

    872 جہازوں کے بیڑے میں سے 482 حادثات کا شکار ہوئے، صرف دوہزار اکیس میں پانچ مگ ٹوئنٹی ون طیارے حادثے کا شکار ہوئے۔

    آٹھ دسمبر 2021 کو ہیلی کاپٹر کریش میں جنرل بپن راوت سمیت تیرہ افسران ہلاک ہوئے جبکہ جنوری 2023 میں مدھیا پردیش میں ایس یو تھرٹی اور میراج ٹو تھاؤزنڈ ٹکراکر تباہ ہوگئے تھے۔

    اس کے علاوہ گذشتہ ماہ آٹھ مارچ 2023 کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب گیا تھا۔

  • بھارتی افواج  کی ایل او سی سماہنی پر بلااشتعال فائرنگ،  4شہری زخمی

    بھارتی افواج کی ایل او سی سماہنی پر بلااشتعال فائرنگ، 4شہری زخمی

    میرپور آزادکشمیر: بھارتی افواج نے ایل او سی سماہنی پر بلااشتعال فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں 4شہری زخمی ہوگئے ، جس میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، ایل او سی سماہنی پر بھارتی افواج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ سے 4شہری زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں نواحی گاؤں گاہی کی رہائشی 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا تھا ، بھارتی فائرنگ سے 45 سالہ مقامی شہری زخمی ہوا، جسے علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج نے ان بھارتی پوسٹوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی جارہی تھی۔

    اس سے قبل لائن آف کنٹرول پربھارت کی جانب سے ایل او سی پر جندروٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کٹھارگاؤں کی 65 سالہ خاتون زخمی ہوگئیں تھیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، لاک ڈاؤن کا 106 واں روز، عالمی طاقتوں نے چپ سادھ لی

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، لاک ڈاؤن کا 106 واں روز، عالمی طاقتوں نے چپ سادھ لی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 106 واں روز ہے، انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے، تاہم عالمی طاقتوں نے چپ سادھ لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کھلم کھلا کشمیری نوجوانوں کے قتل اور خواتین کی عصمت دری کے عزائم سامنے آنے لگے ہیں، جب کہ مقبوضہ وادی میں ایک سو چھ دن سے کرفیو نافذ ہے۔

    عالمی طاقتوں نے مکمل طور پر چپ سادھ لی ہے، پاکستانی حکومت کی بھرپور کوششوں کے بعد عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کی پہلی بار طاقت ور گونج پیدا ہوئی، تاہم انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے اور چھوٹے ممالک کو مجبور کرنے والی طاقتیں کشمیر پر خاموش دکھائی دے رہی ہیں۔

    106 روز گزرنے کے بعد بھی عالمی طاقتیں جموں و کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن ختم نہیں کروا سکیں۔

    ادھر مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل سروس، ٹرانسپورٹ بدستور بند ہیں، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کے تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور دکانیں بھی بند پڑی ہوئی ہیں۔

    بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، بھارت نے کشمیری رہنماؤں غلام نبی خان، ظفر حسین بٹ کی جائیداد سیل کر دی ہے، کے ایم ایس کے مطابق وادی میں شدید سردی پڑ رہی ہے، دوسری طرف کھانے پینے اور ادویات کی قلت ہے جس کی وجہ سے کشمیری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

  • ورکنگ باونڈری پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری ، 7پاکستانی شہری زخمی

    ورکنگ باونڈری پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری ، 7پاکستانی شہری زخمی

    نارروال: ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز کی بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری اور فائرنگ سے چار شہری زخمی ہوگئے، تین روز سے جاری بھارتی فائرنگ سے اب تک سات شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

    بھارتی فورسز کی نارروال، ظفر وال اور شکر گڑھ سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سےبلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، ورکنگ باونڈری پر اتوار کو ہونیوالی بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چار شہری زخمی ہوگئے۔

    پنجاب رینجرز نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے ان کی بندوقیں خاموش کرادی، بھارت مسلسل تین روز سے ورکنگ باونڈری پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے۔

    واضح رہے کہ تین روز سے بھارتی بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے اب تک سات پاکستانی شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

    بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے درجنوں دیہات متاثر ہوئے ہیں سرحد کے قریب واقع دیہاتوں میں شدید خوف ہراس پیدا ہوگیا ہے جو نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

  • بھارتی فوج کے دعوے کو میانمار حکومت نے جھوٹ کا پلندہ قراردیدیا

    بھارتی فوج کے دعوے کو میانمار حکومت نے جھوٹ کا پلندہ قراردیدیا

    ینگون: میانمار کے صدارتی ترجمان کا کہنا ہے بھارتی فوج میانمار میں نہیں داخل ہوئی، بھارتی فوج کا یہ دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

     میانمار کے صدارتی ترجمان کے مطابق بھارت نےاپنےعلاقےمیں کارروائی کی تھی، میانمارمیں کوئی بھارتی فوجی داخل نہیں ہوا۔

    میانمار نے ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا جن کے مطابق ہندوستانی فورسز نے اس کی حدود میں کارروائی کرکے باغیوں کو ہلاک کیا تھا۔

     واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی افواج نے منی پور میں فوج پر حملہ کرنے والے 15 دہشتگردوں کو  مار گرایا ہے، بھارتی افواج نے میانمار کے حدود میں داخل ہوکر دہشتگروں کو نشانہ بنایا، میانمار نے ہندوستان کے اس آپریشن میں تعاون دیا، ہم نے عسکریت پسندوں پر بڑی کارروائی کی۔

     فوج کے ترجمان نے کہا کہ آگے حملے ہوئے تو بھی مناسب کارروائی کی جائے گی، فوج کی جانب سے بتایا گیا کہ ہم نے چار انکاؤنٹر کئے، میانمار میں فوج نے دو جگہ پر کارروائی کی۔

  • منی پورحملہ:  بھارتی افواج کی دہشتگردوں کیخلاف میانمارسرحد پر کاروائی

    منی پورحملہ: بھارتی افواج کی دہشتگردوں کیخلاف میانمارسرحد پر کاروائی

    نئی دہلی: منی پور میں حال ہی میں فوج پر حملے میں 20 بھارتی فوجی جاں بحق ہوئے تھے، جس کی بنا پر ہندوستانی فوج نے منگل کو میانمار کی سرحد میں گھس کر جوابی کارروائی کو انجام دیا ہے۔

     منی پور حملے کو لے کر ہندوستانی فوج کے ایک پریس کانفرنس میں آج کی معلومات دی گئی کہ میانمار میں آج فوج نے دو جگہوں پر کارروائی کو انجام دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ میانمار باڈر کے نزدیک پہاڑی جنگلات میں 2 دہشتگرد باغی گروہ سے مقابلہ ہوا۔

     ڈائریکٹر ملٹری جنرل آپریشن رنبیر سنگھ کا کہنا تھا کہ منی پور میں فوج پر حملہ کرنے والے 15 دہشتگردوں کو  مار گرایا ہے، میانمار نے ہندوستان کے اس آپریشن میں تعاون دیا، ہم نے عسکریت پسندوں پر بڑی کارروائی کی۔

     فوج کے ترجمان نے کہا کہ آگے حملے ہوئے تو بھی مناسب کارروائی کی جائے گی، فوج کی جانب سے بتایا گیا کہ ہم نے چار انکاؤنٹر کئے، میانمار میں فوج نے دو جگہ پر کارروائی کی. فوج نے کہا کہ ہم نے عسکریت پسندوں کو منھ توڑ جواب دیا ہے. ہم میانمار کی فوج کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی فوجی قافلہ قریبی شہر سے ریاست منی پور کے دارالحکومت امفال کی جانب روانہ تھا کہ اس دوران باغیوں نے میانمار سرحد کے قریبی علاقے چنڈال سے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افسران سمیت 20 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

     باغیوں نے فوجی قافلے  کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹرکوں میں آگ لگئی اور فوجی اہلکاربری طرح جھلس گئے۔