Tag: بھارتی اقدام

  • پانی روکنا جنگی جرائم میں شامل، بھارتی اقدام کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، سابق ترجمان پینٹاگون

    پانی روکنا جنگی جرائم میں شامل، بھارتی اقدام کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، سابق ترجمان پینٹاگون

    سابق ترجمان پینٹاگون ڈینا ڈبلیو وائٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کہہ دیا ہے پانی روکنا جنگ کے مترادف ہوگا، کسی ملک کا پانی روکنا جنگی جرائم میں شامل ہوتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پینٹاگون کی سابق ترجمان ڈینا ڈبلیو وائٹ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے کے اقدام کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، دونوں جانب سے یکطرفہ اقدامات مسائل پیدا کرسکتے ہیں، ایٹمی طاقتوں میں کشیدگی خطے کی بجائے عالمی مسئلہ ہے۔

    ڈینا ڈبلیو وائٹ نے کہا کہ پاکستان نے تحقیقات کی پیش کش کی جو اچھی بات ہے، پاکستان اور بھارت کےدرمیان بات چیت ہونی چاہیے، 9/11 کے بعد پاکستان نے امریکا کی بھرپورسپورٹ کی، کشیدگی کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے بہترین کردار ادا کیا۔

    سابق ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ ٹرمپ دنیا میں امن چاہتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ کی گفتگو کی وجہ سے امن کا نتیجہ نکلا، عالمی برادری کو پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

    ڈیناڈبلیووائٹ نے کہا کہ کسی بھی واقعے سے متعلق ثبوت دنیا کے سامنے رکھنے چاہئیں، پاکستان نے کشیدگی کے دوران ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا، امریکا اپنے مفادات کے مطابق کردار ادا کرتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کو اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے، امریکا اور پاکستان میں گزشتہ 25سال سے اسٹریٹجک تعلقات رہے ہیں۔

    سابق ترجمان پینٹاگون ڈینا ڈبلیو وائٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں جو بھی صورتحال ہو پوری دنیا متاثر ہوسکتی ہے، صدر ٹرمپ تنازعات کے حل کےلیے لیڈر شپ سے بات کررہے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدام سے افغان امن کوششوں کوخطرہ ہوسکتا ہے، امریکی اخبار

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدام سے افغان امن کوششوں کوخطرہ ہوسکتا ہے، امریکی اخبار

    نیویارک : امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے بھارتی اقدام کو افغان امن کوششوں کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا عمران خان کا دورہ اور ٹرمپ کی پیشکش ممکنہ طور پر مودی کے کشمیر سے متعلق فیصلے کی وجہ بنا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل نے آرٹیکل 370 کے خاتمے پر کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدام سے افغان امن کوششوں کوخطرہ ہوسکتا ہے۔

    امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا اورصدرٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کے بعد ممکنہ طور پر بھارتی وزیراعظم نے کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا قدم اٹھایا۔

    وال اسٹریٹ جنرل نے کہا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے افغان امن معاہدے کے لئے امریکی کوششوں میں پیچیدگی آسکتی ہے، طالبان سے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں، اس موقع پر کشمیرکی حیثیت تبدیل کرنے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہواہے۔

    مزید پڑھیں : بھارت کا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرناخطرناک ہے، امریکی اخبار

    یاد رہے معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائز نے بھی مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا بھارت کاکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرناخطرناک ہے، اقدام سے خون خرابے کا خدشہ ہے،پاکستان سےکشیدگی بڑھے گی۔

    نیویارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ بھارت کومعلوم تھا اس کا اقدام آگ لگانے والا ہے، خصوصی درجہ ختم کرنے سے پہلے بھارت نےہزاروں فوجی کشمیربجھوائے، اقدام سےمقبوضہ کشمیرکی مزاحمت کی تحریک میں تیزی آئے گی۔

    امریکی اخبار نے مزید کہا تھا کہ کشمیرسےمتعلق ترمیم بھارتی سپریم کورٹ میں ختم ہونےکاامکان ہے، عالمی طاقتیں بھارتی اقدام سے خطے میں ممکنہ بحران روکنے پر اثر رسوخ استعمال کریں۔

    واضح رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پیش کیا گیا تھا، بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی تھی۔

  • مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام جنگ کے مترادف ہے: شیریں مزاری

    مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام جنگ کے مترادف ہے: شیریں مزاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ یو  این چارٹر کے تحت ہنگامی اجلاس کی درخواست دینی چاہیے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز  کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنا آئین توڑا، ہمیں لال جھنڈی دنیا کو دکھانی چاہیے تھی.

    شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت1948میں مسئلہ کشمیر خود لے کر اقوام متحدہ گیا تھا، یواین چارٹر6 کے تحت بھارت مقبوضہ کشمیرکو متنازع علاقہ تسلیم کیا، بھارت نےکشمیر کی حیثیت ختم کر کے جنگی جرم کیا ہے.

    مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام جنگ کے مترادف ہے، موجودہ صورت حال میں شہباز شریف نامناسب کردار ادا کرناچاہتے ہیں، کشمیر کی موجودہ صورت حال پر اپوزیشن کی سنجیدگی نظرنہیں آرہی.

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کے غاصبانہ اقدامات کے خلاف خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے. آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق 7 رکنی خصوصی ٹیم قانونی، سیاسی، سفارتی معاملات پرکام کرے گی.

    اس خصوصی ٹیم میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری خارجہ شامل ہوں‌ گے، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی ایم او بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے.