Tag: بھارتی اقدامات

  • بھارتی اقدامات سے خطے کے امن وسلامتی کو خطرات لاحق ہیں، وزیراعظم

    بھارتی اقدامات سے خطے کے امن وسلامتی کو خطرات لاحق ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن وسلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کشمیر سے اہم اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی ، معاون خصوصی معید یوسف، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور دیگرحکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

    اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کی مذمت کی گئی، اجلاس میں رواں سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ مودی سرکار کی ہندووتوا اور مسلم کش پالیسیاں خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، خطے کی سلامتی اور سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں بی جے پی حکومت کی بیان بازی اورجارحانہ اقدامات کی مذمت کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن وسلامتی کو خطرات لاحق ہیں، کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی وسفارتی حمایت جاری رہے گی۔

    ایٹمی ہتھیاروں کے حامل ملک بھارت کو انتہا پسند چلا رہے ہیں، وزیراعظم

    واضح رہے کہ جرمن میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے حامل ملک بھارت کو انتہا پسند چلا رہے ہیں، بھارت پر ایک خاص انتہا پسندانہ نظریاتی سوچ ہندووتوا غالب آچکی ہے۔

  • بھارتی اقدامات سے کشمیر میں نہتےعوام کی جانوں کو شدید خطرہ ہے، ملیحہ لودھی

    بھارتی اقدامات سے کشمیر میں نہتےعوام کی جانوں کو شدید خطرہ ہے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت کے انسانیت سوز اقدامات صورت حال کومزید گھمبیرکر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدرجوانا وورنیکا سے ملاقات کی اور کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت کے انسانیت سوز اقدامات صورت حال کومزید گھمبیرکر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گنز سے سینکڑوں بچے بینائی کھوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے کشمیر میں نہتےعوام کی جانوں کو شدید خطرہ ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے یونیسیف حکام اورسفیروں سے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں۔

    ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر سے ملاقات

    اس سے قبل گزشتہ دنوں اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا سے ملاقات کی تھی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا تھا۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کی تمام آزادی سلب کررکھی ہے، بھارت کے غاصبانہ تسلط نے کشمیریوں کو اندھیرے میں دھکیل دیا۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر تاریخی کردار کی ذمہ داری نبھائے،عالمی برادری کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے کردار ادا کرے۔