Tag: بھارتی الزامات

  • اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات پر پاکستانی سفیر کا کرارا جواب

    اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات پر پاکستانی سفیر کا کرارا جواب

    نیویارک: اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات پر پاکستانی سفیر عثمان جدون نے کرارا جواب دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر عثمان جدون نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی قابض ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت پاکستان اور دیگر ممالک میں دہشتگردی کی سرپرستی کرتا ہے، بھارت اقلیتوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔

    پاکستانی سفیر عثمان جدون کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ غیر قانونی طور پر معطل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت نے 7 سے 10 مئی کے دوران پاکستان پر کھلی جارحیت کی۔

    عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان نے فوجی اہداف کو نشانہ بنا کر مؤثر جواب دیا، 6 بھارتی طیارے تباہ کئے، بھارتی کارروائیوں کا خاتمہ پاکستان کے مضبوط مؤقف اور امریکی کردار سے ممکن ہوا، بھارت حقیقت کا سامنا کرے، الزام تراشی سے باز رہے۔

  • اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات  پر پاکستان کا ایک بار پھر کرارا جواب

    اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات پر پاکستان کا ایک بار پھر کرارا جواب

    واشنگٹن : پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات پر ایک بار پھر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہندوتوا، اسلاموفوبیا اور تعصب بھارت کے ڈی این اے میں شامل ہے، بھارت کے پاس کشمیر میں مظالم کے دفاع میں کچھ نہیں۔۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی الزامات پر پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایک بار پھر کرارا جواب دیا، پاکستانی سفارتکار ذوالقرنین چھینہ نے تھرڈ کمیٹی مباحثے میں کہا کہ بھارت میں بڑھتی فسطائیت حادثاتی نہیں بلکہ اس کی تاریخ ہے، ہندوتوا، اسلاموفوبیا اور تعصب بھارت کے ڈی این اے میں شامل ہے۔

    ذوالقرنین چھینہ کا کہنا تھا کہ آرایس ایس اس وقت دنیا میں سب سے قدیم فسطائی تحریک ہے، دلی سرکارکی نفرت کی سیاست نے اقلیتوں کا جینامحال کردیا ہے۔

    پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ بھارتی معاشرے کا ہرحصہ عدم تحفظ کا شکار ہے، بھارت میں اونچی ذات کے ہندو اقلیتوں کے حقوق غصب کرتےہیں، بھارت کے پاس کشمیر میں مظالم کے دفاع میں کچھ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی تنقیدروکنےکیلئےبھارت نےایمنسٹی انٹرنیشنل کادفتربندکیا، مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت پسندتنظیموں کورسائی سے انکار ہوا، پوری دنیا نے جان لیا کہ کشمیر میں اصل دہشت گردکون ہے۔

    ذوالقرنین چھینہ نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کوبدنام کرنےکی بیکارکوشش کرتارہتاہے لیکن کشمیریوں کی آزادی کی خواہش کو چھینا نہیں جاسکتا ہے۔

  • ایل او سی پر دراندازی کے بےبنیاد بھارتی الزامات خطرناک ایجنڈے کاتسلسل ہیں،وزیراعظم

    ایل او سی پر دراندازی کے بےبنیاد بھارتی الزامات خطرناک ایجنڈے کاتسلسل ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے بےبنیاد بھارتی الزامات خطرناک ایجنڈے کاتسلسل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کو بھارت کے جھوٹے فلیگ آپریشن کی کوششوں سے مسلسل خبردار کر رہا ہوں۔

    انہوں نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کے بے بنیاد بھارتی الزامات خطرناک ایجنڈے کاتسلسل ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی جدوجہد قابض بھارت کے مظالم کا نتیجہ ہے،آرایس ایس،بی جے پی کی فاشسٹ پالیسیاں سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ بننے سے پہلے دنیا بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

    ایل او سی پر بھارتی جارحیت بڑھ رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    یاد رہے کہ دو روز قبل 2 روز قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر میجر جنرل بابر افتخار نے بھارت کے پاکستان پر لانچ پیڈ کے الزامات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عالمی مبصرین کو دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔

  • پاکستان پلواما حملے سے متعلق بھارتی الزامات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتا ہے

    پاکستان پلواما حملے سے متعلق بھارتی الزامات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتا ہے

    اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے پلواما حملے کی تحقیقات سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر غیرملکی سفارت کاروں کو بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترخارجہ میں پلواما حملے کی تحقیقات سے متعلق غیرملکی سفارت کاروں کو بریفنگ دی گئی۔

    دفترخارجہ میں بریفنگ کے دوران اٹارنی جنرل، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے سمیت غیرملکی سفارت بھی موجود تھے۔

    بریفنگ کے دوران غیرملکی سفارت کاروں کو بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے 27 فروری کو پلواما حملے سے متعلق شواہد دیے گئے۔

    بھارت کی جانب سے ملنے والی دستاویزات کے بعد پاکستان نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی اورکئی افراد کو حراست میں لیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے پلواما حملے سے متعلق تکنیکی معاملات کو دیکھا اور سوشل میڈیا پر معلومات کا جائزہ بھی لیا، تحقیقات کے درمیان معاملے کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا۔

    دفترخارجہ کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ عادل ڈار کے اعترافی ویڈیو بیان کا بھی جائزہ لیا گیا ، مزید تحقیقات کے لیے بھارت سے مزید معلومات اور دستاویزات درکار ہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان پلواما حملے سے متعلق بھارتی الزامات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتا ہے۔

    غیرملکی سفارت کاروں کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ، کالعدم تنظیموں کے کیمپس کی تحقیقات کی گئیں، واٹس ایپ میسج کے حوالے سے امریکی حکومت سے رابطہ کیا گیا۔

    دفترخارجہ کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ 54 افراد کوحراست میں لے کرتحقیقات کی گئیں، تحقیقات میں ان کا پلواما حملے سے تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت نے جن 22 مقامات کی نشاندہی کی ان کا بھی معائنہ کیا گیا، ان 22 مقامات پرکسی کیمپ کا کوئی وجود نہیں ہے۔

    غیرملکی سفارت کاروں کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان درخواست پران مقامات کا دورہ بھی کرا سکتا ہے۔

    وزیراعظم کی بھارت کو پلواماحملے کی تحقیقات کی پیش کش

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 19 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پیشکش کی تھی کہ بھارت کے پاس پلواما حملے کے ثبوت ہے تو پیش کرے کارروائی کریں گے اور واضح کیا تھا بھارت نے پاکستان پرحملہ کیا توجواب دینے کا سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے۔

  • پلواما حملہ: ترکی نے پاکستان پرلگائے گئے بھارتی الزامات مسترد کردیے

    پلواما حملہ: ترکی نے پاکستان پرلگائے گئے بھارتی الزامات مسترد کردیے

    اسلام آباد: ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اوغلو نے پلواما حملے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے بھارتی الزمات مسترد کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب میولوت چاوش اوغلو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، بات چیت میں پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دفترخارجہ کے مطابق ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی پلواما حملے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

    میولوت چاوش اوغلو کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بات چیت سے نکالا جائے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

    ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان ترکی میں انتخابات کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم کی بھارت کو پلواماحملے کی تحقیقات کی پیش کش

    یاد رہے کہ 19 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پیشکش کی تھی کہ بھارت کے پاس پلواما حملے کے ثبوت ہے تو پیش کرے کارروائی کریں گے اور واضح کیا بھارت نے پاکستان پرحملہ کیا توجواب دینے کا سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت سے جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے وہ دہشت گردی کی بات کرتے ہیں، آئیں ہم دہشت گردی پر بھی بات کریں گے ،مسئلہ کشمیر پر بات ضرور ہوگی۔

  • اوڑی حملہ : پاکستان نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

    اوڑی حملہ : پاکستان نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی الزامات کو بے بنیاد اورغیرذمے دارانہ قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والےاوڑی حملے میں ملوث ہونے کے حوالے سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے یہ وطیرہ بنالیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے ہر واقعے کی ذمہ داری تحیقیقات کیے بغیر پاکستان ڈال دیتا ہے یہاں تک کہ بہت سے دہشت گردی کے واقعات میں خود ہندوستان ملوث نکلا تاہم اس کا الزام بھی پاکستان پر لگایا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے، دنیا کی توجہ اس پرمرکوز ہے اور بھارتی مظالم کیخلاف دنیا کے کونے کونے سے آوازاٹھ رہی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے مقبوضہ وادی میں سو سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں اور ہزاروں زخمی ہیں، پیلٹ گن کے استعمال سے سات سو سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم پر اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کےکمشنر نے بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف بھرپور انداز میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھائیں گے۔