Tag: بھارتی الزامات مسترد

  • بھارتی الزامات مسترد کرتے ہیں، جارحیت کا فوری جواب دیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

    بھارتی الزامات مسترد کرتے ہیں، جارحیت کا فوری جواب دیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا حامی ہے، کسی جارحیت کا فوری جواب دے گا، آزاد کشمیر سے متعلق بھارت کے بےبنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ نے آزاد کشمیر پر بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد الزامات سے بھارت کشمیریوں کیخلاف جرائم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹاسکتا۔

    پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی سختی سے مذمت اور اس کو مسترد کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو یو این کی قراردادوں کے مطابق حل کرے اور مقبوضہ وادی میں فوری طور پر فوجی مظالم بند کرائے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان امن کاحامی ملک ہے اور سرحدوں پر کسی جارحیت کا فوری جواب دے گا، بھارت کی جانب سے غیرذمہ دارانہ بیانات خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔

    ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کا حامل بھارت70سال سے مقبوضہ کشمیر میں سنگین جرائم کررہا ہے۔

    بھارت دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو اقلیتوں کیخلاف جرائم کو فروغ دے رہا ہے اور مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کامرتکب ہورہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر اس کو بڑے جیل خانے میں تبدیل کردیا گیا، بھارت ڈھٹائی سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملہ پاکستان کا اظہار تشویش، بھارتی الزامات مسترد

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملہ پاکستان کا اظہار تشویش، بھارتی الزامات مسترد

    اسلام آباد : پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے ، پلواما میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کی بس کوکاربم سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرفیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا پلواما میں بھارتی فوجیوں پرحملے پرتشویش ہے، ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔

    گزشتہ روز پلواما میں گزشتہ روزبھارتی فوجیوں کی بس کوکاربم سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی اور ساتھ موجود پانچ مزید گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    قابض بھارتی فوج پر ہونے والا یہ حملہ گذشتہ 20 سالوں میں سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں بھارتی قابض فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 42 بھارتی فوجی ہلاک

    واقعے کے بعد بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پلوامہ میں حملہ کالعدم جیش محمد کی جانب سے کیا گیا ، جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم و ستم کا بازار گر م کر رکھا ہے، بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آزادی سلب کرنے کے درپے اور ان کے جدوجہد کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

  • دفترخارجہ کا افغانستان کی جانب سے سیکیورٹی فورسزپرحملے کی مذمت

    دفترخارجہ کا افغانستان کی جانب سے سیکیورٹی فورسزپرحملے کی مذمت

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان سے دہشت گردوں کے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    پاکستان نے افغانستان کی جانب سے سرحد پر حملے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سو کے قریب دہشتگردوں کو پاکستان میں داخلہ دیا گیا۔

    ۔ترجمان دفتر خارجہ تسلیم اسلم نے بتایا کہ پاک افواج نے دہشتگردی کا منہ توڑجواب دیا ہے ،دہشتگردوں کے حملے میں چار فوجی جوان شہید ہوئے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کو دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے چاہیئے، پاکستان افغانستان سے مثبت رویے کی امید رکھتا ہے۔

  • بھارتی قیادت کے الزامات افسوسناک ہیں،ترجمان دفترخارجہ

    بھارتی قیادت کے الزامات افسوسناک ہیں،ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد:  پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے انہیں افسوسناک قرار دیا اور کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لئے الزامات سے گریز کرتے ہوئے مذاکرات کرنا چاہئیں۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے لگائے دہشت گردی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا چاہئیے، قیام امن اور تعلقات کی بحالی کے لئے الزامات سے گریز کرتے ہوئے دونوں ملکوں کو مل کرکام کرنا ہوگا۔

    ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک سے خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کی ہرصورت میں مذمت کرتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے پانچ ہزارسے زائد فوجیوں نے جام شہادت نوش کی۔