Tag: بھارتی الیکشن

  • بھارتی الیکشن کے دوران مودی کے ہمشکل مسلمان شخص کے چرچے

    بھارتی الیکشن کے دوران مودی کے ہمشکل مسلمان شخص کے چرچے

    بھارت میں لوک سبھا کے الیکشن کا پانچواں مرحلہ جاری ہے، ایسے میں وزیراعظم نریندر مودی کے ہمشکل مسلمان شخص کے چرچے ہورہے ہیں۔

    مسلم الیکٹرک رکشہ ڈرائیور راشد احمد کو دہلی میں پیار سے ’ہمارا مودی‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے زبردست مشابہت رکھتے ہیں۔ دو کمروں کے گھر میں اپنی بیوی، بچوں اور پوتے پوتیوں کے ساتھ رہنے والے احمد آس پاس کے علاقے میں کافی مشہور ہیں۔

    اکثر بہت سے لوگ ان سے ملنا چاہتے ہیں یا ان کے ساتھ تصویریں بنوانے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ میں شروع سے میرا سٹائل ایسا ہی ہے لیکن جب سے مودی وزیر اعظم بنے ہیں میرے بارے میں زیادہ بات کی جاتی ہے۔

    60 سالہ راشد احمد کے سفید بال اور داڑھی مودی کی طرح تراشے ہوئے ہیں جبکہ وہ بھارتی وزیراعظم کی طرح کا لباس بھی پنتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا موازنہ مودی کے ساتھ کیا جات ہے۔

    وہ علاقے کے بچوں میں ’مودی انکل‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں، ایک شخص کا کہنا تھا کہ میں نے انھیں دیکھ کر سوچا کہ یہ مودی ہیں تو کیوں نہ میں ان سے ملوں۔

    راشد احمد نے مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریلیوں میں بھی شرکت کی ہے جبکہ ابتدا میں کئی لوگ انھی اپنا لیڈر سمجھنے کی غلطی بھی کربیٹھے تھے۔

    اس طرح کی ریلیز میں شرکت پر انھیں روز تقریباً 1,000 روپے کے قریب ملتے ہیں جتنا کہ وہ رکشہ چلا کر اپنی ایک دن کی دہاڑی کماتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ لوگ ہمیں (ریلیوں کے لیے) پیسے دیتے ہیں اور ہمیں لینا بھی پڑتا ہے کیونکہ ہم کام چھوڑ کر جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ مودی اس بار بھی انتخابات جیتنے میں کامیاب رہیں گے جبکہ یکم جون سے 4 جون تک ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

    اگر مودی تیسری بار بھارتی وزیراعظم بنتے ہیں تو وہ پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے بعد مسلسل تین مرتبہ خدمات انجام دینے والے دوسرے فرد ہوں گے۔

  • بھارتی الیکشن میں‌ دلچسپ صورتحال: شوہر کا مقابلہ بیوی سے ہوگا

    بھارتی الیکشن میں‌ دلچسپ صورتحال: شوہر کا مقابلہ بیوی سے ہوگا

    بھارت کے لوک سبھا الیکشن کے لیے ایک حلقے میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے کیونکہ وہاں بی جے پی کے امیدوار کے مدمقابل کوئی اور نہیں خود اس کی بیوی آ گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے انتخابات میں ریاست اترپردیش کی ایٹاوہ سے نشست پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اس نشست پر بی جے پی کی جانب سے موجودہ رکن پارلیمنٹ رام شنکر کٹھیریا ہیں لیکن ان کا مقابلہ کسی اور سے نہیں بلکہ اپنی بیوی سے ہے کیونکہ ان کی بیوی مردولا کٹھیریا نے اپنے شوہر کے خلاف آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

    رام شنکر کٹھیریا جو مودی حکومت میں مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں اور تیسری مرتبہ بی جے پی کے امیدوار کے طور پر میدان میں اتر رہے ہیں۔ انہیں حیرت کا شدید جھٹکا اس وقت لگا جب ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد اسی حلقے سے کسی اور نے نہیں بلکہ ان کی بیوی مردولا نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔اس موقع پر مردولا کٹھیریا نے کہا کہمیں اسی لیے اپنے شوہر کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہوں کہ ہمارے ملک میں جمہوریت ہے اور یہاں ہر کوئی آزاد ہے اور کسی کے خلاف بھی الیکشن لڑ سکتا ہے۔

    جب ان سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا ماضی کی طرح وہ اس بار بھی اپنے شوہر کے خلاف کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گی تو مردولا کا کہنا تھا کہ اس بار انہوں نے میدان چھوڑنے کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے بلکہ وہ میدان میں کھل کر مقابلہ کریں گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مردولا کٹھیریا نے 2019 کے انتخابات میں اپنے شوہر کے مدمقابل کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم بعد ازاں انہوں نے واپس لے لیے تھے۔

  • 5 ریاستوں میں مودی سرکار کی رخصتی کا راستہ ہموار ہو گیا، صدر نیشنل کانگریس

    5 ریاستوں میں مودی سرکار کی رخصتی کا راستہ ہموار ہو گیا، صدر نیشنل کانگریس

    نئی دہلی: صدر انڈین نیشنل کانگریس ملک ارجن کھڑگے کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ان ریاستوں میں مودی سرکار کی رخصتی کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور میزورم میں اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    میزورم میں 7 نومبر کو، چھتیس گڑھ میں 7 اور 17 نومبر کو، مدھیہ پردیش میں 7 نومبر کو، راجستھان میں 23 نومبر کو اور تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہوں گے، ان سبھی ریاستوں کے نتائج 3 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔

    مودی حکومت لکھنؤ کا نام تبدیل کرنے والی ہے؟

    انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے، انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ان پانچ ریاستوں میں انتخاب کے اعلان کے ساتھ ہی بی جے پی اور اس کے ساتھیوں کی رخصتی کا راستہ بھی ہموار ہو گیا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم میں کانگریس پارٹی پوری قوت کے ساتھ عوام کے پاس جائے گی، پارٹی کی گارنٹی عوامی فلاح، سماجی انصاف اور ترقی پسند نظریہ ہے۔

  • الیکشن میں فتح ملنے کے بعد مودی کابینہ سمیت مستعفیٰ

    الیکشن میں فتح ملنے کے بعد مودی کابینہ سمیت مستعفیٰ

    نئی دہلی: بھارت کے لوک سبھا (ایوان زیریں) کے انتخابی نتائج آنے کے بعد نریندر مودی نے کابینہ سمیت اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے 303 پر کامیابی حاصل کی۔ بی جے پی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے کُل 350 نشستیں حاصل کیں۔

    بھارت میں حکومت بنانے کے لیے لوک سبھا کی 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں، 1984 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بھی پارٹی بھاری اکثریت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

    الیکشن کے حتمی نتائج آنے کے بعد نریندر مودی نے جمعے کی شام صدر مملکت رام ناتھ کووند سے اپنی کابینہ کے ہمراہ ملاقات کی اور اپنے استعفے پیش کیے کیونکہ اب نئے وزیراعظم کو 30 مئی کو دوبارہ حلف اٹھانا ہے۔

    مزید پڑھیں: ایک بار پھر مودی سرکار، بھارتی انتخابات میں بی جے پی کی واضح برتری

    رام ناتھ نے کابینہ کے استعفے منظور کرتے ہوئے مودی سے درخواست کی کہ وہ نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے 30 مئی تک کام کریں جسے مودی نے تسلیم کرلیا اور اب وہ نگراں وزیراعظم کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

    قبل ازیں نئی دہلی میں بھی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 16ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی تجویز منظور کی گئی، بھارتی صدر کابینہ اراکین کے استعفیٰ منظور کرنے کے بعد کل یا پرسوں تک ایوان تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بی جے پی کو حکومت سازی کی دعوت دیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں شکست، کانگریس رہنما دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

    بی جے پی کی جانب سے ابھی تک نئے وزیراعظم کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نریندر مودی ہی 30 مئی کو بھارت کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے کیونکہ وہی اس عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں، حلف برداری سے قبل وہ اپنے حلقہ انتخاب اترپردیش اور گجرات کا بھی دورہ کریں گے۔

  • "گھر والوں نے بھی ووٹ نہیں دیا”: پانچ ووٹ حاصل کرنے والا بھارتی امیدوار رو پڑا

    "گھر والوں نے بھی ووٹ نہیں دیا”: پانچ ووٹ حاصل کرنے والا بھارتی امیدوار رو پڑا

    دہلی: حالیہ بھارتی انتخابات ایک آزاد امیدوار کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے، صدمے سے کیمرے کے سامنے رو پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق نیٹو شڑا نامی آزاد امیدوار نے جالندھر سے الیکشن لڑا اور بھرپور مہم چلائی، مگر جب ووٹوں کی گنتی ہوئی، تو پتا چلا کہ اسے صرف پانچ ووٹ پڑے ہیں.

    اس واقعے سے متعلق  میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیٹو شڑا صدمے سے رو پڑا، اس کا کہنا تھا کہ پانچ ووٹ پڑنے کا دکھ نہیں، اصل دکھ یہ ہے کہ اسے دھوکا دیا گیا.

    امیدوار نے روتے ہوئے کہا کہ اس کے اپنے خاندان میں نو ووٹ ہیں، مگر صرف پانچ ووٹ ملنے کا مطلب ہے کہ خاندان والوں نے بھی ووٹ نہیں‌دیا.

    مزید پڑھیں: ایک بار پھر مودی سرکار، بھارتی انتخابات میں بی جے پی کی واضح برتری

    نیٹو شڑا نے کہا ہے کہ اس نے مجبوری کی حالت میں الیکشن لڑا اور آئندہ وہ کبھی الیکشن نہیں لڑے گا، پانچ ووٹ ملنے پر کوئی کیا الیکشن لڑا.

    جذبات کے شدت میں وہ یہ بھی کہہ گیا کہ اس کے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے، مشینوں میں‌ گڑبڑ کی گیا ہے.

    خیال رہے کہ آج بھارتی میں 7 مراحل میں ہونے الے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق بی جے پی نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے.

  • وزیر اعظم کی الیکشن میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارک باد، مودی کا اظہار تشکر

    وزیر اعظم کی الیکشن میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارک باد، مودی کا اظہار تشکر

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے انتخابات میں  کام یابی پر نریندر مودی کو مبارک باد دی گئی ، جس کا بھارتی وزیر اعظم نے شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی کے لیے الیکشن میں کام یابی پر مبارک باد کا پیغام جاری کیا۔

    بھارت کے پارلیمانیانتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 345 نشستیں اپنے نام کی ہیں۔

    وزیر اعظم نے لکھا کہ نریندر مودی اور ان کے اتحادیوں کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ نریندر مودی کے ساتھ خطے میں امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

    پاکستانی وزیر اعظم کی مبارک باد کے ردعمل میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شکریہ ادا کرتے لکھا:  میں آپ کی نیک خواہشات پر آپ کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے خطے میں امن اور ترقی کو اولین ترجیح دی ہے۔

    الیکشن میں کانگریس اتحاد 94 نشستیں حاصل کر سکی، جب کہ عام آدمی پارٹی کا صفایا ہوگیا۔نریندر مودی بھارت میں پہلے غیر کانگریسی وزیر اعظم ہیں جو پانچ سالہ دور کے بعد ایک بار پھر برسر اقتدار آ گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے بھی مودی کو ان کی متاثر کن کام یابی پر مبارک باد دی ہے۔

  • اگر مودی کوووٹ نہ ملے تو بھارت بلوچستان اور کے پی پر حملہ کرسکتا ہے، شیخ رشید

    اگر مودی کوووٹ نہ ملے تو بھارت بلوچستان اور کے پی پر حملہ کرسکتا ہے، شیخ رشید

    لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارتی انتخابات میں اگر مودی کو مطلوبہ ووٹ نہ ملے تو حالات خراب ہو سکتے ہیں اور بھارت بلوچستان اور کے پی پر حملہ کرسکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ ٹرین کے ذریعے راولپنڈی روانگی سے قبل لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا زیراعظم عمران خان چین اور ایران کادورہ کریں گے، دورے کے بعد چین اور ایران کےسفیروں اوران کےاہلخانہ کو ریل کےسفر کی دعوت دیں گے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا سفیروں اور ان کی فیملیز کو اٹک خورد تک سفر کروایا جائے گا اور واپسی پر راولپنڈی میں وزیراعظم کی طرف سے ظہرانہ بھی دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم خود سرسید ایکسپرس میں سفر کریں گے۔

    وزیراعظم خود سرسید ایکسپرس میں سفر کریں گے

    شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وزیراعلی پنجاب ریل کے ذریعے سفر کر رہے ہیں، راولپنڈی میں پوسٹ گریجوایٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ڈگری کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان بھی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا انصاف پرکوئی بات نہیں کرسکتااس پرانگلی اٹھاناغیرمناسب ہے، اعتزاز احسن بھی ضمانتی فیصلوں پر تنقید کر رہے ہیں، وہ کہتے ہیں دنیا بھر میں ان جیسے ضمانتی فیصلوں کی نظیر نہیں ملتی، لاہورمیں جوہورہاہےاس پراعتزازاحسن کاسوالیہ نشان ہے۔

    اعتزازاحسن کہتےہیں ایسی ضمانتوں کی دنیامیں نظیرنہیں ملتی

    بھارتی انتخابات کے حوالے سے وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر بھارتی الیکشن میں مودی کو پہلے مرحلے میں حسب خواہش ووٹ نہ ملےتو ہندوستان خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں اپنے نیٹ ورک کےذریعے دہشت گردی کی کوشش کرے گا۔

    انھوں نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان نےٹورازم کی بہتری کابیڑااٹھایاہے ، انشاءاللہ صدرپاکستان بھی ٹرین میں سفرکرنےوالےہیں، ہم زندہ قوم ہیں، عمران خان تمام مسائل پر قابو پالے گا۔

  • بھارتی انتخابات، مودی سرکار کا پروپیگنڈا روکنے کے لیے واٹس ایپ کا اہم اقدام

    بھارتی انتخابات، مودی سرکار کا پروپیگنڈا روکنے کے لیے واٹس ایپ کا اہم اقدام

    نیویارک: مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ نے بھارت میں عام انتخابات کے دوران جعلی خبروں سے نمٹنے اور مودی حکومت کی جانب سے جاری پروپیگنڈا مہم روکنے کے لیے ایک نیا فیچر (ٹپ لائن)لانچ کیا ہے جس کی مدد سے شہری افواہوں کی تصدیق کرسکیں گے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ صارفین کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات کی درست، جعلی، گمراہ کن یا متنازع کے طور پر درجہ بندی کے لیے بھارتی اسٹارٹ اپ کمپنی پروٹو کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

    اس سے قبل جولائی 2018 میں واٹس ایپ نے افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دنیا بھر میں اپنے تمام صارفین پر پیغامات آگے فارورڈ کرنے کے حوالے سے پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

    واٹس ایپ بلاگ میں بتایا گیا تھا کہ بھارت میں جہاں لوگ دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں، وہاں بھی ہم فارورڈ پیغام کی حد کا ٹیسٹ کررہے ہیں اور ایک وقت میں صرف 5 چیٹ میں پیغام فارورڈ کیا جاسکے گا، جبکہ ہم کوئیک فارورڈ بٹن بھی میڈیا میسجز میں سے ہٹا رہے ہیں۔واٹس ایپ کی جانب سے بلاگ میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ بھارت سے باہر دیگر ممالک میں فارورڈ میسج کی کیا حد ہوگی۔

    تاہم کمپنی کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر کے صارفین کے لیے یہ حد 20 ہوگی اور لوگ 20 سے زیادہ دوستوں یا گروپس میں کسی پیغام کو فارورڈ نہیں کرسکیں گے۔

  • بھارت: مودی کی تصویر بورڈنگ پاس پر، الیکشن کمیشن کا ایوی ایشن کو نوٹس

    بھارت: مودی کی تصویر بورڈنگ پاس پر، الیکشن کمیشن کا ایوی ایشن کو نوٹس

    نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار نے انوکھی الیکشن مہم شروع کر دی، بھارت کے ایئر پورٹس پر بورڈنگ پاسز پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر چھاپ دی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر پورٹس پر ملنے والے بورڈنگ پاسز پر نریندر مودی کی تصویر چھاپ دی گئی، مودی کی تصویر کے ساتھ انتخابی نشان بھی چھاپ دیا گیا۔

    بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے ایوی ایشن کو نوٹس بھیج دیا گیا، قبل ازیں ایئر انڈیا نے اسے ایک انسانی غلطی قرار دیا اور ایئر لائن کے حکام کو ضابطے کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس بھی جاری کیا۔

    ایئر لائن حکام نے یقین دلایا تھا کہ مودی کی تصویر بورڈنگ پاسز سے ہٹا دی جائے گی تاہم اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

    مودی کے لیے اس انوکھی الیکشن مہم کا بھانڈا ایک صحافی نے پھوڑا، جس نے مقامی فلائٹ پر ملنے والے بورڈنگ پاس پر مودی کی تصویر چھپی ہوئی دیکھی، صحافی نے مودی سے سوال کیا ہے کہ کیا مذکورہ فلائٹ بھی آپ کے انتخابی حلقے میں آتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سابق بھارتی فوجی تیج بہادر کا مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

    خیال رہے کہ اس سے قبل ریل گاڑیوں میں بھی بی جے پی کی انتخابی تشہیر کے لیے بغیر اجازت پیپر کپس پر ’میں بھی چوکی دار ہوں‘ کا سلوگن پرنٹ کیا گیا تھا، جس پر پیپر کپس سپلائی کرنے والے لائسنسی پر بھاری جرمانہ عاید کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ تین سال قبل بھی نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں کی تصاویر پر مبنی بڑے بڑے پوسٹرز پٹنا ایئر پورٹ کے اندر لگائے گئے تھے، جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لے کر پوسٹر اتروا دیے تھے۔