Tag: بھارتی انتخابات

  • بھارتی انتخابات کا پانچواں مرحلہ، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

    بھارتی انتخابات کا پانچواں مرحلہ، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جانب سے رچائے جانے والے انتخابی ڈھونگ کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 7 ریاستوں کے 51 حلقوں میں ہو رہ ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامے کے خلاف بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیری عوام سے ہڑتال اور بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

    اس سے قبل بھی کشمیری عوام نے تمام انتخابی مراحل کا بائیکاٹ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والے بھارت کے 17ویں عام انتخابات 7 مراحل میں ہو رہے ہیں جو 19 مئی تک جاری رہیں گے جبکہ 23 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

    بھارتی انتخابات میں مجموعی طور پر 89 کروڑ 89 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہی اصل مقابلہ ہے تاہم متعدد دیگر جماعتیں بھی انتخابی عمل کا حصہ ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامہ مسترد ہونے پر بھارت سیخ پا

    مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامہ مسترد ہونے پر بھارت سیخ پا

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامہ مسترد ہونے پر بھارت سیخ پا ہوگیا، قابض بھارتی فوج نے2درجن سےزائد نوجوانوں کوحراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں پارلیمانی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی نام نہاد پولنگ ہوئی تاہم کشمیریوں نے مکمل بائیکاٹ کیا۔

    بھارتی انتخابات کا نائیکاٹ کرنے پر قابض فوج ہٹ دھرمی پر اتر آئی، مختلف علاقوں میں جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے درجنوں کشمیریوں کا حراست میں لے لیا۔

    جھوٹے الزامات میں سری نگر، بارہ مولااور کپواڑہ جیل میں قید کیا گیا، زیرحراست افراد میں پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر ہلال احمد بھی شامل ہیں۔

    حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی انتخابی ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نام نہاد پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے موقع پر ضلع کو لگام میں دو روز قبل تمام ترسرگرمیاں معطل رہیں۔

    دوسری جانب تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں اپنی ٹیمیں بھیجیں تاکہ وہاں قید کشمیر کے سیاسی قیدیوں کی حالت زار کا اندازاہ لگایا جاسکے۔

    بھارت میں جاری انتخابات کا چوتھا مرحلہ مکمل

    یاد رہے کہ بھارتی الیکشن کے پہلے مرحلے بالشمول مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

  • بھارت میں جاری انتخابات کا چوتھا مرحلہ مکمل

    بھارت میں جاری انتخابات کا چوتھا مرحلہ مکمل

    نئی دہلی: بھارت میں جاری پارلیمانی انتخابات کا چوتھا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں نے الیکشن کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نام نہاد پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے موقع پر ضلع کو لگام میں گذشتہ روز تمام ترسرگرمیاں معطل رہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بھارت میں آٹھ ریاستوں او مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ سمیت 71 حلقوں میں ووٹنگ ہوئی، جس میں مظلوم کشمیریوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیے۔

    چوتھے مرحلے میں کل 943 امیدوار تھے اور 12 کروڑ 79 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، اس دوران کئی پولنگ اسٹیشن پر بدنظمی نظر آئی، مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات بھی رونما ہوئے۔

    بھارت میں انتخابات 7 مرحلوں میں ہو رہے ہیں پانچویں مرحلے کے لیے پولنگ چھ مئی، چھٹے مرحلے کے لیے بارہ جبکہ ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے پولنگ انیس مئی کو ہوگی۔

    بھارت کے پارلیمانی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو جبکہ نتائج کا اعلان بھی اسی روز کیا جائے گا۔

    دوسری جانب تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں اپنی ٹیمیں بھیجیں تاکہ وہاں قید کشمیر کے سیاسی قیدیوں کی حالت زار کا اندازاہ لگایا جاسکے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ

    یاد رہے کہ بھارتی الیکشن کے پہلے مرحلے بالشمول مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جانب سے رچائے جانے والے انتخابی ڈھونگ کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نام نہاد پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے موقع پر ضلع کولگام میں آج مکمل ہڑتال ہے۔

    قابض انتظامیہ نے وادی میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات کر رکھی ہے۔ انتظامیہ نے وسطی اور جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بائیکاٹ سے دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ جموں وکشمیر کے عوام اپنے مادر وطن پر بھارتی تسلط سے نجات چاہتے ہیں۔

    تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں اپنی ٹیمیں بھیجیں تاکہ وہاں قید کشمیر کے سیاسی قیدیوں کی حالت زار کا اندازاہ لگایا جاسکے۔

    بھارت میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری

    یاد رہے کہ بھارتی الیکشن کے پہلے مرحلے بالشمول مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

  • بھارت میں عام انتخابات، تیسرا مرحلہ مکمل ہوگیا

    بھارت میں عام انتخابات، تیسرا مرحلہ مکمل ہوگیا

    نئی دہلی: بھارت میں جاری عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا، پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی انتخابات کے تیسرے مرحملے میں 15 ریاستوں کی 117 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، ریاست گجرات میں وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے اور ریاست کیرلا میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کے حلقے میں بھی ووٹنگ ہوئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ان پندرہ ریاستوں میں 18 کروڑ 80 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، پولنگ کے دوران عورتوں سمیت بوڑھوں نے بھی اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔

    اس دوران سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان تصادم بھی ہوا، جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے، کئی علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ بھی ہوا۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سخت سیکیورٹی میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اپنے حلقے کے پولنگ اسٹیشن پہنچے تھے، بی جے پی کے صدر امت شاہ ان کے ہمراہ تھے۔

    یاد رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والے بھارتی انتخابات 7 مرحلوں پرمشتمل ہیں جو 6 ہفتوں تک جاری رہنے کے بعد 19 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو کی جائے گی۔

    بھارت کے 17ویں انتخابات میں مجموعی طور پر 89 کروڑ 89 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مختلف پولنگ بوتھ پر کشیدگی، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

    خیال رہے کہ بھارتی الیکشن کے پہلے مرحلے بالشمول مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

  • بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مختلف پولنگ بوتھ پر کشیدگی، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

    بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مختلف پولنگ بوتھ پر کشیدگی، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

    نئی دہلی: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں پولنگ بوتھ پر کشیدگی کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پرتشدد واقعات میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پرتشدد واقعات میں پیٹرول بموں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے، بی جے پی اور کانگریس کے کارکنان میں تصادم ہوا، پولیس نے لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 15 ریاستوں میں 18 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارت، سدھو پر 72 گھنٹے کے لیے انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد

    یاد رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والے بھارتی انتخابات 7 مرحلوں پرمشتمل ہیں جو 6 ہفتوں تک جاری رہنے کے بعد 19 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو کی جائے گی۔

    بھارت کے 17ویں انتخابات میں مجموعی طور پر 89 کروڑ 89 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
    انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے 23 مئی کو سنایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ بھارتی الیکشن کے پہلے مرحلے بالشمول مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

  • بھارتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 117 نشستوں پر پولنگ جاری

    بھارتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 117 نشستوں پر پولنگ جاری

    نئی دہلی: بھارت میں انتخابات کے تیسرے مرحلے میں نریندر مودی کے حلقے سمیت 117 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 15 ریاستوں کی 117 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔

    بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 15 ریاستوں میں 18 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودری کے حلقے اور بھارتی ریاست کیرلا میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کے حلقے میں بھی ووٹنگ جاری ہے۔

    نریندر مودی سخت سیکیورٹی میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اپنے حلقے کے پولنگ اسٹیشن پہنچے تھے، بی جے پی کے صدر امت شاہ ان کے ہمراہ تھے۔

    یاد رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والے بھارتی انتخابات 7 مرحلوں پرمشتمل ہیں جو 6 ہفتوں تک جاری رہنے کے بعد 19 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو کی جائے گی۔

    بھارت کے 17ویں انتخابات میں مجموعی طور پر 89 کروڑ 89 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    بھارتی انتخابات: پرتشدد واقعات میں 4 افراد ہلاک، دھماکا خیز مواد بھی برآمد

    یاد رہے کہ بھارتی الیکشن کے پہلے مرحلے بالشمول مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

  • بھارتی انتخابات: ایک شخص نے کانگریس رہنما کو تھپڑ رسید دیا

    بھارتی انتخابات: ایک شخص نے کانگریس رہنما کو تھپڑ رسید دیا

    احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں ایک شخص نے انتخابی مہم کے دوران کانگریس لیڈر کو تھپڑ جڑ  دیا.

    تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے احمد آباد میں ایک شخص نے کانگریس رہنما ہاردک پٹیل کوتھپڑ مار دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پٹیل گجرات میں ریلی سے خطاب کررہے تھے، جب یہ واقعہ پیش آیا.

    تھپڑ مارنے والے شخص کا نام ترن گیجار ہے، جس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسے ہاردک پیٹل کی ایک مہم کی وجہ سے شدید اذیت برداشت کرنا پڑی تھی.

    مزید پڑھیں: مخالف کی انتخابی مہم کیوں چلائی؟ مودی سرکار نے بنگلا دیشی اداکار کو ملک بدر کر دیا

    ترن نامی اس شخص‌کے مطابق اس کی بیوی حاملہ تھی، مگر احتجاجی ریلی کی وجہ سے اُسے اسپتال پہنچے میں شدید مشکلات پیش آئی، تب ہی اس نے فیصلہ کر لیا کہ وہ اس کا بدلے ضرور لے گا.

    خیال رہے کہ ہاردک پٹیل تازہ تازہ کانگریس میں شامل ہوئے ہیں، مودی سرکار ہاردک پٹیل پرقومی پرچم کی توہین پربغاوت کا مقدمہ بھی کرچکی ہے۔

    ہاردک پٹیل نے اس شخص پر مقدمہ درج کرا دیا ہے، جسے پولیس گرفتار کر چکی ہے.

  • بھارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

    بھارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

    سری نگر: بھارت میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے تاہم مقبوضہ کشمیر میں عوام نے انتخابات کے نام پرڈھونگ کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بھارتی پارلیمانی انتخابات والے علاقوں میں آج مکمل ہڑتال کی گئی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال مشترکہ حریت قیادت نے دی تھی۔ نام نہاد انتخابات کے لیے پولنگ والے اضلاع سری نگر ، گاندربل اور بڈگام میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی۔

    قابض انتظامیہ نے تینوں اضلاع میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات کر رکھی ہے۔ انتظامیہ نے وسطی اور جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔

    انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں ریل سروس بھی معطل کر دی ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابی ڈرامے کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نام پر جموں وکشمیر کے لوگوں پر ایک فوجی مشق مسلط کی جا رہی ہے۔

    بھارت میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری

    یاد رہے کہ بھارتی الیکشن کے پہلے مرحلے بالشمول مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

  • بھارتی انتخابات جو بھی اقتدارمیں آئے بات چیت کیلئے تیار ہے، فواد چوہدری

    بھارتی انتخابات جو بھی اقتدارمیں آئے بات چیت کیلئے تیار ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے بھارتی انتخابات جو بھی اقتدارمیں آئے بات چیت کیلئے تیار ہے، پلوامہ حملے کے بعد پیدا تناﺅ خطے کے مفاد میں نہیں ، پاکستان کرتار پور راہداری کو فعال کرنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کرےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان بھارت سے بات چیت کیلئے ہر وقت تیار ہے، بھارتی انتخابات جو بھی اقتدار میں آئے بات چیت بڑھائیں گے۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا پلوامہ حملے کے بعد پیدا تناﺅ خطے کے مفاد میں نہیں ، پاکستان نے بھارت کے برعکس جنگی ماحول میں ذمہ داری دکھائی اور پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کورہاکیا۔

    فواد چوہدری نے کہا پاکستان کرتار پور راہداری کو فعال کرنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کرےگا، حکومت پاکستان خطے میں امن کی خواہاں ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پلوامہ ہمارے لیے پہلاموقع تھا جہاں ہم نے بھارت کو دھول چٹائی ،فوادچوہدری

    یاد رہے چند روز قبل وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا مودی نے الیکشن کامیابی کیلئے کروڑوں زندگیوں کو داؤ پر لگایا، پلوامہ ہمارے لیے پہلا موقع تھا جہاں ہم نے بھارت کو دھول چٹائی اور بھارت کو ہمارے خلاف پسپائی اختیار کرنی پڑی۔

    ان کا کہنا تھا پوری دنیامیں کہاجارہاہےبھارتی الیکشن کےلیےپلوامہ کوہوادی گئی ، پلوامہ واقعے پر ہمارے آئیڈیے اور اسے پیش کرنا بہت اچھا تھا۔