Tag: بھارتی اپوزیشن لیڈر

  • بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی کئی رہنما سمیت زیرحراست

    بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی کئی رہنما سمیت زیرحراست

    دہلی(11 اگست 2025): بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو گرفتار کر لیا گیا انہیں ووٹ چوری مارچ کے دوران حراست میں لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی اپوزیشن ارکان لوک سبھا کے ساتھ پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن آفس مارچ کیلئے جا رہے تھے کہ انہیں دیگر اپوزیشن رہنما کے ہمراہ حراست میں لیا گیا ہے۔

    راہول گاندھی کا کہنا ہے سچائی پورے ملک کے سامنے ہے، آپ بات نہیں کرسکتے ہیں، حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے کیلئے طاقت کا استعمال کررہی ہے۔

    راہول گاندھی نے حراست کے دوران گفتگو میں کہا کہ یہ سیاسی نہیں جمہوریت، آئین اور ون مین ون ووٹ کی لڑائی ہے، ہمیں صاف اور شفاف ووٹر لسٹ چاہیے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فی الحال مارچ رک گیا ہے، دہلی پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے رہنماؤں کو بس میں لے جایا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے اپوزیشن رہنماؤں کو وقت دیا گیا تھا لیکن وہ اس کے دفتر نہیں گئے بلکہ سڑک پر ہنگامہ کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی اپوزیشن جماعتیں مودی سرکار اور الیکشن کمیشن گٹھ جوڑ کے خلاف سرپا احتجاج ہیں، بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن آفس تک احتجاجی ریلی کا اعلان کر رکھا تھا۔