Tag: بھارتی ایئرلائن انڈیگو

  • اڑان بھرنے کے بعد ایک اور بھارتی ایئرلائن کا انجن خراب، 191 مسافروں کیساتھ کیا ہوا؟

    اڑان بھرنے کے بعد ایک اور بھارتی ایئرلائن کا انجن خراب، 191 مسافروں کیساتھ کیا ہوا؟

    نئی دہلی: دہلی سے گوا جانے والی بھارتی ایئرلائن انڈیگو کی فلائٹ کو بدھ کی رات ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈیگو طیارے کا ایک انجن ہوا میں خراب ہو گیا، ایئربس 6E 6271 نامی طیارہ رات 9:53 پر بحفاظت دہلی واپس آگیا جس میں 191 افراد سوار تھے، حکام نے بتایا کہ طیارے میں دوران پرواز تکنیکی خرابی کا پتا چلا تھا۔

    انڈیگو کے ترجمان نے بتایا کہ "دہلی سے گوا کے منوہر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز کے دوران پرواز نمبر 6E 6271 میں تکنیکی خرابی کا پتا چلا، بعدازاں طیارے کو رخ موڑ کر ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ایئرپورٹ پر اتارا گیا”۔

    ایئرپورٹ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پائلٹ نے انجن نمبر 1 میں خرابی کی وجہ سے’پین پین پین ‘کہا جس کے بعد جہاز کی آمد کے پیش نظر ایمبولینسز اور فائر انجنوں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ پین الرٹ ہنگامی صورتحال کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو جان لیوا نہیں، تاہم اس پر توجہ دینے کی ضروت ہوتی ہے۔

    ایوی ایشن کی زبان میں پین کال مے ڈے کال سے ایک لیول نیچے تصور کیا جاتا ہے،یہ سنگین لیکن فوری خطرے کی نشاندہی کرتی ہے، اس طرح کے حالات میں انجن کی مکمل خرابی، آگ یا ہوائی جہاز کی حفاظت اور سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والا کوئی بھی حادثہ شامل ہے۔

  • اڑان کے فوراً بعد لینڈنگ، بھارتی ایئرلائن انڈیگو کی فلائٹ حادثے سے بال بال بچ گئی

    اڑان کے فوراً بعد لینڈنگ، بھارتی ایئرلائن انڈیگو کی فلائٹ حادثے سے بال بال بچ گئی

    بھارتی ایئرلائن انڈیگو کی پٹنہ سے دہلی جانے والی فلائٹ کو پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے عین وقت پر منسوخ کردیا گیا۔

    احمدآباد حادثے کے بعد سے بھارتی ایئرلائنز اس وقت خصوصی طور پر دنیا بھر کی نظروں میں ہے اور ایویشن کے کئی ادارے ان کی چھوٹی سے چھوٹی چیزوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، اب ایئر انڈیگو کی پرواز 6E 5009 کی پرواز 9 جولائی کو اڑنے کے فوری بعد لینڈ کرگئی۔

    پٹنہ سے دہلی جانے والی فلائٹ 9 جولائی کو انسپیکشن کے بعد منسوخ کی گئی، ہوائی جہاز کے معائنہ اور جان کے بعد پتہ چلا کہ پرندوں کے ٹکرانے کی وجہ سے فلائٹ پرواز کے قابل نہیں۔

    ایئر انڈیا طیارہ حادثہ : زندہ بچ جانے والے شخص کی نئی ویڈیو وائرل

    ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ "انڈیگو کی پرواز 6E 5009 جو 09 جولائی 2025 کو پٹنہ سے دہلی کے لیے پرواز کرنے والی تھی، پرندوں کے ٹکرانے کی وجہ سے واپس پٹنہ کی طرف مڑ گئی”۔

    انڈیگو کے ترجمان نے بتایا کہ ہوائی جہاز کے ضروری معائنہ اور جانچ کی ضرورت کی وجہ سے پرواز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-airspace-closure-impacts-around-600-indian-flights/

  • بھارتی ایئرلائن کی فلائٹ میں خاتون کو لوٹ لیا گیا

    بھارتی ایئرلائن کی فلائٹ میں خاتون کو لوٹ لیا گیا

    خاتون نے دعویٰ کیا ہے بھارتی ایئرلائن انڈیگو کی فلائٹ میں اس کی ماں کو لوٹ لیا گیا جبکہ جہاز کے عملے نے اس معاملے میں کوئی مدد نہیں کی۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں تریشا شیٹی نامی خاتون نے ہوائی سفر کے دوران اس طرح کے واقعات پر اپنے خدشات کا اظہار کیا جبکہ عملے کی جانب سے تعاون کی کمی پر خاتون نے انھیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا

    تریشا کے مطابق جب ہوائی جہاز آدھا سفر طے کرچکا تھا تو ان کی والدہ کے ہینڈ بیگ کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی گئی۔

    خاتون کے مطابق یہ واقعہ فلائٹ 6E 17 میں پیش آیا جب کیبن کریو نے ان کی والدہ کا ہینڈ بیگ اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ میں رکھا، تریشا نے الزام لگایا کہ ایک ساتھی مسافر نے میری والدہ کے سونے کے دورا وہ ہینڈ بیگ لینے کی کوشش کی۔

    انھوں نے کہا کہ ’پیارے انڈیگو میری ماں آپ کی فلائٹ 6E 17 میں لوٹ لیا گیا ہے۔ فلائٹ کے عملے نے اپنا ہینڈ بیگ اوپر رکھا، جب والدہ سو گئیں تو ایک مسافر ان کا بیگ لے گیا۔

    تاہم اسی دوران وہ خوش قسمتی سے جاگ گئیں جب وہ مسافر اپنا بیگ بدل رہا تھا، تاہم آپ کے عملے نے میری والدہ کی شکایت درج کرنے اور انکی مدد کرنے سے انکار کردیا، انھوں نے چوری کرنے والے شخص کو بہانہ بناتے ہوئے چھوڑ دیا۔

    ایک اور پوسٹ میں تریشا نے مزید کہا کہ ’ساتھی مسافروں کا شکریہ جنھوں نے میری ماں کا ساتھ دیا کہ اور انھیں اپنا سامان واپس مل گیا۔ بہت سے دوسرے مسافروں نے شکایت کی کہ مذکورہ چور ان کا سامان بھی لے کر جا رہا ہے۔

    انڈیگو نے وائرل پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے تریشا شیٹی سے براہ راست رابطہ کیا ہے، انتظامیہ نے پیغام کے ذریعے ان سے رابطہ کیا اور مزید تفصیلات شیئر کرنے کو کہا تاکہ ان کی مدد کی جائے۔