Tag: بھارتی ایئرلائن کی خراب سروس

  • جونٹی رہوڈز نے بھارتی ایئرلائن کی خراب سروس کو آشکار کردیا!

    جونٹی رہوڈز نے بھارتی ایئرلائن کی خراب سروس کو آشکار کردیا!

    جنوبی افریقہ کے لیجنڈ کرکٹر جونٹی رہوڈز بھارتی ایئر لائن کی خراب سروس پر برس پڑے اور اسے انتہائی ناقص قرار دیدیا۔

    اپنی فیلڈنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور جونٹی رہوڈز ممبئی سے دہلی جاتے ہوئے ایئر انڈیا کی انتہائی خراب سروس پر افسوس کا اظہار کیا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انھوں نے بھارتی ایئر لائن کی خراب سروس کو سب کے سامنے آشکار کردیا۔

    ایئر انڈیا کی انتہائی خراب سرروس پر جونٹی رہوڈز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، ان کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ’ہوائی سفر کرتے ہوئے میری بدقسمتی کا سلسلہ جاری ہے، ممبئی سے دہلی کے لیے میری ایئر انڈیا کی فلائٹ ڈیڑھ گھنٹے لیٹ تھی‘۔

    جونٹی رہوڈز نے مزید لکھا کہ تاہم جب میں جہاز میں سوات ہوا تو میں نے دیکھا کہ میری سیٹ بھی ٹوٹی ہوئی ہے، اس سے قبل مجھے کیپ ٹاؤن جاتے ہوئے ایتھوپین ایئرلائن کی فلائٹ میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    ان کی اس پوسٹ پر ایئر انڈیا نے فوری نوٹس لیا اور انھیں سوشل میڈیا پر ہی جواب دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ لیجنڈ کرکٹر کو خراب تجربے سے گزرنا پڑا۔

    ایئر انڈیا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’جناب ہم شرمندہ ہیں کہ آپ کو خراب تجربے سے گزرنا پڑا، ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے خدشات کے حوالے مکمل تحقیقات کی جائے گی اور آپ کے فیڈ بیک کو حکام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا‘۔