Tag: بھارتی ایئرپورٹ

  • بھارتی ایئرپورٹ پر اترنے میں ناکامی ، ایتھوپین طیارے کی کراچی میں لینڈنگ

    بھارتی ایئرپورٹ پر اترنے میں ناکامی ، ایتھوپین طیارے کی کراچی میں لینڈنگ

    کراچی : بھارت کے احمد آباد ایئرپورٹ پر اترنے میں ناکامی ایتھوپین طیارے نے کراچی ایئرپورٹ میں لینڈنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق ایتھوپین ائیرلائن کا بوئنگ 737کارگو طیارہ عدیس ابابا سے احمدآباد پہنچا، ذرائع نے بتایا کہ طیارے نے سردارولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ احمد آباد پر لینڈنگ کی کوشش کی۔

    ذرائع ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ طیارہ رن وے کے قریب پہنچا مگر نامعلوم وجہ سے لینڈنگ نہ کرسکا، جس کے بعد اے ٹی سی کی ہدایت پر پائلٹ 1500 فٹ کی بلندی سے واپس گواراؤنڈ پر چلاگیا۔

    ذرائع نے کہا کہ پائلٹ نے پرواز ای ٹی 3644 کا رخ کراچی کی طرف کردیا اور سوا گھنٹے کی پرواز کے بعد طیارے نے کراچی کے جناح ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی، کارگو طیارہ بعد میں کراچی سے احمدآباد گیا۔

  • بہنوئی سے انتقام، شہری نے بنگلور ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع دے کر کھلبلی مچا دی

    بہنوئی سے انتقام، شہری نے بنگلور ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع دے کر کھلبلی مچا دی

    بنگلور: بھارتی شہر بنگلور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع نے ہلچل مچا دی، پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلور پولیس کو جمعہ کے روز علی الصبح ایئر پورٹ پر ایک جعلی بم کی دھمکی کی کال موصول ہوئی، جس نے حکام میں کھلبلی مچا دی۔

    بم کی اطلاع کے بعد پولیس نے انڈسٹریل سیکیورٹی فورس، بم اسکواڈ اور ایک ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ مل کر ایئر پورٹ کے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی لی، بنگلور ایئر پورٹ کے حکام نے میڈیا کو واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جھوٹی اطلاع تھی، پولیس نے اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

    بنگلور پولیس نے بتایا کہ ملزم سباشیش گپتا نے رات کے وقت اپنے بہنوئی دیپک سے اپنی بہن کو طلاق دینے کا بدلہ لینے کے ارادے سے بم کی جھوٹی کال کی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق سباشیش نے اپنے بہنوئی کے نام سے کال کی تھی، اس امید پر کہ وہ مصیبت میں پھنس جائے گا، تاہم پولیس نے سباشیش کو گرفتار کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔